وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ حسن ہمدانی کا کہنا ہے کہ عید کے روز ملک بھر میں مجلس وحدت مسلمین کے اراکین ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال اور احتجاج سے اظہار یکجہتی کیلیے عید کی نماز میں بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس نے ملک میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف گزشتہ 55 دن سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے، ان کا یہ اقدام ملک و قوم کے دشمنوں کیخلاف عملی احتجاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام بڑی سیاسی و مذہبی جماعتوں نے مجلس وحدت مسلمین کے مطالبات کو اصولی اور وطن عزیز کے استحکام کیلیے اہم قرار دیتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا ہے لیکن وفاقی حکومت کی طرف سے مسلسل سرد مہری برتی جا رہی ہے جو پاکستان کے 5 کروڑ سے زائد ملت تشیع کی تضحیک ہے۔ علامہ حسن ہمدانی نے بغداد اور قطیف میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکمران اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں اور دہشتگردوں کی معاونت بند کریں  اس وقت دنیا بھر میں ہونیوالی دہشتگردی کے واقعات کے پیچھے اسی آل سعود کے پالے دہشتگرد ملوث ہیں اور آج انہی خائن حکمرانوں کی نااہلی سے حرم پاک کی تقدس کی حفاظت بھی ان سے ممکن نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے سرپرست اب مکافات عمل کا شکار ہیں، خدا امت مسلمہ کو ان خائن حکمرانوں کے شر سے محفوظ رکھے۔

وحدت نیوز( نوابشاہ ) را شن کی تقسیم اما م مھدی فا نڈیشن اور خیر العمل فا نڈ یشن نوابشا ہ کی طر ف سے سو مو منین میں را شن تقسیم کیا گیا اور خیر العمل فا نڈیشن نوابشاہ کی طر ف سے غر یب مو منین کے علاقو ں میں افطا ری کا سلسلہ جاری ہے ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ بالمقابل پریس کلب اسلام آباد میں نماز عید صبح 8 بجے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اقتداءمیں ادا کی جائے گی،تفصیلات کے مطابق گذشتہ پونے دوماہ سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے  مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ماہ مبارک شعبان ورمضان کی طرح  عید الفطر بھی بھوک ہڑتالی کیمپ بالمقابل نیشنل پریس کلب اسلام آباد گذاریں گے، جبکہ ملک کے مختلف شہروں بالخصوص راولپنڈی اسلام آباد کے عوام کی بڑی تعداد نماز عید الفطر بھوک ہڑتالی کیمپ میں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر اقتداءادا کرے گی جبکہ عید کے تینوں روزمختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے علامہ راجہ ناصرعباس عید ملنے اور اظہار یکجہتی کے لئے بھوک ہڑتالی کیمپ پر تشریف لائیں گے۔

  

وحدت نیوز(کوئٹہ) نسل پرستی اور فاشزم کی سیاست پوری دنیا میں متروک ہو چکی ہے بلکہ ایک گالی ہے۔آج کے دور میں صرف دو گلیوں میں محدود چند نسل پرست فاشسٹ دوسروں پر الزام لگا رہے ہیں، حالانکہ انکا نام نہاد سربراہ جو خود ایک نسل پرست فاشسٹ شخص ہے اور جس کا ماضی اور حال سب کے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہے وہ کس منہ سے شیعہ کانفرنس پر کرپشن کے الزامات عائد کر رہا ہے؟جبکہ وہ خود اس وقت سب سے بڑا کرپٹ لینڈ ما فیا ہے۔ اس فاشسٹ گروپ کے بعض نام نہاد لیڈروں کی کروڑوں روپے کی جائیدادیں بیرون ملک اور کوئٹہ شہر میں ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے سیکریٹری امور سیاسیات کامران ہزارہ نے کہا کہ امام بارگاہ پر فائرنگ ہو یا پھر لوگوں کے گھروں میں گھس کر انکی مار پیٹ اور قتل کی دھمکیاں ہو ، پر امن شیعہ ہزارہ قوم کو دہشتگرد ثابت کرنے کیلئے اخباری بیانات ہو یا پھر ہزاروں بے گناہ شیعوں کی نسل کشی کیلئے جواز فراہم کرنا ہو، قوم کو سب یاد ہے۔ نسل پرست فاشسٹ ٹولہ ہزارہ شیعہ قوم کی نمائندگی کا دعویٰ ترک کردے ۔

انہوں نے کہا کہ شہید علی جواد کی مردانہ وار شہادت پر اس فاشسٹ ٹولے کا چہرہ مکمل طور پر بے نقاب ہو گیا اور اس فاشسٹ شخص کو چب لگ گئی ہے کیونکہ جس ملک کے جھنڈے تلے اس نے ہر فورم پر اس ملک کی نمائندگی کی ہے انہی کی جارحیت سے میجر علی جواد شہید ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں پر کیچڑ اچھالنے سے اپنی سیاست چمکانا مزید کار آمد ثابت نہیں ہوسکتی، خود ساختہ قومی جماعت اس قوم کی نمائندگی کی بات کررہا ہے ،جس قوم نے خود انہیں بار بار ان کے پورے ٹولے کے ساتھ مسترد کر دیا ہے۔ فاشسٹ جماعت کو شاید بھولنے کی بیماری ہے، اس لئے انہیں یاد نہیں کہ قوم نے انہیں مسترد کر دیا ہے۔ ایک ایسا نسل پرست فاشسٹ گروپ،جو علمدار روڈ میں تمام لوگوں کی حمایت حاصل نہ کرسکا،کا خود کو قومی نمائندہ کہنا سمجھ سے بالاتر ہے، الیکشن میں تین بار مسترد شدہ نمائندے یہ بھی سمجھنے سے قاصر ہیں کہ قوم کے افراد انکی اصلیت سے واقف ہیں اور قوم نے انہیں مسترد کر دیا ہے۔ دو گلیوں کے اتحادیوں والے اورفاشسٹ جماعت کو اپنی حیثیت یاد رکھنی چاہئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ خود کو قومی جماعت کہنے والوں کو تنقید کے سوا اور کچھ بھی نہیں آتا۔ تنقید کرنے والے اپنی کارکردگی یاد کرے،فاشسٹ ٹولے کے چیئر مین کو زرغون ٹاؤن کا نائب ناظم بنایا گیا تھا ،اگر یہ نسل پرست فاشسٹ ٹولہ قومی جماعت ہوتی تو اس دور میں قوم کی خدمت کرتی اور اپنے قوم دوستی کا ثبوت دیتی مگر قوم کیلئے کام نہیں کیا گیا بلکہ اپنی جائیدادیں بنائی گئی، اس دور میں اگر یہ جماعت کام کرتی تو آج علمدار روڈ کا نقشہ ہی الگ ہوتا ۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ترکی میں افغانستان کی نمائندگی کرنے والا نسل پرست فاشسٹ پاکستان میں زندگی بسر کر رہا ہے تو پاکستان سے وفا کرنا بھی سیکھ لے اور غیر ملکی ایجنڈوں کیلئے کام کرنا بند کر دے۔ترجمان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اتحاد و اتفاق کی بات کی، ہر میدان عمل میں لوگوں کی خدمت کی اور آج ایک ایسا جماعت ہم پر ، شیعہ کانفرنس اور باقی فعال فلاحی اداروں پر تنقید کررہا ہے جسکی اپنی کوئی حیثیت نہیں ہے، جو خود خدمت کرنے میں ہمیشہ ناکام رہا ہے، اپنے جلسوں میں افغانی گلوکاروں کی بدولت مجموعہ لگا کر اسے اپنی مقبولیت کا نام دیتا ہے۔بیان کے آخر میں کہا گیا کہ پاکستان کی اپنی ثقافت ہے جس پر تمام پاکستانیوں کو ناز ہے، نام نہاد قومی جماعت فحاشی کو ہزارگی ثقافت کا نام دینا بند کردے اور یہ بھی یاد رکھے کہ ان کے تمام کالے کر توتوں کے ثبوت موجود ہیں۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) سیاہ پٹیاں باند کر عید کے اجتماعات میں شریک ہوں گے ، منظم شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور علامہ راجہ ناصر عباس سے اظہار یکجہتی کے لیے سیاہ پٹیاں باندھی جائیں گے، سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کا عید الفطر کے موقع پر جاری پیغام، تفصیلات کے مطابق علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا ہے کہ عید کے اجتماعات میں بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوں گے ، ملک بھر میں جاری منظم شیعہ ٹارگٹ گلنگ کے خلاف علامہ راجہ ناصر عباس 13مئی سے ہنوز بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں ، علامہ راجہ ناصر عباس کی یہ آواز مظلوموں ، محکوموں و محروموں کی آواز بند چکی ہے ، دہشت گردی و انتہاء پسندی سے پاک مملکت کے متلاشی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی یہ طویل ترین بھوک ہڑتال ایک تاریخ لکھ چکی ، صرف اسلام آباد تک نہیں بلکہ یہ ایک عالمی تحریک بن چکی ہے ، پارا چنار ، کراچی ، ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر منظم انداز سے ہماری نسل کشی کی جارہی ہے ، پاکستان بنانے والوں کے ساتھ ایسا سلوک، متعلقہ اداروں اور حکومت کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے ، ایسی صورتحال میں میدان میں آنا ناگزیر ہو چکا تھا،ہم سربراہ مجلس وحدت مسلمین سے مکمل اظہار یکجہتی کریں گے ، ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے چاہے اس کی جو قیمت بھی چکانا پڑے ، علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئیں ظلم کے خلاف اس تحریک میں ہمارا ساتھ دیں، عید کی خوشیاں مناتے ہوئے شہدا کو نہ بھولیں ، شہدا کے مشن کو نہ بھولیں ، سیاہ پٹیاں باندھ کر عید کے اجتماعات میں شریک ہوکر شیعہ نسل کشی کے خلاف احتجاج کریں اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اظہار یکجہتی کریں۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سعودیہ عرب کے شہروں مدینہ منورہ،قطیف اور عراق کے شہر بغداد میں ہونے والے دھماکوں پر گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدس مقامات کی توہین کرنے والوں کا اسلام اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں سر زمین حجاز پر مقامات مقدسہ کا احترام اور حفاظت مسلم امہ کی ایمان کا حصہ ہے چندعرب اور طاغوتی طاقتوں کے پالے ہوئے دہشت گرد آج عالم اسلام کے مقامات مقدسہ کونشانہ بنا کر امت مسلمہ کوکھلے عام چیلنج کر رہے ہیں۔اس سے قبل بھی سعودی عرب کے شہروں قطیف اور دمام میں شیعہ مساجد کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔حرمین شریفین اور ایران و عراق سمیت دنیا بھر میں عالم اسلام کے مقامات مقدسہ مسلمانوں کے لیے عقیدت کے مراکز ہیں۔شعائر اللہ کی تعظیم و دفاع ہم پر واجب ہے۔

انہوں نے کہا آل سعود نے اپنے اقتدار کی بقا اور تحفظ کو حرمین شریفین سے جوڑ کر کے عالم اسلام کے جذبات کو ہمیشہ مجروع کیاہے۔دنیا کے مسلمانوں پر یہ حقیقت آشکار ہو چکی ہے کہ حرمین شریفن اور خادمین دونوں مختلف ہیں۔شام ،یمن، فلسطین، بحرین سمیت دنیا کے جن جن اسلامی ممالک میں نفرت و خونریزی کی آگ بھڑکی ہوئی ہے اس میں عرب ممالک ملوث رہے ہیں۔طالبان، داعش اور النصرہ سمیت عرب وصیہونی فنڈنگ پر پلنے والی دہشت گرد قوتیں اب مختلف گروہوں میں منقسم ہوکر سعودی مفادات کے خلاف سرگرم ہونے کے لیے پر تول رہی ہیں۔دوسرے مسلم ممالک کے خلاف لگائی ہوئی یہ آگ اب سعودی عرب کے دامن سے لپٹنے کے لیے بے قرار ہے۔ اگر عالم اسلام نے ان مذموم عناصر کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل طے نہ کیا تو مسلم ممالک مزید انتشار اور تباہی کا شکار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک دہشت گرد جماعتوں کی لے پالکی ختم کر کے ان کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کریں تاکہ دنیا سے دہشت و بربریت کا خاتمہ ہو۔علامہ ناصر عباس جعفری نے بٖغداد دھماکوں میں 400 سے زائد انسانی جانوں کے ضیاع کو المناک سانحہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک میں تباہی کے ذمہ دار یہود و نصاری اور مسلمانوں میں موجود ان کے ٹکرون پر پلنے والے آلہ کار ہیں۔عراق میں داعش کے خلاف آپریشن مزید موثر اور تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ امن و سکون قائم ہو سکے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree