The Latest

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل محمد عباس موسوی نے وحدت ہاؤس سے جاری بیان میں حکومت بلوچستان اور محکمہ صحت کی تو جہ اس طر ف دلائی گئی کہ لاکھوں کی آبا دی اور روزانہ ہزا روں کی تعدا د میں مریضو ں کیلئے شھید محتر مہ بے نظیر بھٹو ہسپتال میں پیر ا میڈیکل اسٹاف کے تما م شعبوں میں شدید فقدا ن پا یا جا تا ہے جس میں اسپشلسٹ ڈا کٹرز ، نر سز ، ڈسپنسر ز اور ٹیکنیشنز شا مل ہیں ۔ مذکورہ ہسپتال میں رات کے وقت صرف ایک ڈاکٹر اور ایک نر س ڈیوٹی پر ہوتے ہیں جو بہت نا کا فی ہے ذچہ و بچہ کے حو الے سے یہ شعبہ با لکل غیر فعا ل ہے اور رات کو ایمر جنسی کی صورت میں مر یضو ں کو دوسرے ہسپتا لوں کی طر ف ریفر کیا جا تا ہے ۔اکثر شعبو ں میں نہ ڈاکٹر ہے نہ مشینر ی ۔ امراض دل ، اعصاب ، آئی سی یو ، این آئی سی یو کے شعبے ابھی تک قا ئم نہیں قا ئم نہیں کیئے جا سکے حا دثا ت اور ہنگامی صو رتحا ل سے نمٹنے کیلئے کو ئی انتظا م نہیں اور بعض مو جو د شعبوں میں بھی ڈاکٹر صا حبان آپر یشن کے وسا ئل نہ ہو نے کی وجہ سے معذر ت کر لیتے ہیں جسکی وجہ سے لو گو ں کو شدید مشکلات کا سا منا کر نا پڑ تا ہیں۔ مو جو دہ حا لا ت کے تنا ظر میں ا س ہسپتا ل کی اہمیت اور افا دیت اور زیا دہ ہو جا تی ہے مگر ان مسا ئل کو حل کرنے کیلئے صو با ئی حکو مت اور محکمہ صحت باالکل بھی دلچسپی نہیں لے رہی در این حال اس ہسپتال کو کُھلے ہو ئے پا نچ سا ل بیت رہے ہے ۔انہوں نے مطا لبہ کیا گیا کہ شھید محتر مہ بے نظیر بھٹو ہسپتال ک مذکو رہ مسا ئل کو تر جیحی بنیا دوں پر حل کیا جا ئے وگر نہ اس ضمن میں حکام با لااور محکمہ صحت کی غفلت مجرما نہ ہو گی اور عوام کا احتجا ج کر نا حق بہ جا نب ہو گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد ) یوم پاکستان کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے ایک سیمینار بعنوان استحکام پاکستان23مارچ بروز اتوار،2:30 بجے سہ پہر کو ایمبسیڈرہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہو گا، اس سیمینار سے صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد شہریار خان،مرکزی رہنما تحریک منہاج القران عمر ریاض عباسی،سینٹرل جوائنٹ سیکر ٹری (PML-Q)سجاد بخاری،ائیر مارشل (ر)شاہد لطیف خطاب کریں گے، جبکہ خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ،رکن اسلامی نظریاتی کونسل اور ملی یکجہتی کونسل کےسیکریٹری مالیات علامہ محمد امین شہیدی کریں گے۔ اس سیمینار کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، جبکہ مہمانان گرامی کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں ۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین نے گزشتہ روز پاکستان کی دیوبندی مکتب فکر کے زیراہتمام ہونے والی کانفرنس کے بعد ہم خیال طالبان مخالف جماعتوں کے ساتھ مشاورت شروع کر دی ہے، ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی مجلس وحدت مسلمین اپنی ہم خیال جماعتوں کے ساتھ ایک مشترکہ پروگرام کرے گی، اُنہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مختلف جماعتوں کے ساتھ ملاقاتیں اور روابط جاری ہیں بہت جلد پریس کانفرنس کے ذریعے اعلان کیا جائے گا، اُنہوں نے کہا کہ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی قیادت کے علاوہ سنی اتحادکونسل کے رہنما صاحبزادہ حامد رضا، وائس آف شہداء کے ترجمان سید فیصل رضاعابدی اور دیگر ہم خیال جماعتوں کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین الحسینی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم مظلوم قوم کی ترجمان ہے، آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے معتدل امیدوار سامنے لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور اور کوہاٹ ڈویژن کے دورہ جات کے موقع پر تنظیمی مسولین اور عمائدین سے ملاقاتوں کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کوہاٹ میں شہداء ملت کے گھروں پر حاضری دی اور ورثاء کے ساتھ تعزیت کی۔ علامہ سید سبطین نے اورکزئی ایجنسی کے دورے کے موقع پر کہا کہ اس وقت شرپسند اورکزئی ایجنسی کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لہذا ان پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے، اس وقت اتحاد بین المومنین کے لئے کوششوں کو پہلے سے زیادہ تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ انشاء اللہ جلد کوہاٹ ڈویژن پاکستان کے فعال ڈویژن میں سے ایک ہوگا۔

