The Latest
وحدت نیوز (رحیم یار خان) مجلس وحدت مسلمین ضلع رحیم یارخان کی کابینہ کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔ شعبہ تنظیم سازی ستمبر کی رپورٹ کے مطابق ستمبر 2016 میں ضلع میں یونٹس کی تعداد سولہ تھی اور اسوقت 85 ہے، علاوہ ازیں فلاح و بہبود چکے شعبہ کے تحت چار مساجد کا قیام، دو مسجدیں تعمیری مراحل میں, دومسجدوں کے لئے جگہ مختص, چالیس تا پنتالیس مومینین کی نوکریاں لگوائی گئیں، پانچ الیکٹرک واٹرکولر لگوائے, تبلیغات کے شعبہ میں 14 دینیات سنٹر بنام مکتب ولایت کا قیام، مختلف یونٹس میں دعائے کمیل، دعائے توسل، حدیث کساء کی محافل، ماہ رمضان میں قرآن و آئمہ شناسی کے عنوان سے مساجد میں پروگرام، استقبال رمضان وبقیتہ اللٰہ کانفرنس، ۲۲جولائی کو چوک بہادر پور میں دھرنا، ریلیاں مختلف مناسبت سے، سیاسی حوالےسے مختلف مقامات پر سیاسی اکابرین، مذہبی وسماجی شخصیات سے ملاقتیں، سانحہ کوئٹہ وپاراچنار کے حوالے سے احتجاجی ریلیاں، عیدالفطر کو قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کے حکم پر یوم سیاہ کے طور پرمنایا، رابطہ مہم اور قائد شہید کی برسی میں بھرپورشرکت کی۔ اس موقع پر سیکٹری جنرل سید حسنین رضانقوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی پوری ٹیم کومبارکبا دیتا ہوں اور انشاءاللٰہ ہم ضلع کومثالی ضلع بنائیں گے۔ ان کا تفتان میں پھنسے ہوئے زائرین کی مشکلات پر بات کرتے ہوئےکہنا تھا کہ حکومت کی ذمداری ہے کہ زائرین کو سہیولیات دے، ااس سے معلوم ہوتا ہے کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے, بےحس حکومت سے استعفیٰ کا مطلبہ کیا گیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں ہم ایم ڈبلیو ایم کے پلیٹ فارم سے اپنے امیدوار کھڑے کریں گے اور بھرپور حصہ لیں گے۔
وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے دفتر میں قائد شھید علامہ سید عارف حسین الحسینی رہ کی شخصیت کے حوالے سے علمی نشست کا اہتمام کیا گیا، نشست سے دانشکدہ شہید عارف الحسینی کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین سید جاوید شیرازی نے امام امت رح کے خط کی محوریت میں قائد شھید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی فردی اجتماعی خصوصیات پر روشنی ڈالی، جبکہ نشست کے دوسرے خطیب مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری امور خارجہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی موسس دانشکدہ شھید حسینی رح نے شھید کی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔ نشست کا اھتمام دانشکدہ شھید حسینی رح اور بصیرت آرگنایزیشن کے باھمی اشتراک سے کیا گیا تھا۔.
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری امور تربیت نرگس سجاد جعفری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے نامزد ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، مجلس وحدت مسلمین انصاف ملنے تک پر موقع پر مظلومین سانحہ ماڈل ٹاون کیساتھ کھڑے رہی گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے احتجاجی دھرنے میں وفد کے ہمراہ شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ جسٹس باقر کی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے، سانحہ ماڈل ٹاون کے نامزد ملزمان جن کے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئی تھی اس ایف آئی آر پر عمل درآمد ابھی تک کیوں نہیں ہوا۔ دن دیہاڑے چودہ افراد کا قتل ہوتا ہے اور ایک آدمی گرفتار نہیں ہوتا بلکہ الٹا مقتولین کے ساتھیوں کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کل بھی سانحہ ماڈل ٹاون کے مظلوموں کے ساتھ کھڑی تھی اور آج بھی سانحہ ماڈل ٹاون کے بے گناہوں کو جب تک انصاف نہیں ملتا ساتھ کھڑی ہے۔ ہم سب کربلا کے ماننے والے ہیں مولا امیرالمومنین علیہ السلام کا فرمان ہے کونا لظالم خصما و للمظلوم عونا ہر ظالم سے بیزاری اور ہر مظلوم کے مدد گار بن کر رہنا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج سانحہ ماڈل ٹاون کے مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے آئے ہیں
ازشریف نے عوام سے جھوٹ بولا اور 20 کروڑ عوام کے ساتھ دھوکا کیا جس کی وجہ سے نااہل ہوا، جوسانحہ ماڈل ٹاون کے مظلوموں کو انصاف تو دلا نہ سکا وہ کس منہ سے 90 دن انصاف دلانے کی بات کر رہا ہے۔
وحدت نیوز(سکھر) وحدت یوتھ صوبہ سندھ کے زیر اہتمام پاکستان کے 70ویں جشن آزادی کے موقع پر آزادی مارچ اندرون سندھ کے چار شہروں کا گشت کرتے ہوئے سکھرمیں اختتام پزیر ہوا، تفصیلات کے مطابق وحدت یوتھ کی جانب سےمادر وطن کے یوم آزادی کے موقع پر آزادی ٹرک خیر پور سے نکالا گیا جسے خوبصورت انداز میں سجایا گیا تھا، آزادی مارچ کا آغاز رانی پور ضلع خیر پور سے صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوا جو کہ بارہ گھنٹے کی طویک سفر طے کرکے رات ساڑھےگیارہ بجے سکھر پہنچ کر اپنے اختتام کو پہنچا ، خیر پور اور سکھر کے درمیان رتوڈیروضلع لاڑکانہ ، ڈکھن سٹی گڑھی یٰسین،لکھی غلام شاہ شکار پور میں شہریوں کی جانب سے آزادی مارچ کا شاندار استقبال کیا گیا جہاں شہریوں کی بڑی تعداد آزادی مارچ میں شامل ہوتی رہی، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی، صوبائی رہنماآغا منور علی جعفری، علامہ نقی حیدری، طارق بدوی ، صوبائی سیکریٹری وحدت یوتھ فدا حسین ، ضلع لاڑکانہ کے سیکریٹری جنرل مولانا محمد علی سیکریٹری یوتھ برادر عارف علی ،سیکریٹری جنرل ضلع شکارپور فدا عباس، سیکریٹری یوتھ عبدالعلی ، ضلع سکھر کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل احسان علی اور سیکریٹری یوتھ برادر محسن سجاد نے شرکائے آزادی مارچ سے خطاب کیا، آزادی مارچ کے شرکاءنے درازاشریف میں حضرت سچل سرمست ؒ کے مزار پر حاضری بھی دی اور وطن عزیز کے استحکام اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کا استحکام ملکی سالمیت اور بقا کی ضمانت ہے۔ جو لوگ اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کر کے انہیں کمزور کرنا چاہتے ہیں وہ ملکی سالمیت کے دشمن ہیں۔عدلیہ کے وقار کو مجروح کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہ ہونے دیا جائے۔پانامہ کے فیصلے پر ہرزہ سرائی کرنے والے عدالت عظمی کی توہین کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ان پر توہین عدالت کا مقدمہ دائر کر کے عوامی اجتماعات سے خطاب پر پابندی لگائی جائے۔پاکستان قوم ریاستی اداروں پر بے جا تنقید کی کسی کو اجازت نہیں دے گی۔نواز شریف کا واویلا چور مچائے شور کے مصداق ہے ۔وہ اپنی کرپشن سے توجہ ہٹانے کے لیے عدلیہ کے خلاف شور مچانے میں مصروف ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے باشعور عوام پر حقائق آشکار ہو چکے ہیں۔نواز شریف اور ان کے خاندان کے لیے پاکستان کی سیاست میں کوئی جگہ باقی نہیں رہی۔اب انہیں احتساب کا سامنا کرنے ہو گا۔ وطن عزیز سے غیر قانونی طور پر باہر لے جانی والی ایک ایک پائی کا حساب چکایا جائے گا۔نواز شریف کے مقبولیت کے دعوے پانی کی جھاگ کی طرح بیٹھ گئے ہیں۔نااہل وزیر اعظم کی مایوسی ان کے چہرے سے عیاں ہے۔ملک کی کوئی بھی بڑی جماعت ان کے ساتھ کسی بھی قیمت پر بات کرنے کے لیے بھی تیار نہیں۔عوامی اجتماعات کر کے وہ ادارے کو بلیک میل کرنے کی ناکام کوشش میں مگن ہیں۔انہوں نے کہا نواز شریف اینڈ پارٹی نے ارض پاک کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھ کر بے رحمی سے لوٹا ہے۔انہوں نے اصولوں کی بجائے لوٹ مار کی سیاست کی۔اقتدار کو لوٹ مار کا ذریعہ سمجھنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے شعبہ تنظیم سازی کی جانب سے تنظیمی فعالیت کو بڑھانے اور امور تنظیم سازی پر زیادہ بہتر انداز میں توجہ دینے کیلئے صوبائی سطح پر 7 رکنی تنظیم سازی کونسل تشکیل دے دی گئی ہے۔ جس کے اراکین میں صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی، غلام اصغر تقی، نیاز حسین دشتی، سید شفقت کاظمی، منظر عباس، ڈاکٹر مشتاق حسین بھٹی اور مصور عباس شامل ہیں۔ عدیل عباس زیدی کے مطابق اس تنظیم سازی کونسل کے قیام کا مقصد ضلع، تحصیل اور یونٹ تک تنظیم کو فعال بنانا، تنظیمی ڈھانچہ کی مضبوطی، رابطوں کو مضبوط کرنا اور ریکارڈ سازی ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کونسل کی پہلی میٹنگ 20 اگست بروز اتوار ملتان میں طلب کی گئی ہے۔
وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین قم کے زیر اہتمام ملک عزیز پاکستان کی 70ویں یوم آزادی کی مناسبت سے ایک پروقار پروگرام مجلس کے دفتر میں منعقد ہوا۔ جس میں المصطفٰی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی قم کے اسٹوڈنٹس، ایم ڈبلیو ایم قم کی کابینہ و مجلس مشاورت کے دوستوں نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ حجۃالاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت شیرازی تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں ملک عزیز پاکستان کی 70 ویں جشن آزادی کی مناسبت سے تمام اہلیان وطن اور محب وطن قوتوں کو مبارکباد دی اور آزادی کے فلسفہ اور اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان دو بڑے چلنجز کا شکار ہے، ایک تکفیریت و دہشتگردی اور دوسرا جمہوریت نما آمریت۔ آج نواز شریف بظاہر جمہوریت کی باتیں کر رہا ہے، لیکن حقیقت میں جمہوریت کے لبادے میں آمریت کو پروان چڑھا رہا ہے اور اداروں کے ٹکراو کی سیاست پر تلا ہوا ہے۔ اسی طرح انہی جمہوریت نما آمر حکومتوں کی داخلی اور خارجی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں ملک تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں جل رہا ہے، آئے روز کوئٹہ، ڈیرہ اسماعیل خان، لاہور کراچی سمیت ملک بھر میں دہشت گردی ہو رہی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ 1947ء کے جذبہ ایثار کیساتھ ملک عزیز کے بیٹوں کو ان دو چلنجز کے مقابلے میں میدان میں آکر قائداعظم محمد علی جناح (رہ) اور علامہ اقبال (رہ) کے پاکستان کو دہشت گردوں، لٹیروں اور غاصب تکفیریوں سے نجات دینے کی ضرورت ہے۔
وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان) مجلس وحدت مسلمین ڈی آئی خان کے سیکرٹری جنرل علامہ غضنفر نقوی اور صوبائی رہنما تہور شاہ اور اسد عباس زیدی کی ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سے ملاقات،ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ دنوں ہونے والے شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر بات چیت،علامہ غضنفر نقوی نےتفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک سال گزر گیا ہے شاہد شیرازی اور دوسرے وکلا کے قاتل نہیں پکڑے گئےاسی کمزوری کی وجہ سے گزشتہ دنوں دو پولیس نوجوانوں اور شاہد شیرازی کے چچا مظہر شیرازی کو شہید کیا گیا ہے۔ پولیس کا فرض ہے کہ وہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرےانہوں نے DCO اور DPO سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بغیر وجہ گرفتار شیعہ افراد کو بھی فوری رہائی کی جائے۔DCO نے مطالبات پر جلدعمل کی یقین دہانی کرائی۔
وحدت نیوز(مظفرآباد) پوری دنیا میں بھارتی یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منا کر کشمیری طمانچہ رسید کر رہے ہیں ، بھارت نام نہاد جمہوریت ہے، وہ کشمیریوں کا بنیادی حق غصب کیے بیٹھا ہے، کشمیری بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔ بھارت بڑے شوق سے یوم آزادی منائے مگر اس سے قبل اسے کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق ضرور دینا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری نشرو اشاعت مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر سید عمران حیدر سبزواری نے وحدت سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج نام نہاد جمہوریہ بھارت اپنا یوم آزادی منا رہا ہے۔ ہم منع نہیں کرتے اور نہ ہمیں حق ہے مگر وہ اپنے آپ کو جمہوریہ اور آزاد کہنے سے قبل کشمیر سے اپنی افواج واپس بلائے، خطے میں قیام امن کا خواب کشمیریوں کو حق زندگی دینے سے شرمندہ تعبیر ہو گا۔ بھارت ایک طرف امن و آشا کی بات کرتا ہے جبکہ وہ وہ کشمیر میں بے پناہ ظلم کر رہا ہے، کشمیری بھارتی مظالم کو اسی طرح بے نقاب کرتے رہیں گے۔ آج انڈیا کے یوم آزادی کے موقع پر پوری دنیا میں یوم سیاہ منا کر کشمیری بھارت کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ تم جتنا مرضی اپنی خوشیاں مناؤ مگر تمہاری خوشیاں اس وقت تک ادھوری کرتے رہیں گے جب تک تم ہمیں ہمارا حق نہیں دے دیتے ، بھارت کا اصل یہ ہے کہ وہ ظالم و جابر ہے، وہ آزادی مخالف ہے، وہ مسلمان مخالف ہے، وہ اسلام دشمن ہے، وہ سیکولر نہیں بلکہ ہندہ انتہاء پسند ریاست ہے۔ لیکن وہ کفر تو چل سکتا ہے پر ظلم نہیں انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری انڈیا کے تسلط سے آزاد ہو کر رہیں گے۔
وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے پروقار تقریب، آزادی کی خوشی میں کیک کاٹاگیا، ریاستی سیکرٹری شماریات ڈاکٹر عابد علی قریشی، سیکرٹری اطلاعات سید حمید حسین نقوی اور سیکرٹری یوتھ سید شاہد کاظمی نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان اسلامی دنیا کا ایٹمی ملک بنا، قائد اعظم محمد علی جناح کی انتھک محنت کے ثمرات اب دنیا کے سامنے آ رہے ہیں ، علامہ محمد اقبال کے خوابوں نے حقیقت کا روپ دھار لیا ، جشن آزادی کے اس پرمسرت موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ آج کے دن ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ قائداعظم و اقبال کے پاکستان کو بنانے میں جسطرح ہمارے بزرگوں نے کردار ادا کیا تھا اسی طرح ہم اس کو بچانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ خوشی کے اس موقع پر ہم اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو بھی ان کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جو پاکستان زندہ باد کہتے ہوئے اپنی جانوں کانظرانہ پیش کر رہے ہیں ۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔ پاکستان کی تکمیل کے لیے کشمیری اپنی جدوجہد میں اپنا خون پیش کر رہے ہیں ۔ مقررین نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم باہم متحد و منظم ہو کر تحریک آزادی کشمیر میں اپنا حصہ ڈالیں ۔ اخلاقی و سفارتی حمایت کے ساتھ میدان عمل میں بھی آئیں ۔ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھائیں ۔اور کشمیریوں کی مظلومیت کو اجاگر کریں۔