وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل رجب علی کربلائی نے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے ڈیٹی سیکورٹی انچارج کے اوپر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گرد شہر میں دھندناتے  پھر رہے ہیں اور معصوم شہریوں کو اپنی وحشیانہ کاروائیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والے اور ان کی سرپرستی کرنے والے عناصر معاشرے میں دہشت گردی پھیلانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔دہشت گرد کھلے عام اپنی کاروائیاں کرکے بہ آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں، جو باعث تشویش ہے اور اس کی وجہ سے عوام شدید عدم تحفظ کا شکار ہے۔عوام کی احساس عدم تحفظ کو دور کرنے کے لئے سیکیورٹی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا پڑیگا۔بیان کے آخر میں کوئٹہ میں ٹارگیٹ کلنگ کے واقعات کے پیچھے دہشت گرد عناصر اور ان کے پشت پناہوں کے خلاف بھر پور کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ پوری قوم اعلی عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتی ہے۔ملک بھر میں غیر اہم شخصیات سے سیکورٹی کی واپسی کے عدالتی فیصلے کو اس کے حقیقی تناظر میں دیکھنے کی بجائے اس پر منافقانہ پالیسی اختیار کی جا رہی ہے۔ عوام کو عدالتوں سے بدظن کرنے کے لیے ان مذہبی و سیاسی شخصیات سے بھی سیکورٹی واپس لے لی گئی جن کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا شمار ملک کی ان چند اہم مذہبی وسیاسی شخصیات میں سے ہیں جن کو شدید ترین سیکورٹی خطرات کا سامنا ہے۔ ملک میں اتحاد و اخوت کے فروغ کے لیے کلیدی کردار ادا کرنے والی شخصیات ملک دشمن طاقتوں کے نشانے پر ہیں۔اتحاد بین المذاہب اور ملک میں بسنے والے مختلف مسالک کے درمیان آہنگی کے فروغ کے لیے علامہ ناصر عباس کی خدمات ڈھکی چھپی نہیں۔عالمی طاقتوں کے گماشتے جس وقت ملک میں انتشار اور بد امنی کو ہوا دے کر جہنم بنانے پر تلے ہوئے تھے اس وقت علامہ ناصر عباس نے حب الوطنی کے تقاضوں کا عملی اظہار کرتے ہوئے اتحاد و اخوت کا علم بلند کیا اور پاکستان کی مختلف مذہبی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا۔ نا اہل وزیر اعظم نواز شریف کی بدعنوانی کے خلاف وہ جس جرات مندانہ انداز سے اصولی موقف پر ڈٹے رہے اس پر جماعت کو انتقام کا نشانہ بھی بنایا گیا اور مرکزی قائدین سمیت مختلف شخصیات کو حکومتی اداروں کی جانب سے ہراسیگی کا بھی سامنا کرانا پڑا۔علامہ ناصر عباس سے اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی واپس لینے کا اقدام محض سیاسی رنجش کی بنا پر ہے۔ عدالتی فیصلے کی آڑ میں حکومت کی چالبازی کا بھی اعلی عدلیہ نوٹس لے ۔ چیف جسٹس نے واضح طور پر کہا ہے کہ ان کا مقصد کسی کی زندگی کو خطرہ میں ڈالنا نہیں ہے بلکہ یہ فیصلہ ان غیر متعلقہ شخصیات کے لیے ہے جنہیں پولیس کی طرف سے سیکورٹی کی فراہمی ضروری نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی نقل و حرکت کے دوران مختلف اضلاع کی انتظامیہ کی طرف سے بھی علامہ ناصر عباس کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جاتی رہی ہے۔اسلام آبادانتظامیہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اس کے اصل پیرائے کی روشنی میں عمل درآمد کرے۔انہوں نے کہا کہ اس غیر ذمہ دارانہ انتظامی اقدام سے ہمارے لاکھوں کارکن شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔اگر علامہ ناصر عباس جعفری کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ انتظامیہ پر ہو گی۔انہوں نے علامہ راجہ ناصر عباس و دیگر رہنماوں کو فوری سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

وحدت نیوز (مشہد مقدس)  جشن ولادت با سعادت امام حسین علیہ السلام ،حضرت امام زین العابدین علیہ السلام اور حضرت  ابوالفضل العباس در دفتر مجلس وحدت مسلمین مشھد مقدس،موسسہ شھید عارف الحسینی کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں علماء طلباء اور زائرین امام رضا علیہ السلام نے شرکت کی۔جشن کے خظیب جناب حجتہ الاسلام والمسلمین جناب آقای ڈاکٹر گرایلی تھے۔ اسکے علاوہ پاکستان سے آئے ہوئے مہمان اور مشھور و معروف نوحہ خوا ں قربان جعفری  اور برادر سید علی مرتضیٰ  (علی صفدررضوی کے بھائی)  نے بہترین ا نداز میں مداح خوانی کی۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ دور عصر کی یزیدیت سے نبردآزما ہونے کیلئے فکرِ حسینی کو شعار بنانا ہوگا، امام عالی مقام نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسینؑ نے دین اسلام کی شکل مجروح کرنے والوں کے ساتھ جس شجاعت سے مقابلہ کیا، آج اسی کی ضرورت ہے، امت مسلمہ کے انتشار کا واحد حل درِ اہلبیتؑ سے تمسک میں ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم ولادت باسعادت حضرت امام حسینؑ کی مناسبت سے وحدت سیکرٹریٹ سولجر بازار کراچی میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی رہنما آصف صفوی، ناصر حسینی، حیدر زیدی و دیگر بھی موجود تھے۔ علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ امام عالی مقامؑ نے دین اسلام کی بقا کیلئے سب کچھ قربان کرکے یہ درس دیا ہے کہ دین اسلام ہر شے سے مقدم ہے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا امام حسینؑ نے 14 سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی، جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی بیشتر تکفیری گروہ یزیدی فکر کو پروان چڑھانے کے درپے ہیں، یہ لوگ اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اسلام دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، شیعہ سنی وحدت نے انہیں ناکامی سے دوچار کیا ہے۔ صوبائی سیکریٹری جنرل نے امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں دعاگو ہوں کہ ہم سب سیرت حسینی ؑ کے حقیقی معنوں میں پیروکار بنیں۔

وحدت نیوز (چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کا جامعہ بعثت رجوعہ سادات کا دورہ، طلبہ وطالبات کے علیحدہ علیحدہ اجتماعات سے ملکی وبین الاقوامی حالات، قومی سیاسی صورت حالات پر خصوصی خطاب، طلباءوطالبات کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق تیاری کی تلقین ،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا کہناتھاکہ موجودہ حالات اور عالمی استعماری ساشوں کے مقابلے کیلئے علمائے کرام اور طلاب دینیہ کی ذمہ داریاں ماضی کی نسبت زیادہ بڑھ جاتی ہیں، مختلف شعبہ ہائے زندگی میں دینی طلاب کی فعالیت وقت کا اہم تقاضہ ہے،اس موقع پر جامعہ بعثت کے مسئولین علامہ سید مہدی کاظمی، آغائے نقی ہاشمی ودیگر بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےمرکزی سیکریٹریٹ میں کامیاب مرکزی تنظیمی اجلاس شوری ٰ عمومی کے انعقادپر منتظمین سالانہ اجلاس کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ،صوبائی سیکرٹری جنرل خیبرپختونخواہ اور شوری عالی کے رکن علامہ اقبال حسین بہشتی ،مرکزی سیکریٹری تعلیم و چیئر مین سالانہ مرکزی تنظیمی اجلاس برادر نثار فیضی ،اسلام آباد کے سیکر ٹری جنرل مولانا سید محمد حسین شیرازی ، راولپنڈی کے سیکر ٹری جنرل مولانا سید علی اکبر کاظمی ،صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی صوبہ پنجاب مولانا نیازحسین بخاری ، صوبائی سیکریٹری تعلیم صوبہ پنجاب برادراظہر حسین کاظمی کے علاوہ سالانہ مرکزی تنظیمی اجلاس کی کور کمیٹی اور اجرائی کمیٹیوں کے تمام اراکین ودیگرتنظیمی افراد شریک ہوئے۔ تقریب سے پہلے شب جمعتہ المبارک کی مناسبت سے دعائے کمیل کی تلاوت کی سعادت بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری سروری نے حاصل کی اور تقریب سے پہلے تلاوت قرآن پاک کا شرف بھی انہوں نے ہی حاصل کیا۔

 چیئر مین مرکزی شوری عمومی اجلاس برادر نثار علی فیضی نے تمام کمیٹیوں کے اراکین کو انکی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا اور شرکاء سے اظہار خیال کیا اور آئندہ پروگرامات کو مزیدبہتر بنانے کے لیے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری  نےسب سے پہلے ولادت باسعادت امام حسین ؑ کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی اورکہا کہ آج کی رات ہمارے لئے بہت اہم رات ہے اس رات کو سالار ازادگان و شہیدان و آسمان ولایت و امامت کے تیسر ے ستارے حضرت امام حسین کی میلاد کی رات ہے۔انہوں کہاکہ ہم جس نہضت اور تحریک کا حصہ ہیں وہ انبیاء کی نہضت ہے اور انبیاء کی نہضت کا تسلسل نہضت کربلا ہے اور ہم تب کربلائی اور حسینی نہضت کا حصہ بن سکتے ہیں جب ہمارے اندر انبیائی اور حسینی صفات موجود ہونگی۔ انبیاء علیہم السلام کی نہضت اور مقاومت میں راتوں کا قیام ہے اور راتوں میں قرآن کی تلاوت ہے۔ اخلاص ،تقوی اور توکل علی اللہ ہے۔جتنی ذمہ داری عظیم ہیاتنا ہی’’ قیام ا لیل‘‘ کی تاکید کی

گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پیغمبر اسلام کی رسالت سے پہلے کا ذکر ہے اور حسینی مقامت میں شب عاشور کاتذکرہ ہے۔اسی طرح مقامت زینبی(س) میں شام غریبان اور شب یتیمان کا ذکر موجود ہے اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیٰ نبینا کو بھی’’ اربعین لیلاً ‘‘کاوعدہ کیا۔یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ جوان ولائی ہو اور مقاومت کا ادعا بھی کرے اور اس کے اندر ’’راتوں کا قیام‘‘ اور ’’راتوں میں تلاوت قرآن‘‘ نہ ہو۔ عزیزان ایسا نہیں ہو سکتا اگر آپ چاہتے ہیں کہ اس انبیائی اور حسینی سفر میں کامیاب ہو جائیں تو آپ کو تین کام کرنے ہونگے۔ پہلا کام یہ کہ آپ اللہ پر بھروسہ کریں آپ کا ہر کام خدا کے لئے ہو۔ دوسرا آپ کو اللہ کی راہ میں معنوی اور مادی ہجرت کرنا ہو گی۔ آپ تب اللہ کی راہ میں ہجرت کرسکیں گے جب آپ گناہوں سے ہجرتکرجائیں۔تیسرا یہ کہ ائمہ اطہار سے توسل کرتے رہیں۔ انقلاب اسلامی کی کامیابی میں اور میدان مقاومت میں یہی تین کام اہم ہیں ان کو اپنا لیں آپ کامیاب ہیں اور یقین کرلیں کہ آپ راہ حسینی پرقائم ہیں۔ ورنہ شیطان کے چیلے تمہیں اغوا کرلیں گے جیسا کہ شیطان نے اللہ کی ذات کی قسم کھا کر کہا تھا کہ میں ان کو اغوا کروں گا۔شیطان کے چیلوں سے صرف مقاومت کربلائی کے اصول پر عمل پیر ا ہو کر ہی بچا جا سکتا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree