وحدت نیوز(کراچی ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ملکیۃ العرب،محسنہ اسلام ،ام المومنین حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کی مناسبت سے مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہاہے کہ ام المومنین حضرت خدیجہ کی ساری زندگی دین اسلام کے لیے لاتعداد قربانیوں سے رقم ہے۔آپ کو عرب کی امیر ترین خاتون ہونے کا شرف حاصل تھا اسی وجہ سے ملیکۃ العرب پکارا جاتا۔آپ نے اپنی ساری دولت اسلام کی راہ میں خرچ کی اور زندگی کا طویل عرصہ شعب ابی طالب میں محصور رہ کر بسر کیا۔انہوں نے دین حکم رسول اللہ کی پیروی میں ثابت قدمی اور استقامت کی جو مثال قائم کی وہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔حق کی سربلندی کے لیے راستے کی رکاوٹوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہمیں سیرت ام المومنین سے ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شجر اسلام کی آبیاری نسل خدیجہ سلام اللہ کے خون سے ہوئی۔دین اسلام کی سربلندی کے لیے اہل بیت اطہار علیہم السلام نے جو قربانیاں دیں وہ تاریخ میں نہیں ملتیں۔ آپ حضور اکرم ﷺ کی وہ رفیقہ حیات تھیں جن کی رحلت نے رسو ل اکرام کو اس قدر غمگین کیا کہ انہوں نے اس سال کو ’’عام الحزن‘‘ یعنی غم کا سال قرار دیا۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے وحدت میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں متحدہ علما محاذ کے مرکزی رہنما و آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے سربراہ علامہ مرزا یوسف حسین اور معروف مذہبی شخصیت سید صغیر عابد رضوی سے سرکاری سیکورٹی واپس لینے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت میں موجود کچھ شرپسند عناصر صوبے کے حالات خراب کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک بھر میں فعال مذہبی شخصیات ہٹ لسٹ پر ہیں۔ ملت تشیع کے چیدہ چیدہ افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایسے کڑے اور نازک وقت میں سندھ انتظامیہ کا یہ غیر ذمہ دارانہ اقدام پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف نفرت میں اضافے کا سبب بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف کالعدم جماعتوں کے رہنما کو حکومت نہ صرف غیر معمولی سیکورٹی مہیا کر رکھی ہے بلکہ انہیں اپنے جلسوں کے ذریعے نفرت اور تعصب پھیلانے کی بھی کھلی آزادی حاصل ہے جب کہ دوسری طرف ملت تشیع کے ان محب وطن افراد کی زندگیوں کے لیے خطرات پیدا کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعصب انتظامیہ نے ہمارے ان مذہبی رہنماوں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج بھی کیا ہے۔ یہ دونوں مذہبی شخصیات گزشتہ ایک ماہ سے شہر میں موجود نہیں پھر ان پر کسی واقعہ میں ملوث ہونے کا الزام کیسے لگایا جا سکتا ہے۔ علامہ مختار امامی نے سندھ کے وزیر اعلی اور آئی جی سے مطالبہ کیا ہے کہ ان رہنماوں کی سرکاری سیکورٹی فوری طور پر بحال کی جائے بصورت دیگر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی تمام تر ذمہ داری سندھ حکومت اورمتعقلہ انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

وحدت نیوز(لاہور) سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا سیکریٹری سیاسیات لاہور سید حسین زیدی کو ٹیلی فون کامیاب احتجاجی کیمپ کو ایک ماہ مکمل ہونے پر خراج تحسین سید حسین زیدی نے قائد وحدت کی ا ستقامت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ زندہ دلان لاہور اپنے محبوب قائد اور سالار وحدت کے ہر حکم پر لبیک کہتے ہیں اور اس مشن کار زینبی میں ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار ہیں علامہ راجہ ناصر نے سید حسین زیدی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ اور لاہور کے عزیز کارکنوں پر فخر ہے جو ایک ماہ سے اس ظالم اور بے حس حکمرانوں کیخلاف میدان عمل میں حاضر ہیں اور انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب ہم اپنے حقوق ان ظالموں سے لے کر رہیں گے خدا ہمارا حامی و ناصر ہوں۔