 

علامہ سید سبطین نے ضلع ہنگو کے دورہ کے موقع پرعلامہ نور آغا، علامہ جبار علی، علامہ میر حسن سمیت دیگر شحصیات سے بھی ملاقاتیں کیں۔ علامہ سید سبطین نے ضلع کوہاٹ کے شہید علامہ شیر علی طوری کے گھر جاکر ان کے بچوں سے تعزیت کی۔ اور شہید کے بلندی درجات کے لئے دعا کی۔ انہوں نے ضلع پشاور کا دورہ کرتے ہوئے سید ابرار حسین شاہ سے بھی ملاقات کی اور پشاور میں مجلس وحدت کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے مشاورت کی۔ علامہ سید محمد سبطین نے ضلع چارسدہ کا دورہ کرتے ہوئے وہاں کے تنظیمی مسولین سے کہا کہ اس وقت چارسدہ کی اس ناامنی کے باوجود کام کرنا جہاد عظیم کے برابر ہے۔

 

انہوں دورہ مردان میں تنظیمی مسولین سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ اس وقت مجلس وحدت مسلمین مظلوم قوم ترجمانی کر رہی ہے۔ ہم ضلع مردان میں فلاح و بہبود، تبلغات اور دیگر شعبوں میں کام کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے مردان کی مرکزی امام بارگاہ بگٹ گنج کا بھی دورہ کیا، (جس کو کچھ عرصہ قبل شہید کیا گیا تھا)۔ علامہ سید سبطین نے کہا کہ انشاء اللہ مردان کی شہید امام بارگاہ کو پہلے سے بھی کئی گنا خوبصورت تعمیر کیا جائے گا۔ آخری میں علامہ سید سبطین نے ضلع نوشہرہ کا دورہ کرتے ہوئے ضلعی سیکرٹری جنرل اونگزیب جعفری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بلدیاتی الیکشن میں ضرور حصہ لیں گے اور متعدل امیداورں کو سامنے لائیں گے۔

وحدت نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ جب تک بیرونی فنڈنگ کو بند نہ کیا جائے تب تک دہشتگردی ختم نہیں ہوگی اور نہ فرقہ واریت بند ہوگی، کوئی ملک آپ کو بکاؤ مال سمجھے اور اپنے مفادات کے لئے استعمال کرنا چاہے تو یہ کسی صورت درست نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ شام کی جنگ میں قطر، کویت، اردن اور ترکی کا بھی حصہ تھا لیکن اب انہوں نے خود کو الگ کر لیا ہے، اس کے نتیجے میں اب سعودیہ اور بحرین  تنہا رہ گئے ہیں،  بحرین کی حکومت سعودیہ کی وجہ سے قائم ہے کیونکہ عوام ان کے ساتھ نہیں ہے، پس اس صورت حال میں ان کو نئے حریف، نئے ساتھی اور نئی فوج چاہئے اور خطے میں اپنی پالیسیوں کو جاری رکھنے کیلئے کچھ ممالک سے مدد مانگ رہے ہیں، اسی لئے گذشتہ ایک ماہ میں ان کے کئی وفد پاکستان آئے اور پاکستان کے کئی وفد ادھر جا چکے ہیں، لیکن ہمیں کسی بھی ملک میں اپنی فوج یا اسلحہ بھیجنے سے گریز چاہیئے، قومی لیول پر اور برابری کی سطح پر تمام ممالک سے تعلقات ہونے چاہیں لیکن جب کوئی ملک آپ کو بکاؤ مال سمجھے اور اپنے مفادات کے لئے استعمال کرنا چاہے تو یہ کسی صورت درست نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ  طالبان سے مذاکرات تو ہو جائیں گے مگر کبھی بھی دہشتگردی ختم نہیں ہو گی اور نہ فرقہ واریت بند ہو گی،اس لئے کہ  جب تک پیچھے سے پائپ لائن (بیرونی فنڈنگ) کو بند نہ کیا جائے اس وقت تک ممکن نہیں ہے کہ آپ ایسے لوگوں کو روک سکیں۔

وحدت نیوز(خیرپور) سندھ حکومت کالعدم تکفیری گروہوں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائے ، خیر پور سمیت سندھ بھر میں کالعدم جماعتوں کی کمین گاہیں قائم علی شاہ کی حکومت پر سوالیہ نشان ہیں ، خیر پور، حیدر آباداور کراچی سمیت سندھ بھر میں مسلسل شیعہ افراد کو نشانہ جا رہا ہے، سندھ حکومت نے شہید منظور تالپور کے قاتلوں اور ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو گرفتارنہ کیا تو سندھ بھر میں احتجاجی تحریک کا آغاز کردیں گے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکریٹری سیاسیات عبد اللہ مطہری نے خیر پور میں وزیر اعلیٰ ہائوس کے سامنے احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکریٹری جنرل منور جعفری اور شہید منظور تالپور کے فرزند منصور تالپور سمیت ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین موجود تھے ،جو قاتلوں کی گرفتاری اور تکفیری دہشت گردوں کی پشت پناہی پر صوبائی حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے ، وزیر اعلیٰ ہائوس خیر پور پر شہید کے جسد خاکی کے ہمراہ دو گھنٹے جاری رہنے والے احتجاجی دھرنے کوپی پی پی کے رکن قومی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر منظور وسان کے بھائی نواب وسان نے قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دھانی کے بعد ختم کروادیا، واضح رہے کہ اس کے قبل ایم ڈبلیو ایم اور اہل خانہ کی جانب سے  دھرنا پنج ہٹی کے مقام پر پانچ گھنٹے جاری رہا تھا، وزیر اعلیٰ ہا ئوس پہنچتے ہی نواب وسان نے اپنے مقامی اتحادیوں کا سہارا لے کر خانوادہ شہید پر دبائو ڈالوایااور تسلی و تشفی کے دو بول کہہ  کر سات گھنٹے تک جاری رہنے والا عظیم الشان احتجاجی دھرنا ختم کروادیا، جس پر مومنین میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے،  قبل ازیں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شہید منظور تالپور کے بڑے فرزند عاشق تالپور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان کے والد کی مظلومانہ شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےشہید کے خانوادے کو مجلس وحدت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دھانی بھی کر وائی ۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے زیر اہتمام پاکستان میں خلیجی ممالک خصوصاً سعودی عرب اور بحرین کے آمروں کی اپنی بادشاہت  بچانے کیلئے پاکستان کو استعمال کرنے کی سازش کیخلاف لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے عالمی سازش میں پاکستان کو دکھیلنے کے موجودہ حکمرانوں کی پالیسیوں کے خلاف بینرز اور کتبے اُٹھا رکھے تھے اس احتجاج کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید احمد اقبال رضوی ،علامہ ابوذر مہدوی،اور علامہ امتیاز کاظمی کر رہے تھے ۔

 

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ پاک آرمی کو نواز حکومت کے ایجنڈا پر شام اور بحرین بھیجنے کی اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان دشمنوں کی سازش پر پاک فوج کو دنیا میں بدنام کرنے کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہے۔ بحرین کے ہزاروں جمہوریت پسند مسلمانوں کا قتل عام کرنے والے آمر کی حمایت اور شام کی منتخب حکومت کیخلاف یوٹرن سعودی اور بحرینی ڈکٹیٹروں کی نمک حلالی کا ہی شاخسانہ ہے۔ موجودہ حکومت چند ڈالروں کے عوض قومی غیرت و حمیت کا سودا کرکے پاکستان کو دنیا بھر میں بدنام کررہی ہے۔ پاکستانی قوم اپنی بہادر فوج کو عرب آمروں اور ڈکٹیٹروں کے ایجنڈا کی تکمیل کیلئے استعمال نہیں ہونے دیگی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال پر سیاسی جماعتوں کے سربراہان کی جانب سے حکومت کے شرمناک اقدامات کیخلاف بیانات آنا غیر فطری عمل نہیں۔ ہر محب وطن پاکستانی اپنے ملک اور قومی عزت کیلئے کٹ مرنے کو تیار ہیں۔

