وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کی جانب سے ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے دوسری شب دعا اور مناجات کا انعقاد ۱۲ رمضان المبارک کو مسجد محمدی ڈیرہ میں کیا گیا، اس شب دعا و مناجات میں مولانا یاور عباس نقوی اور مولانا شیخ محمد علی فاضل نے خطاب کیا جبکہ قاری محمد حسین نے دعائے توسل کی تلاوت کی، اس موقع پر قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی گذشتہ ایک ماہ سے جاری انصاف کے حصول کے لئے جاری بھوک ہڑتال کی حمایت اور ان کی صحت وسلامتی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
وحدت نیوز(لاڑکانہ) نو منتخب سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاڑکانہ مولانا محمد علی شر نے پہلے مرحلے میں اپنی ۹ رکنی کابینہ کا اعلان کر دیا.آئندہ تین سال کے ایم ڈبلیوایم ضلع لاڑکانہ کی کابینہ میں جن اراکین کو شامل کیا گیا ہے ان میں ممتاز علی کھیڑوڈپٹی سکریٹری جنرل،عبدالرزاق جلباٹی ڈپٹی سکریٹری جنرل،اعجاز علی سولنگی سیکریٹری نشرو اشاعت،مشتاق علی میمن سیکریٹری سیاسیات، طارق رسول انڑ سکریٹری میڈیا سیل،جاوید فاضل نائچ سیکریٹری تنظیم سازی،مولانا ذوالفقار علی جانوری سیکریٹری تربیت،مولانا حسنین عباس موحدی سیکریٹری تبلیغات اور ذاکر غلام شبیر چانڈیو سیکریٹری مالیات شامل ہیں ۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےفلاحی ادارے خیر العمل فاونڈیشن ضلع ملیر کی جانب سے رمضان المبار ک کی مناسبت سے ۳۰۰ مستحق گھرانوں میں راش تقسیم کیا گیا، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وحدت ہاوس ملیر میں مستحق اور غریب گھرانوں میں راش تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں علماٗ کرام اور برادران نے شرکت کی ، تقریب کے آغاز میں ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا غلام محمد فاضلی نے دعا کروائی جبکہ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا نشان حیدر ساجدی ، مولانا غلامحمد جعفری(مدرس جامعہ امام خمینیؒ) ، مولانا منصور روحانی (خطیب مسجد نادعلی پپری گوٹھ)، شیعہ علما کونسل کے مولانا رحمت علی (خطیب جامع مسجد ماروی گوٹھ) ، آغا محمد حسین مطہری سیکریٹری شعبہ تبلیغات ضلع ملیرسمیت ضلعی سیکریٹری جنرل ثمر عباس اور ضلعی و یونٹ کابینہ کے اراکین موجود تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا غلام محمد فاضلی نے کہا کہ خیر العمل فاونڈیشن کی جانب سے مستحق گھرانوں میں راشن کی تقسیم کا عمل قابل ستائش ہے جو گذشتہ کئی سالوں سے جاری ہے اور اس سفر کو مزید آگےتک لے کرجانا ہے، انہوں نے کہا کہ اللہ کی خوشنودی کے لئے مخیرحضرات کے تعاون سے آج ۳۰۰ گھرانوں کی ادنا سی مدد کررہے ہیں انشاءاللہ آئندہ ہزار لوگوں کو بھی اسطرح مستفید کرتے رہیں گے۔اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل ثمر عباس نے بتایا کہ خیر العمل فاونڈیشن کی جانب سےسالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی تین سو خاندانوں میں رمضان راشن بیگ تقسیم کیئے گئے ہیں جن کا کل تخمینہ تقریباً ساڑھے چار لاکھ روپے ہےجبکہ مزید مستحقین کو بھی دینے کی کوشش کی جارہی ہیں۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل یعقوب حسینی نے کہا ہے کہ ہم اتحاد و اتفاق پر یقین رکھتے ہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس صاحب پوری ملت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، قوم ہمارا ساتھ دے۔صوبائی سیکرٹریٹ سولجز بازر میں کارکنان کی تربیتی ورکشاب سے خطاب کرتے ہوئے یعقوب حسینی نے کہا ہے کہ ہم ہمیشہ مظلومین کے ساتھ رہے ہیں، حکومت اپنے فرائض انجام نہیں دے رہی ہے۔ ہماری جماعت اتحاد بین المسلمین پر یقین رکھتی ہے، ہم نے اتحاد و اتفاق اور بلا کسی تفریق رنگ و نسل کے خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مرکزی قیادت اتحاد بین المسلمین کیلئے کوشاں ہے اور ہمیشہ امن کی تلقین کی ہے، ملک میں امن کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے اتحاد کے ذریعے اپنا کرداد ادا کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مختلف واردات پر حکومت کی طرف سے خاموشی اور اقدامات نہ اٹھا پر، قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس صاحب موجودہ وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور پچھلے ایک مہینے سے بھوک ہڑتال پر ہے۔یعقوب حسینی نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر صاحب کا مطالبہ واضح ہے، ہمارا قتل عام بند کیا جائے اور تکفیریوں کو انکے اصل انجام تک پہنچایا جائے۔ اس ملک کے قیام میں ہمارے بزرگوں کی جدوجہد شامل ہے اور ہمیں ہی اس ملک سے بے دخل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہمارے پروفیشنلز اور ہمارے سماجی کارکنوں کو شہید کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا حکومت ان واقعات سے ایسے نظریں چراتی ہے جیسے مرنا اور مارنا روز کا کھیل ہو اور یہ خاموشی دہشتگردوں کی سرپرستی کی علامت ہے۔یعقوب حسینی نے کہا کہ ہم ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ رہے ہیں اور انکے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہیں۔ عوام کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور قتل عام پر خاموشی حکومت کی ناقص پالیسی ہے۔ حکومت اپنے فرائض انجام نہیں دے رہی۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کراچی ڈویژن ضلع ملیر کی نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری گذشتہ روز وحدت ہاوس ملیر جعفرطیار سوسائٹی میں منعقد ہوئی جس میں برادران اور نو منتخب کابینہ کے افراد موجود تھے، جبکہ تقریب حلف برادری سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی نے خطاب کیا اور کابینہ سے حلف لیا۔
مجلس وحدت مسلمین، ضلع ملیر کے نو منتخب سیکٹری جنرل سید ثمر عباس زیدی نے پہلے مرحلے میں ضلعی کابینہ کا اعلان کر دیا، تقریب حلف برداری ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی جس میں مرکزی رہنماء علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی نے نو منتخب سیکرٹریز سے حلف لیا، ڈپٹی سکریٹری جنرل علامہ غلام محمد فاضلی ، ڈپٹی سیکٹری جنرل سید عارف رضا زید ی ، سیکریٹری مالیات کاچو نیاز علی ، سیکرئٹری سیاسیات سید حسن عباس رضوی سیکرئٹری روابط سید ممتاز مہدی ،سیکرئٹری اطلاعات سید احسن مہد ی ، سیکرئٹری فلاح و بہبود سید اسد علی زیدی سیکرئٹری تعلیم اکبر حسین اور سید رضا علی نے بحثیت آ فس سیکرئٹری حلف اُٹھایا۔
تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اعجاز بہشتی نے نو منتخب کابینہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مظلوموں کی حمایت میں بھوک ہڑتال کیئے بیٹھے ہیں، لہذا امید کرتے ہیں کہ ضلع ملیر کی نو منتخب کابینہ انکے پیغام مظلومیت کو عوام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گی ، انہوں نے کہا کہ مظلوم کی حمایت اور ظالم سے نفرت واجب عمل ہے، جس طر ح نماز ،روزہ واجب ہے اسی طرح مظلوم کی حمایت کرنا بھی واجب ہے، انہوں نے کہاکہ معصوم علیہ سلام فرماتے ہیں کہ مظلوم کی حمایت بڑے بڑے گناہوں کا کفارہ ہیں، آج ہم میدان میں وارد ہوچکے ہیں اور کراچی سے لے کر پارچنار تک کے مظلوم شہداٗ کے حق میں احتجاج کررہےہیں، اور انشاءاللہ عید کے بعد ظالم حکومت کے خلاف بھرپور لانگ مارچ کرکے اپنے حقوق کا دفاع کریں گے۔
وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد اور وارثان شہداء کے زیر اہتمام کوئٹہ روڈ جیکب آباد پر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔اس موقع پر ٹائر جلا کر مظاہرین نے دہشت گردی کے خلاف نعرے لگائے اور سندہ بلوچستان روڈ کو بلاک کردیا۔ اورسندہ، بلوچستان سمیت ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کلین آپ کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آٹھ مہینے گذر گئے مگر سندہ حکومت نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے،جبکہ متائثرین آج بھی دہشت گردی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔گذشتہ پچاس دنوں سے شکارپور کے وارثان شہداء اور زخمی احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں،جبکہ پاکستان کے کروڑوں عوام کے محبوب لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ان مظلوموں کی حمایت میں 13مئی سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔اگر حکمرانوں نے مطالبات پورے نہ کیے تو 23جولائی کو سندہ بلوچستان شاہراہ اور مین روڈ کو بلاک کیا جائے گا۔
اس موقع پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے MWMضلع جیکب آباد کے سیکریٹری جنرل مولانا سیف علی ڈومکی نے کہا کہ قائد وحدت کے حکم پر عید الفطر کو سیاہ پٹیاں باندھ کر یوم احتجاج کے طور پر منائیں گے،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے دو شہیدوں کے والد غلام شبیر چھلگری نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے چھلگری کے وارثان شہداء سے انصاف نہیں کیا ۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے MWMکے رہنما نثار ابڑو،سید غلام شبیر شاہ اور نظام الدین برڑو نے کہا کہ 23جولائی کو MWMکے کارکن ملک بھر میں احتجاجی دھرنا دیں گے۔