وحدت نیوز (مشہد مقدس) شیعہ نسل کشی ہر ریاستی اداروں کی مجرمانہ خاموشی اورانصاف کے حصول کے لئے تینتیس روز سے اسلام آباد میں جاری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی بھوک ہڑتال کے حوالے سے نمائندہ ولی فقیہ اورامام جمعہ والجماعت مشہد مقدس آیت اللہ سید احمد علم الہدیٰ نے اپنا ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے جو کہ درج ذیل ہے ۔

انا الله و انا الیه راجعون

پاکستانی مظلوم شیعہ  اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے اپنے مظلوم آئمہ اطہار کی سیرت پر چلتے ہوئے ایک نمایاں تحریک کی صورت میں تاریخ رقم کرہے ہیں.پچھلے کئی برسوں سے پاکستانی عزیز قوم کا ظالمانہ قتل عام حکومت کی طرف سے نظر انداز کیا جارہا ہے. یہ حکومت کا انداز اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت پاکستان اور عالمی دھشت گردی کے مقاصد ایک ہیں.حال ہی میں ولادت با سعادت امام حسین ع کے موقع پر پاراچنار میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہونے والے حادثے نے اس حقیقت سے  مزید پردے ہٹائے کہ امریکیوں اور سعودیوں کے دہشت گرد ایجنٹ کس انداز سے پاکستانی سیکیورٹی اور عسکری اداروں میں سرایت کر چکے ہیں.حجت الاسلام والمسلمین جعفری (راجہ ناصر عباس جعفری) کی انصاف حاصل کرنے کے لئے دلیرانہ مقاومت اور استقامت قابل تعریف ہے، میں ان کے لیے اور ان کی قیمتی ثابت قدمی کے لیے اس پاک مقام حرم امام رضا ع میں دعا گو ہوں۔

وحدت نیوز (لاہور) شاہ پور کانجراں لاہور میں صاحبزادہ معاذ المصطفیٰ قادری کی رہائش گاہ پر افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے سُنّی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ کرپٹ سیاسی نظام کو آخری دھکا دینے کا وقت آ گیا ہے، عید کے بعد ناکام اور نااہل حکومت کیخلاف دما دم مست قلندر ہو گا، شیعہ سنی تصادم کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پنجاب بجٹ مایوس کن اور غریب دشمن ہے، واشنگٹن اور دہلی پاکستان دشمنی میں متحد ہو چکے ہیں، وقت آگیا ہے کہ پاکستان امریکہ کیخلاف دو ٹوک مؤقف اپنائے، افغان باڈر پر اپنی حدود میں گیٹ لگانا پاکستان کا قانونی حق ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت نے وزارت خارجہ کو 2 بابوں کے حوالے کر رکھا ہے جو ہر وقت آپس میں لڑتے رہتے ہیں، مستقل وزیر خارجہ کی عدم تقرر سے حکومت کی غیر سنجیدگی ظاہر ہو رہی ہے، امریکہ میں فائرنگ کے واقعہ سے یورپ اور امریکہ میں مقیم مسلمانوں کے مسائل میں اضافہ ہو گا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ شام اور عراق میں اہل بیت اور صحابہ کے مزارات کی بیحرمتی کرنے والے خوارج ہیں، نواسی رسول سیدہ زینبؑ کے مزار کی بیحرمتی نا قابل برداشت ہے، ہمارے حکمران دولت کے پجاری اور اقتدار کے بھوکے ہیں، حکمران اشرافیہ کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ قومی مفاد کے تابع نئی خارجہ پالیسی بنانے کی ضرورت ہے، نظام زر و ظلم آخری سانسیں لے رہا ہے، غریب اور محروم طبقات اپنے حق کیلئے عید کے بعد سڑکوں پر نکلیں گے، حکومت نے 3 سالوں میں عوام کا کوئی مسئلہ حل نہیں کیا، انتخابی وعدے پورے نہ کرنے والوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد میں ہونے والے شوری عالی کے اہم اجلاس میں مولانا حسن ظفر نقوی اور برادر ناصر عباس شیرازی کو مجلس وحدت مسلمین کا مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل نامزد کردیا ہے جبکہ مولانا احمد اقبال رضوی کا نام پہلے ہی ڈپٹی سیکریٹری جنرل کے لیے اعلان کیا جا چکا تھا جو کہ سیکریٹری جنرل کی عدم موجودگی میں قائمقام سیکریٹری جنرل کی ذمہ داریاں بھی انجام دینگے ۔ واضح رہے کہ شوری عالی نے مجلس وحدت مسلمین کے تمام نامزد اراکین مرکزی کابینہ کے ناموں کی توثیق کردی ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree