The Latest
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ عراق میں سامراجی ایجنٹوں کی جانب سے مقد س مزارات پرحملے عرب ممالک کی امریکی پیروی کا نتیجہ ہے شام میں دہشتگردوں کی شکست کا بدلہ لینے کیلئے امریکی ایجنٹوں نے اب عراق کا رخ کیا ہے ،عراقی شیعہ و سنی عوام مستحکم ہیں انشا اللہ تکفیریوں پر جلد ہی قابو پا لیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے صوبائی سیکر ٹری جنرل علامہ مختار امامی نے و حدت ہاؤس ’’ مشرق و سطیٰ کی موجودہ صورت حال‘‘ کے نام سے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں کیا اُن کا کہنا تھا کہ عرب ممالک خود دلدل میں پھنس گئے ہیں اور آج ان کو اپنی بادشاہت خطر ے میں نظر آرہی سامراجی سہارے پر چلنے والی عرب حکومتوں کا سورج غروب ہو گیا عوام نے خود اپنے نمائندگان چنے اور بڑے بڑے ڈکٹیٹرز کا خاتمے ہو گیا جنہیں سامراجی کو ششوں کے باو جو نہیں بچایا جا سکا شام میں میں پلانٹڈ دہشتگردوں کا اصل چہرہ سامنے آنے کے بعد اب تکفیری دہشتگرد شام و عراق میں کاروائیاں کر رہے ہیں ۔اُ ن کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ شام کی طرح عراق میں بھی شیعہ و سنی متحد ہیں شیعہ و سنی علماء کرام کی جانب سے دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف مشترکہ جہاد کے اعلان کے بعد اب ان دہشتگردوں کو تاریخی شکست ہوگی ایسی طرح مملکت خدادا پاکستان کی شیعہ و سنی عوام متحد ہے اور پاکستان میں بھی ان تکفیری دہشتگردوں کو ان کے عزائم میں مکمل ناکامی ہوگی ۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ عراق میں امریکہ و اسرائیل سمیت دیگر استعماری قوتیں مسلمانوں کا خون بہانے کے درپے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ شام میں اپنی ناکامی کے بعد چند عرب بادشاہ اور دیگر استعماری قوتیں اب عراق میں اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے شیعہ اور سنی دونوں کا خون بہاء رہی ہیں۔ نام نہاد دہشتگرد تنظیم داعش کو اہل سنت کا نام دینا، انکی سازشوں میں سے ایک ہے۔ شیطانی قوتوں نے پورے خطے میں شیعہ سنی مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی بھرپور کوشش کی، لیکن ہر جگہ پر انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں جب کوئی گروہ ریاست کیخلاف ہتھیار اُٹھاتا ہے، تو اسے باغی اور دہشتگرد کہا جاتا ہے۔ لہذٰا یہ دہشتگرد گروہ عراقی ریاست سمیت وہاں پر موجود آئمہ طاہرین کے مزارات کو نقصان پہنچا کر مسلمانوں میں فرقہ واریت کو ہوا دینا چاہتے ہیں، لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو پائینگے۔ اور جسطرح دیگر ممالک میں ان تکفیریوں کو شکست ہوئی، اسی طرح عراق میں بھی شیعہ سنی ملکر نہ صرف اپنے ملک کو بلکہ وہاں پر قائم بزرگان دین کے مزارات کی بھی حفاظت کرینگے۔
علامہ سید ہاشم موسوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ریاستی اداروں نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا حتمی فیصلہ کرکے ملکی عوام کے جذبات کی اصل ترجمانی کی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستانی افواج، سکیورٹی اہلکاروں، سیاستدانوں، علماء اور عوام کو نشانہ بنانے والوں کیخلاف کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتنی چاہیئے۔ پاکستانی عوام اور شُہداء کے لواحقین قرآنی تعلیمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان دہشتگردوں سے قصاص کا مطالبہ کرتے چلے آئے ہیں۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ حکومت کو شمالی وزیرستان کی طرح ملک بھر میں بلاتفریق ان تکفیری دہشتگردوں کیخلاف کاروائی کرنی ہوگی۔ خصوصاً بلوچستان میں مستونگ سمیت دیگر علاقوں میں ان تکفیریوں کا بھرپور قلع قمع کرنا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ میں زائرین کو گذشتہ کئی عرصے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیں۔ وفاقی و صوبائی حکومت کو چاہیئے کہ وہ پاکستان بھر کے شیعہ سنی زائرین کیلئے تفتان کے زمینی راستے کو محفوظ بنا کر اسے کھولے۔ ہوائی جہاز کے کرائے غریب عوام پوری نہیں کرسکتی، لہذا جلد از جلد تفتان روٹ کو ملک بھر کے زائرین کیلئے بحال کیا جائے۔
وحدت نیوز(لاہور) طاہرالقادری کی پاکستان آمد پر ان کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا حکومت کی بوکھلاہٹ کا عکاس ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان و مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے ایم ڈبلیوایم لاہور ڈویژن کے مسئولین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ گذشتہ دور حکومت میں بھی علامہ صاحب تشریف لائے تھے مگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، لیکن اقتدار کے نشے میں چور ان نااہل حکمرانوں نے محب وطن پاکستانی بھائیوں بہنوں کیساتھ ظلم و بربریت کی انتہا کر دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کروڑوں عوام ڈاکٹر صاحب سے والہانہ محبت کرتے ہیں اور اُن کی آواز پر لبیک کہتے ہیں تو کسی کی مخالفت کی کوئی حیثیت نہیں۔
انہوں نے رانا ثناءاللہ کی استعفیٰ کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کالعدم دہشت گرد تنظیم کے دہشت گردوں پر مشتمل رانا ثناءاللہ کے نجی ملیشیا کو پنجاب پولیس کے چوہنگ سنٹر میں ٹریننگ دے کر سیاسی و فکری مخالفین کیخلاف پنجاب حکومت استعمال کر رہی ہے۔ علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کی ہمارا موقف صاف ہے کہ ہم ہر مظلوم کے حامی اور ہر ظالم کے دشمن ہیں، ان کا مذید کہنا تھا کہ ایم ڈبلیوایم نے گرینڈاپوزیشن الائنس میں شمولیت کا حتمی فیصلہ اب تک نہیں کیا تاہم ڈاکٹر طاہر القادری کے استقبال میں ہمارے کارکن بھر پور شرکت کریں گے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں اعلان کیا کہ اسلام و پاکستان دشمن دہشت گردوں کیخلاف ضرب عضب آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے اگر ہماری پاک فوج نے آواز دی تو ہمارے لاکھوں جوان اپنے علماء کیساتھ انکے مورچوں میں موجود ہونگے اور ملکی سالمیت اور بقا پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ کل علامہ امین شہیدی کی زیر قیادت ایم ڈبلیوایم کا وفد پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے استقبال کے لئے اسلام آباد ایئر پورٹ جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے فاسق حکومت کے خلاف قیام کیا ہے، لازم ہے کہ ہم اس ظالم حکومت کے خاتمے کی مہم میں پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ دیں ، مولائے کائنات کے قول کے مطابق حکومت کفر سے ساتھ تو باقی رہ سکتی ہے لیکن ظلم کے ساتھ نہیں ، سانحہ ماڈل ٹاون اس ظالم حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا، پر امن عوامی احتجاج کی بدولت حکمرانوں کو گھر بھیجنے کی سنت پیروان مکتب اہل بیت ع ڈالی آج طاہر القادری اسی سنت کو دھرانے کے لئے آرہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں حقیقی شیعہ سنی وحدت کے داعی ہیں ، انشاء اللہ اپنی طاقت کو مجتمع کر کے ظالم حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ریاستی ظلم و جبر کی تاریخ نئی رقم کر دی ہے، تحریک منہاج القران کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، ہم ہر ظالم کے خلاف اور ہر مظلوم کے مددگار ہیں ،پاکستان کو تکفیری ملک نہیں بننے دیں گے،ماڈل ٹاون میں شہید ہو نے والے خواتین و حضرات کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، وحدت ہاوس میں اجلاس سے خطاب سے کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ شمالی وزیر ستان میں جاری آپریشن ضرب عضب سے عوامِ پاکستان کی توجہ ہٹانے اور طالبان کو خوش کرنے کے لئے مسلم لیگ ن طالبان مخالف قوتوں کے خلاف طاقت کا بے جا استعمال کر رہی ہے ، ایسے نازک ماحول میں کے جب وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور اٹھارہ کروڑ عوام پاک فوج کی کامیابی اور دہشت گردوں کے نابودی کے منتظر ہیں ،میاں نواز شریف اور کے سیاسی کارندے فوجی آپریشن کا غصہ طالبان مخالف سیاسی و مذہبی قوتوں پر نکال رہے ہیں ، دہشت گردوں سے ساز باز کرنے والی پنجاب حکومت غیر جمہوری ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، پنجاب حکومت طالبان مخالف قوتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کاآغاز کر رہی ہے ،پاکستان عوامی تحریک کے پر امن اور نہتے کارکنان اور خواتین پر پولیس کا بہیمانہ تشدد قابل مذمت ہے، پنجاب پولیس نے شہباز شریف کی ایماء پر ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے، نہتی خواتین کے سروں پر گولیاں برسائی گئیں ہیں ، نواز لیگ عوامی غیض وغضب کو دعوت دے رہی ہے، پرامن احتجاج عوام کا آئینی و قانونی حق ہے جو چھینا نہیں جا سکتا ، لیکن لاہور میں پولیس گردی اور قتل وغارت گری جمہوری اقدار کے سراسر منافی ہے مظلوم خواتین کی آہیں و سسکیاں ان بے ضمیر حکمرانوں کو لے ڈوبیں گی۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نزدیک ظالم کے خلاف قیام اور مظلوم کی حمایت وصیت امیر المومنین حضرت علی ع ہے اور ہم تحریک منہاج القران کے ساتھ اس وصیت کی روشنی میں ہی اظہار ہمدردی کر رہے ہیں۔
وحدت نیوز (پارا چنار) سابق سینیٹر اور تحریک حسینی پارا چنار کے سرپرست اعلیٰ علامہ سید عابد حسین الحسینی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کی ملت تشیع کیلئے خدمات لائق تحسین ہیں، تاہم کامیابی کیلئے مزید کوششیں کرنا ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارا چنار میں ان سے ملاقات کرنے والے ایم ڈبلیوایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات سید عدیل عباس زیدی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارا چنار میں غیر منصفانہ آبادکاری اس وقت بہت اہم مسئلہ بن چکا ہے، اور حکومت کا اہل تشیع کیساتھ غیر مناسب رویہ ناقابل برداشت ہے۔ اہل تشیع کو ان کی آبائی زمینوں سے محروم رکھا جارہا ہے جبکہ دوسرے فریق کو سہولیات فراہم کرتے ہوئے اہل تشیع کی زمینوں پر آباد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ پارا چنار میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرسکتا ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا سید عدیل عباس زیدی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم کی قیادت نے ہمیشہ پارا چنار کے مسائل کو اہمیت دی ہے، چار سالہ محاصرہ کے موقع پر بھی ایم ڈبلیو ایم نے یہاں کے عوام کی آواز کو نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح تک پہنچایا، انہوں نے مزید کہا کہ پارا چنار میں غیر منصفانہ بنیادوں پر ہونے والی آبادکاری پر ہمیں بھی تشویش ہے اور ہم مسئلہ بھی انشاء اللہ ہر فورم پر اٹھائیں گے، جبکہ حکومت متنبہ کرتے ہیں کہ وہ پارا چنار میں اہل تشیع کے حقوق پامال کرنے کی کوشش نہ کرے، اور غیر منصفانہ آبادکاری کے سلسلے کو روکا جائے۔
وحدت نیوز(سرگودھا) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس رضوی نے سانحہ لاہور کو کھلی ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقتدار کے نشے میں مست نااہل حکمرانوں نے نہتے لوگوں اور خواتین کا بے دردی سے قتل عام کر کے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دیے ہیں ، سانحہ لاہور شریف برادران کے فرعونی صفت سوچ کی دلیل ہے پنجاب کو مسلم لیگ ن نے اپنی جاگیر سمجھ رکھا ہے، موجودہ دور میں وکلاء برادری کی ذمہ داریاں بہت سنگین ہیں ، پر امن اور با کردار معاشرے کی تشکیل میں وکلاء اور عدلیہ اپنا مثبت کردار ادا کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکودھا بار ایسوسی ایشن کے اراکین سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما ناصر شیرازی ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا ، جب کے علامہ عبد الخالق اسدی ، اسد عباس نقوی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں شریف برادران کے سیاسی مخالفین اور فوج کے حامیوں سے انتقام لیا جا رہا ہے سانحہ لاہور کا ایک مقصد دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے حامی قوتوں کو پیغام دینا بھی تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے شیعہ سنی متحد اور بیدار ہیں اور اس بیداری کی اصل وجہ شہداء کا پاک لہو ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور ایڈمنسٹریشن میں تکفیری دہشت گردوں کے حامی افراد کو بٹھایا گیا ہے وزیر قانون پنجاب خود دہشت گرد تکفیری گروہ کا سرپرست ہے جب تک یہ موصوف ہے پنجاب میں محب وطن قوتوں کا جینا محال رہیگا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی یقینی قرار دیتے ہوئے اسے پاک فوج کی جانب سے ساٹھ ہزار سے زائد خانوادہ گان شہداء سے انصاف قرار دیا۔
وحدت نیوز(ساہیوال) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے پنجاب کے صوبائی وزیر قانون اور صوبائی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو اپنے عہدوں سے ہٹائے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک مرغے کی قربانی ہے، ہم نواز شریف اور شہباز شریف کی حکومت کو گرا کر دم لیں گے۔ پنجاب کے اضلاع کے دورہ جات کے دوران ساہیوال ضلع سرگودہا میں اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب اور وزیراعظم اپنے عہدے چھوڑ دیں، ہمیں مرغے کی نہیں بلکہ بکروں کی قربانی چاہیئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیوایم تحصیل ساہیوال اور ذاکراہلبیت سید زریت عمران شیرازی کی دعوت پر اتحاد امت کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہو ئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج یہاں ہزاروں کی تعداد میں شیعہ سنی مسلمان جمع ہیں دراصل یہ منبر اور محراب کے اتحاد کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کو ابلیس کے ساتھ بات چیت قرار دیا تھا، جو آج سچ ثابت ہوا۔ انہوں نے مختلف مسالک کے اندر اور فرقوں کے درمیان اخوت اور وحدت پر زور دیتے ہوئے کہا ہمیں اندرونی طور پر متحد ہو کر تمام مسالک کو وحدت کی لڑی میں پرونا ہے اور انشاءاللہ کامیابی ہمارا مقدر ہے۔ انکا کہنا تھا بدقسمتی سے جن لوگوں نے پاکستان بنایا تھا، ان سے چھین کر پاکستان کو وطن دشمن طاقتوں کے حوالے کر دیا گیا، لیکن ہم اہلسنت بھائیوں کے ساتھ ملکر اپنے وطن کو تکفیری دہشت گردوں سے پاک کریں گے۔ کانفرنس سے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما ناصر عباس شیرازی ،سنی اتحاد کونسل کے قائدین اور ذاکر اہلبیت سید زریت عمران شیرازی نے خطاب کیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی سے کینیڈاسے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، ڈاکٹر طاہر القادری کا علامہ امین شہید سے گفتگو کر تے ہو ئےکہنا تھاکہ تحریک منہاج القرآن سیکریٹریٹ پر ہونے والی ریاستی دہشت گردی اور کارکنان کی شہادت پر مجلس وحدت مسلمین کے قائدین اور کارکنان کی جانب سے ہو نے والے اظہار ہمدردی پر میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، مشکل کی اس گھڑی میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے مکتب اہل بیت ع نے ہمارے ساتھ جو تعادن کیا وہ نا قابل فراموش ہے، اس موقع پر علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین ہر ظالم کے خلاف ہے اور ہر مظلوم کی حامی ہے، چاہے وہ ظالم شیعہ ہی کیوں نہ ہوں اور مظلوم کافر ، یہاں تو ہمارے کلمہ گو بہنوں اور بھائیوں پر ظلم و بربریت کا پہاڑ تو ڑا گیا، ریاستی ظلم و ستم کی ایسی داستان رقم کی گئی جس مثال پاکستان کی جمہوری تاریخ میں نہیں ملتی، مجلس وحدت پاکستان کی بقاءاور مظلوموں کی حمایت کے ہر محاز پر سب سے آگے موجود رہے گی، منہاج القرآن پر ریاستی حملے کے بعد مجلس وحدت کا رویہ اور کردار سیرت محمد و آل محمد ص اور تعلیمات اسلامی کا تقاضہ تھا۔
وحدت نیوز(لیہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری 22 جون بروز اتوار ضلع لیہ کا تنظیمی دورہ کریں گے، ایم ڈبلیوایم ضلع لیہ کے مطابق علامہ ناصرعباس جعفری دورہ ضلع لیہ کے دوران سب سے پہلے تحصیل چوبارہ پہنچیں گے، جس کے بعد انہیں استقبالی قافلہ کی صورت میں چوک اعظم لیا جائے گا، جہاں وہ چوک اعظم کے عوام اور تنظیمی کارکن ان کا استقبال کریں گے، علامہ ناصر عباس جعفری امام رضا کمپلیکس چوک اعظم میں عوام سے خطاب کریں گے، جس کے بعد انہیں لیہ لیجایا جائے گا، جہاں خطاب کے بعد قافلہ ضلع لیہ کے علاقہ اللہ یار روانہ ہو گا، جہاں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سالانہ مجلس عزاء کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔ علاوہ ازیں علامہ ناصرعباس جعفری اس دورہ کے دوران مختلف نشستوں سے خطاب کے علاوہ مختلف شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