 

اُن کا کہناتھا کہ عرب ڈکٹیٹروں کی ڈوبتی کشتی کو بچانے کے لئے صرف پاکستان ہی ان کو نظر آیا ؟دنیا بھر کے جمہوری قوتوں جس میں ان عرب بادشاہوں کی اولادیں بھی شامل ہیں نے ان آمروں کے خلاف علم بغاوت بلند کیے ہوئے ہیں ایسے میں جمہوریت کے پاکستانی نام نہاد جمہوریت کے چمپئینزموجودہ حکمرانوں کا ان ظالم ڈکتیٹروں کی کھل کر حمایت کرنا پاکستانی قوم اور جمہوری قوتوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔

 

مظاہرین سے علامہ ابوذر مہدوی نے بھی خطاب کیا ان کاکہنا تھا کہ پاکستان اس وقت جس نازک صورتحال سے گزر رہا ہے اس کی بنیادی وجہ بیرونی مداخلت ہے۔ یہ مسلمان نما صیہونی ایجنٹ ذاتی مفاد کی تکمیل کے لیے امت مسلمہ کے مفادات کے منافی سرگرمیوں میں مشغول ہیں اور ہر مسلم ملک کی خودمختاری کے لیے خطرے کی علامت ہیں۔ پاکستان کی سالمیت و بقا روز ازل سے ان کی آنکھ کا کانٹا بنی ہوئی ہے۔ حکومت پاکستان کو خارجہ پالیسی طے کرتے وقت داخلی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے دانشمندانہ فیصلے کرنا ہوں گے۔ چند ڈالروں کے عوض ملکی سلامتی کو گروی رکھ دینا سراسر ناانصافی اور ارض پاک کے ساتھ غداری ہے۔ پاکستانی قوم کسی بھی ایسے فیصلے کو قطعی تسلیم نہیں کرے گی جس سے ہماری خودمختاری پر آنچ آتی ہو یا دہشت گردی کو فروغ ملتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ شدت پسندوں نے ملک و قوم کا سکون تباہ کر رکھا ہے۔ انہیں مراعات دینا کہاں کی منصفی ہے۔ انصاف کا تقاضا تو یہ ہے کہ انہیں سخت اور عبرتناک سزائیں دی جائیں لیکن حکومت سعودیہ کی ایما پر ان سے مذاکرات چاہتی ہے۔ ہم کسی صورت سعودیہ اور بحرین کی مداخلت برداشت نہیں کرینگے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں جمعرات کے روز بحرینی شاہ کی پاکستان آمد کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا اور ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرہ کراچی پریس کلب کے باہر کیا گیا جس میں سیکڑوں افراد سمیت مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، مظاہرے میں بچوں، جوانوں اور بزرگوں سمیت خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی جن کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز موجود تھے جس پر امریکہ مردہ باد، اسرائیل نامنظور، طالبان مردہ باد، قاتل آل خلیفہ مردہ باد،نواز حکومت کا قومی غیرت کا سودا نا منظور کے نعرے درج تھے۔
مظاہرے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مہدی عابدی سمیت کراچی ڈویژن کے رہنماؤں مولانا باقر زیدی، مولانا علی انور جعفری، علامہ حامد حسین مشہدی ،علامہ مبشر حسن اور حسن ہاشمی نے خطاب کیا۔

 

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھا کہ پاکستان کو امریکی و اسرائیلی ایماء پر سعودی و بحرینی کالونی نہیں بننے دیں گے،امریکی پٹھو، سینکڑوں بے گناہ بحرینی شہریوں کے قاتل، ڈکٹیٹر شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کی پاکستانی سرزمین پر مہمان نوازی کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔ان کاکہنا تھا کہ نواز حکومت کو چند ڈالروں کے عوض پاکستان کی مقدس فوج کو سعودی و بحرینی آگ میں دھکیلنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے ، انہوں نے کہا کہ نواز حکومت سعودی اور بحرینی حکومت کے ساتھ خفیہ معاہدوں کو منظر عام پر لائے اور پاکستان کے غیور عوام کو سعودی خیرات کے بدلے قومی وقار اور خوداری کا سودا کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

 

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھا کہ پاکستان شام و بحرین میں سعودی آگ کا ایندھن نہ بنے ، خلیجی ممالک کے مسائل میں دخل اندازی کا خمیازہ پاکستان کے مظلوم عوام بھگتیں گے۔ان کاکہنا تھا کہ نواز حکومت نے اپنے ذاتی اور انفرادی مفادات کی خاطر سیکڑوں بے گناہ انسانوں کے قاتل بحرینی شاہ اور ان کے سرپرست سعودی آقاؤں کی خوشنودی کی خاطر پاکستان کو خطر ناک آگ میں جھونکنا چاہتی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا ہے، ان کاکہنا تھا کہ پاکستان بنانے کی خاطر ہمارے آباؤ اجداد نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے پاکستان کا قیام عمل میں لائے تھے نہ کہ نواز شریف کے آباؤاجدادنے کسی قسم کی قربانی دی تھی، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو امریکی اور اسرائیلی ایماء پر سعودی کالونی نہیں بننے دیں گے اور نواز شریف یہ بات جان لیں کہ پاکستان پاکستانیوں کاہے اور اسے سعودی ریالوں کے عوض فروخت نہیں کرنے دیا جائے گا، انہوں نے نواز حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ سیکڑوں عوام کے قاتل بحرینی شاہ کو فی الفور نا پسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدر کریں اور پاکستان کے عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی جائے۔

 

مقررین نے مطالبہ کیا کہ افواج پاکستان خود کو امریکی اور سعودی سازشوں سے دور رکھے اور نواز حکومت کی ایماء پر مشرق وسطیٰ کے کسی بھی مسئلے میں الجھنے سے اجتناب کیا جائے ، ان کاکہنا تھا کہ ایک طرف سعودی حمایت یافتہ طالبان دہشت گردوں نے پاکستان کو اندرونی سطح پر عدم استحکام کا شکار بنا رکھا ہے تو دوسری جانب سعودی عرب براہ راست پاکستان کو دیگر ممالک کی جنگ میں دھکیل کر پاکستان کا تشخص تباہ کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہا ہے ، انہوں نے نواز حکومت سے سوال کیا کہ آخر ایسی کیا وجوہات ہیں کہ چالیس برس کے بعد بحرینی شاہ کوپاکستان آمد کی ضرورت پڑی۔

 

مقررین کاکہنا تھا کہ شہر کراچی ،حیدر آباداور خیر پور سمیت دیگر مقامات پر گذشتہ چار گھنٹوں میں شہید ہونے والے دو شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ سندھ انتظامیہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا شہر بھر میں جاری شیعہ قتل عام میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر کسی راست اقدام سے گریز نہیں کریں گے۔

وحدت نیوز(وحدت نیوز) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے وزیراعظم کے کسی بھی ملک فوج نہ بھیجنے کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اس بیان کوحقیقی ہونا چاہیے نہ کہ فقط بیان کی حد، کیوں کہ پاکستان کا ٹریک ریکارڈ اس کے برعکس ہے۔ عوام پاکستان کبھی بھی گوارہ نہیں کریں گے کہ ان کی فوج کسی دوسرے ملک کے معاملات کے اندر مداخلت کرے اور وہ بھی ان بادشاہوں کے ایماء پر جن کے اپنے ملکوں میں عوام سڑکوں پر ہیں اور بادشاہوں کی جانب سے ان پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ میاں نوازشریف فقط بیان دیکر تردید نہ کریں بلکہ اس چیز کو حتمی اور عملی بنائیں کہ پاکستان کی فوج یا تربیت دینے کے حوالے سے کسی بھی فوج کے دستے کو کسی ملک کے کہنے پر نہ بھیجا جائے۔انہوں نے خیالات کا اظہار اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔



بحرین کے بادشاہ کی پاکستان آمد پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہ احمد بن عیسیٰ الخلیفہ بحرین میں معصوم بے گناہ ہزاروں لوگوں کا قاتل ہے۔ اس کے اپنے ملک میں عوام جموریت کا تقاضا کررہے ہیں ، پاکستان کے عوام عوامی تحریک کو کچلنے والے اس شخص کا دورہ پاکستان مسترد کرتے ہیں۔ حکمرانوں کو سوچنا ہوگا کہ آخر وہ ان ممالک کے کہنے پر کیسے خارجہ پالیسی تبدیل کرسکتے ہیں جن کے اپنے ملک میں بادشاہت قائم ہے۔ شام کے اندر ایک منتخب حکومت ہے ، لہٰذا حکومت کسی ایسے مطالبہ پر اپنی خارجہ پالیسی تبدیل نہ کرے جس کا مطلب کسی ملک میں مداخلت ہو۔ شام میں آئندہ سال انتخابات ہونے جارہے ہیں لہٰذا پاکستان کو وہاں عبوری حکومت کے قیام کے حوالے سے بیان دینے سے گریز کرنا چاہیے۔



۔ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ آزاد میڈیا کے بدولت ڈیڑھ ارب ڈالر کا معاملہ کھل کر سامنا آگیا۔ افسوس ہے کہ آج تک ہمارے حکمرانوں نے سچ نہیں بولا۔ ہمیشہ عوام کے ساتھ جھوٹ بولا گیا ہے۔ طالبان سے مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے اس موقف ایک بار پھر اعادہ کیا کہ ہم ظالبان سے مذاکرات کو مستر د کرتے ہیں۔، یہ مذاکرات غیرآئینی و غیرقانونی ہیں، طالبان سے مذاکرات کرنا انہیں اسٹیک ہولڈر تسلیم کرنا ہے، تین سو افراد کی رہائی نے حکمرانوں کے ان دعووں کی بھی قلعی کھول دی کہ مذاکرات غیرمشروط ہونگے۔ طالبان ایک ناسور ہیں جن کا خاتمہ ضروری ہے۔ مذاکرات فقط طالبان کی جانب وقت حاصل کرنا کا ایک حربہ ہے۔

وحدت نیوز(قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین قم کے شعبہ سیاسیات کی جانب سے "پاکستان کے سیاسی حالات اور ایم ڈبلیوایم کا کردار" کے موضوع پر مدرسہ امام خمینی (رہ) کے شہید آیت اللہ باقر الصدر ہال میں سیاسی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں موجود حوزہ علمیہ قم کے دینی طلاب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات کا کہنا تھا کہ پاکستان استعماری ممالک کی سازشوں کا ہدف بنا ہوا ہے، ہم نے ملک میں شیعہ سنی مسلمانوں کو متحد کرکے پاکستان کی بقا کی ضمانت فراہم کی ہے۔ ایم ڈبلیوایم کے سیکرٹری سیاسیات کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے سیاسی حالات کو سمجھنے کیلئے بین الاقوامی حالات کا بغور جایزہ لینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان دنیا کے اہم ممالک میں سے ایک ہے اور اس سرزمین پر بہت سے بین الاقوامی کھلاڑی اپنے اپنے کھیل میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی سیاسی پالیسیز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں محب وطن قوتوں کو متحد کرکے پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا دفاع کیا جائے۔ اسی سلسلے میں جلد ہی محب وطن فورم تشکیل دیا جائے گا، جس کے حوالے سے کافی کام انجام پا چکا ہے اور بہت سی سیاسی اور دینی تنظیموں نے اس میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم جھوٹے مدعیان دفاع پاکستان سے اس جھنڈے کو چھین کر حقیقی مدافعان پاکستان کو موقع فراہم کرے گا کہ وہ  اپنی دینی اور قومی ذمہ داری کو انجام دیتے ہوئے ملک کی خدمت کرسکیں۔

 

ناصر عباس شیرازی نے گلگت بلتستان کے حوالے سے کہا کہ حال ہی میں مجلس وحدت مسلمین نے اس صوبے میں گندم کی سبسڈی ختم کرنے کے خلاف بھرپور احتجاج کیا اور پورے صوبے میں ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین اور اسکے ساتھ متحد سیاسی تنظیموں کی اس کال پر پورا صوبہ بند ہوگیا، حتی کہ وہ علاقے کہ جن میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ وہاں مجلس وحدت مسلمین کا کوئی عمل دخل نہیں ہے، وہ بھی مکمل طور پر بند تھے۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور الیکشن میں کامیابی کے بعد اس خطے کے عوام کیلئے تاریخی کردار ادا کرینگے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree