وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام ''ہفتہ وحدت ''کے حوالے سے 16ربیع الاول کو نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد الحسین گلشن مارکیٹ سے ''میلادالنبی ریلی''نکالی جائے گی۔ ریلی مدنی چوک، چوک کمہاراں والا،معصوم شاہ روڈ،علی چوک،دولت گیٹ اور حسین آگاہی سے ہوتی ہوئی چوک گھنٹہ گھر پر اختتام پذیر ہوگی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، سید ندیم عباس کاظمی، علامہ غلام مصطفی انصاری، مخدوم سید اسد عباس بخاری، مخدوم طارق عباس شمسی،مخدوم زاہد حسین شمسی،ملک ثمر عباس کھوکھر،مولانا عمران ظفر،مولانا ممتاز حسین ساجدی،مولانا سلمان محمدی،مولانا محمد رضانقوی اور دیگر کریں گے۔ ریلی گھنٹہ گھر پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہوجائے گی اور چوک گھنٹہ گھر میں شیعہ سنی علمائے کرام،سیاسی وسماجی رہنما خطاب کریں گے اور عالم اسلام کے درمیان اتحاد و وحدت کے حوالے خطاب کریں گے۔ بعدازاں چوک گھنٹہ گھر میں سانحہ آرمی پبلک سکول شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی ۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں عید میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔درود و سلام اور لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے نعرے ہر طرف فضا میں گونجتے رہے۔اتحاد بین المسلمین کے اس فقیدالمثال مظاہرہ کو شیعہ سنی علما کی طرف سے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ اور سبیلوں کا اہتمام بھی کیا گیا ۔کراچی میں نمائش چورنگی ،بلدیا ٹاؤن،مارٹن روذ،ایف سی ایریا،انچولی،نیو کراچی،گلشن اقبال،گلستان جوہر،ڈرگ کالونی،شاہ فیصل ،ملیر جعفر طیار سائٹی،لانڈھی ،کورنگی،اسٹیل ٹاؤن سمیت مختلف جہگوں پر مجلس وحدت مسلمین کراچی کے عہدیداران اور علمائے کرام نے جلوس ہائے میلاد مبار ک کا استقبالیہ کیمپ، سبیلیں لگائیں اور دن بھر جلوسوں میں شریک رہے ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پیغمبر اعظم ﷺ کی یوم ولادت کے مناسبت سے ملک بھر میں۱۲ تا۱۷ ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منانے کا اعلان بھی کیا ہے جس کی پر نور محافلوں کا آغاز ہوکر دیا گیا۔

 علامہ ناصر عباس جعفری نے عید میلاد النبی ﷺ پر امت مسلمہ و عالم بشریت کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ سرورکائنات رحمت للعالمین کی ذات اقدس ہی مسلم امہ کے درمیان مرکزی وحدت ہے۔ عید میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں میں جس اتحاد و یگانگت کے ساتھ شیعہ سنی عوام شریک ہوئے اس سے بخوبی اس بات کا انداز لگا یا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں شیعہ سنی یک جان اور متحد ہیں،نفرت اور دہشت گردی پھیلانے والوں کا دونوں مکتب سے کوئی تعلق نہیں،ماہ ربیع الاول کے اس بابرکت ایام میں جس عملی وحدت کا مظاہرہ دیکھنے آیا یہ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ فرقہ پرستوں کے ناپاک عزائم خاک میں مل گئے ہیں،دہشت گرد دراصل ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دے کر مسلمانوں کو آپس میں دست و گریبان کرکے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان کے حکمران اور سیاست دان اگر رسول کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرے تو ملک کو درپیش مشکلات اور دہشت گردی جیسے عفریت سے مکمل چھٹکارہ ممکن ہے ۔دریں اثناء جشن میلاد النبی پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے پچاس سے زائد مقامات پر استقبالیہ کیمپ و سبیلیں لگائی گی جبکہ مجلس وحدت مسلمین کراچی کی جانب سے مرکزی جلو س جشن ولادت با سعادت سرور کائنات ﷺ نشتر پارک کے شرکاء کیلئے استقبالیہ کیمپ و سبیل لگائی گئی جس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی ،مولانا،مولانا نسیم زیدی ،مولانا حامد مشہدی، صادق جعفری ،مولانا احسان دانش،علامہ مبشر حسن،علامہ علی انور،علی حسین نقوی،احسن رضوی،ثمرعباس سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام راولپنڈی،اسلام آباد،لاہور،کراچی،ملتان اور فیصل آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں عید میلاد النبی ﷺکو مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا۔ایم ڈبلیو ایم کے اراکین نے مرکزی جلوسوں کے شرکا کا پھول کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا۔مختلف علاقوں میں ایم ڈبلیو ایم کے قائدین کی طرف سے سٹیج بھی سجائے گئے جہاں نعت خوانوں کی بھرپور پذیرائی کرتے ہوئے ان میں انعامات تقسیم کیے گئے۔جلو س کے راستوں میں استقبالیہ کیمپ اور سبیلوں کا بھی انتظا م کیا تھا جہاں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی و ضلعی رہنما نعت خواں پارٹیوں کاگرمجوشی سے استقبال کر رہے تھے۔وحدت و اخوت کے اس عملی اظہار کو سنی علما کی طرف سے بے حد سراہا گیا۔راولپنڈی سے نکلنے والے مرکزی جلوس میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری بھی شریک ہوئے۔مختلف سٹالوں پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے جامع مسجد روڈ پر سجائے جانے والے اسٹال پر علامہ ناصر عباس کافی دیر موجود رہے۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس نے وحدت و اخوت کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن سب کے لیے خوشی کا دن ہے ۔آج اس رحمت اللعالمین کی ولادت کا روز ہے جس کے لیے اللہ تعالی نے پوری کائنات خلق کی۔یہ دن افضل الانبیا کی اس دنیا میں تشریف آوری کا دن ہے۔سابق وفاقی وزیر و سینئر سیاستدان شیخ رشید احمد بھی ایم ڈبلیو ایم کے رہنما سے ملاقات کے لیے تنظیمی سٹال پر تشریف لائے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان مختلف امور پر گفتگو کا فی دیر تک جاری رہی۔ مجلس وحدت مسلمین 12 تا 17ربیع الاول تک ہفتہ وحدت و اخوت منا رہی ہے۔اس دوران ملک بھر میں جشن میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں سمینار منعقد کیے جا رہے ہیں۔تمام صوبائی و ضلعی دفاتر پر چراغاں اور نعتیہ محافل کا انعقاد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

وحدت نیوز (بھٹ شاہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امورسیاسیات سید اسد عباس نقوی ،مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی برادر مہدی عابدی اور صوبائی سیکریٹری امورسیاسیات سندھ علی حسین نقوی نے ضلع مٹیاری کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے اسٹیٹ گیسٹ ہائوس میں ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا اختر حسین شریعتی کی زیرقیادت مٹیاری کے ارکان ضلعی کابینہ اور مدرسہ ابوتراب ہالا میں صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا دوست علی سعیدی سے ملاقات اس موقع پر صوبائی رھنماء برادر الفت عالم کربلائ بھی موجود تھے، رہنمائوں کے درمیان اہم علاقائی سیاسی مسائل اور آئندہ انتخابات کی حکمت عملی پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد /راولپنڈی /کراچی /کوئٹہ /مظفر آباد ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر پاکستان کے چاروں صوبوں ، آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں ، دیہاتوں  میں جشن عید میلاد النبی (ص) کے موقع پر استقبالیہ کیمپ، چائے اور پانی کی سبیلوں کا اہتمام کیا گیا، ایم ڈبلیوایم کے کارکنان نے جلوس میلاد النبی ص میں شریک اہل سنت بھائیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں جبکہ مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں، ایم ڈبلیوایم کے تحت ملک  بھر میں قائم میلاد کیمپوں میں نعت خواں حضرات نے بارگاہ نبوت میں نذرانہ عقیدت پیش کیئے جبکہ  شیعہ سنی علمائے کرام نے سیرت رسول اکرم ﷺ پر روشنی ڈالی۔

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے خصوصی طور پر راولپنڈی کے میلاد النبیﷺ کے مرکزی جلوس میں شرکت کی اور تادیر ایم ڈبلیوایم ضلع راولپنڈی کے تحت قائم میلاد کیمپ میں نعت خوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔ اس موقع پر اہلسنت کے بزرگ علماء نے شان اہلبیت اور امام حسین ع کی شان میں اشعار پڑھے۔ راولپنڈی کی قدآور سیاسی شخصیت او ر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ  شیخ رشید احمد بھی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملنے کیلئے ایم ڈبلیو ایم کے میلاد کیمپ میں تشریف لائے۔ بعد ازاں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری بھی شیخ رشید احمد کی جانب سے لگائے گئے میلاد کیمپ میں تشریف لے گئے اور عاشقان رسول ص سے خطاب بھی کیا۔

دن بھر جلوس میں نبی نبی (ع) اور علی علی (ع) ہر طرف ہوتا رہا شان رسالت ص اور شان اہلبیت ع منقبت اور نعتیں پڑھی جاتی رہیں ایم ڈبلیو ایم کے کیمپ پر اکثریت نے رسول اللہ ص کی مدح سرائی کے ساتھ ساتھ شان اہلبیت میں بھی قصیدے پڑھے کیمپ میں موجود علامہ سید علی اکبر کاظمی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم راولپنڈی ، علامہ سید اعوان علی شاہ ، علامہ غلام محمد عابدی، علامہ ظہیر سبزواری نعت خوانوں کی حوصلہ افزائی بھرپور طریقے سے کرتے رہے اور شرکاء میں انعامات تقسیم کیے۔ شرکاء میلاد لبیک یا رسول اللہ ص لبیک یا حبیب اللہ ص کے ساتھ ساتھ لبیک یا حسین ع کے نعرے بھی لگاتے رہے اور شیعہ سنی بھائی بھائی کا نعرہ بھی لگایا۔ اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ شیعہ سنی بھائی بھائی ہیں ایک سنی برادر اقرار نے کیمپ میں بتایا کہ انکے کے گھر سے 10 محرم الحرام کو علم عباس ع برآمد ہوتا ہے اور قدیمی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوتا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایم ڈبلیوایم کے تحت آبپارہ چوک پر جلوس میلاد النبی ص کےاستقبال کے لیئے کیمپ اور سبیل کا اہتمام کیا گیا، جہاں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری اور ملک اقرار حسین دیگر کارکنان کے ہمراہ شرکائے جلوس کے استقبال کے لئے خصوصی طور پر موجود تھے، ایم ڈبلیوایم کی جانب سے شیعہ سنی شرکائے جلوس کی گرما گرم چکن کارن سوپ سے تواضع بھی گئی،

مجلس وحدت مسلمین  کراچی ڈویژن کے چھ اضلاع میں درجنوں مقامات پر شرکائے جلوس عید میلاد النبی ﷺ کے استقبال کیلئے کیمپ اور سبیلوں کا اہتمام کیا گیا، ضلع ملیر میں نادعلی اسکوائر، جناح اسکوائر ، کھوکراپار، گلشن حدید  میں سبیلوں اور استقبالیہ کیمپوں کا اہتمام کیا گیا جبکہ جوگی موڑ یونٹ کے تحت مین نیشنل ہائی وے سے امام بارگاہ شاہ نجف تک میلاد ریلی بھی نکالی گئی جس میں شیعہ سنی علمائے کرام نےبالخصوص مولانا نشان حیدر ساجدی، مولانا رحمت علی سولنگی،مولانا منصور روحانی، مولانا انصاف حیدری اور ایم ڈبلیوایم رہنما میر تقی ظفر نے خطاب کیا، اس موقع پر شیعہ سنی عوام کی بڑی تعداد شریک تھی، ایم ڈبلیوایم کھوکراپار یونٹ کے تحت شرکائے جلوس میلاد النبی ﷺ کی خدمت میں نیاز بھی پیش گئی، جبکہ ایم ڈبلیوایم جعفرطیار یونٹ کے تحت  جناح اسکوائر پر عاشق رسول ﷺ امجد صابری اور شہید ناموس رسالت ﷺ سید علی رضا تقوی کی یاد میں چراغاں کیا گیااور شرکائے جلوس میلاد کی چائے سے تواضع بھی کی گئی۔ایم ڈبلیوایم ضلع وسطی کے تحت سرجانی ٹائون، نارتھ کراچی، گلشن معمار،گلبرگ، عائشہ منزل اور دیگر مقامات پر بھی سبیلیں اور استقبالیہ کیمپ لگائے گئے، ایم ڈبلیوایم ضلع غربی کے تحت صوبائی سیکریٹریٹ سولجر بازار کے سامنے سبیل کا اہتمام کیا گیا جہاں گرما گرم سوپ سے شرکائے جلوس کی تواضع کی گئی، ایم ڈبلیوایم ضلع کورنگی کے تحت امام بارگاہ عزا خانہ صغریٰ کے نزدیک مرکزی سبیل اور کیمپ لگایا گیا جہاں شیعہ سنی علمائے کرام نے خطاب کیا جبکہ شربت اور پانی سے شرکائے جلوس کی تواضع کی گئی۔

ملتان میں ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ، جیل موڑ چوک اور چوک شاہ عباس پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے۔ ملتان کے مرکزی استقبالیہ کیمپ میں مخدوم سید وجاہت حسین گیلانی، ممبر قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر، ممبر صوبائی اسمبلی حاجی جاوید اختر انصاری، علامہ اقتدار حسین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مظہر عباس کات، علامہ طاہر عباس نقوی، مولانا عمران ظفر، مولانا سلمان محمدی، مولانا ممتاز حسین ساجدی، مولانا علی حسین نقوی، مولانا علی رضا، سید دلاور عباس زیدی، سید وسیم عباس زیدی، ملک شجر عباس کھوکھر، ملک ثمر عباس کھوکھر اور دیگر برادران نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر میلادالنبی (ص) کے جلوسوں کے شرکاء پر گل پاشی کی گئی اور عاشقان رسول کا شاندار استقبال کیا گیا۔

دومیل تا چکوٹھی لبیک یا رسولؐ اللہ ریلی ، مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر ہٹیاں بالا کی جانب سے استقبالیہ کیمپ ، قائدین کا آمد پر پرتپاک استقبال ، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق ریلی کے قائدین سیکرٹری جنرل مجلس وحد ت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی ، ممبر آزاد کشمیر اسمبلی پیر سید علی رضا بخاری ، صدر مرکزی سیرت کمیٹی ہٹیاں بالا قاضی محمد ابراہیم چشتی جب کیمپ کچھا سیداں پہنچے تو مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر ہٹیاں بالا کے رہنما سید ظہور حسین نقوی کی قیادت میں ان کا بھرپور استقبال کیا گیا ۔ قائدین پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔ فضا لبیک یا رسول ؐ اللہ لبیک یا حسین ؑ کے نعروں سے گونج اٹھی ۔ استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید تصور حسین نقوی نے کہا کہ ہمارے نبی رسول ؐ امن تھے ۔ ہم نے اتحاد بین المسلمین کے ذریعے مشترکہ دشمن تکفیریوں کو شکست دے دی ۔ ممبر اسمبلی پیر سید علی رضا بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے بھرپور محبت سے شرکائے ریلی کا استقبال کیا ۔ اتحاد بین المسلمین ہی وہ نسخہ ہے کہ جس سے ہم بڑے سے بڑے دشمن کو زیر کر سکتے ہیں ۔ یقینا اہلبیت کو ماننے والے جوڑنے کی بات کرتے ہیں توڑنے کا سوچ ہی نہیں سکتے ۔ قاضی محمد ابراہیم چشتی نے کہا کہ علامہ تصور جوادی کی مخلصانہ کوششوں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں ۔ ہم نے فرقہ واریت کی لعنت کو ختم کر دیا ۔ ہم نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر بتا دیا ہم کل بھی ایک تھے ۔ آج بھی ایک ہیں اور آئندہ بھی ایک رہیں گے ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کےمرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کوآرڈینیٹر پولیٹیکل کونسل آصف رضا ایڈووکیٹ کے ہمراہ کوئٹہ کو تین روزہ دورہ کیا،  کوئٹہ آمد پر ڈویژنل سیکریٹری جنرل سید عباس موسوی نے دیگر اراکین کے ہمراہ معززرہنمائوں کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا، سید اسد عباس نقوی نے اپنے تین روزہ دورے کے دوران مختلف وفود ، علمائے کرام ، ایم ڈبلیوایم کوئٹہ ڈویژن کے اراکین کابینہ، کوئٹہ سے منتخب کونسلرز اور علامہ سید ہاشم موسوی سے ملاقاتیں کیں ، جبکہ حالیہ دنوں میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہداء کے گھروں اور قبرستان شہداءبہشت زینب ؑ  پر جاکر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی ۔

سید اسد عباس نقوی سے ڈویژنل سیکریٹریٹ میں کوئٹہ سے منتخب ایم ڈبلیوایم کے کونسلر ز  کربلائی عباس علی، کربلائی رجب علی، محمد مہدی  ،  خانم معصومہ احمد اور ضلعی سیکریٹری جنرل عباس موسوی خصوصی ملاقات کی، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کونسلرز نے اپنے اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں ترقیاتی فنڈ کے حصول اور درپیش مسائل سمیت دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسد عباس نقوی نے کہا کہ عوام کی بے لوث اور بلاتفریق خدمت ایم ڈبلیوایم کا بنیادی شعار ہے، عوامی خدمت کے جذبے اور خالص الہیٰ دستور کے مطابق معاشرتی اصلاح کی خاطر ایم ڈبلیوایم سیاسی میدان میں وارد ہوئی، ان اثاثی اصولوں کو مد نظر رکھ کر پورے ملک میں ایم ڈبلیوایم کے منتخب اراکین اسمبلی اور بلدیاتی نمائندے دن رات شہریوں کی خدمت میں مصروف عمل ہیں ، بالخصوص ایم ڈبلیوایم کے ممبر اسمبلی او ر کونسلرز کی کارکردگی پر اہلیان کوئٹہ کا اطمینان قابل ستائش اور حوصلہ افزا ہے، کوئٹہ شہر میں صحت،پانی، تعلیم اور دیگر منصوبہ جات پر تیزی سے جاری ترقیاتی کام مثالی ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree