ایم ڈبلیوایم کے فلاحی شعبے خیرالعمل فائونڈیشن کی جانب سے سکردو میں 20بیڈ پر مشتمل درالشفاءعباس علمدارؑاسپتال کا افتتاح

01 September 2015

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی شعبے خیرالعمل فاونڈیشن اور قتل گاہ کمیٹی اسکردو کے زیر انتظام شروع ہونے والے 20بستروں پر مشتمل دارالشفاء حضرت عباس (ع) اسپتال کے غیر رسمی افتتاح کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں قتل گاہ کمیٹی اسکردو کے مسئولین، مجلس وحدت مسلمین کے عہدیداران، مہمانان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ درالشفاء حضرت عباس (ع) کا غیر رسمی افتتاح سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ آغا علی رضوی، علامہ مرزا یوسف حسین اور دیگر علمائے کرام نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے کہا کہ درالشفاء حضرت عباس (ع) کو چلانے کا مقصد اسکردو شہر میں معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا اور ڈسٹرکٹ ہسپتال پر موجود بوجھ کو کم کرنا ہے، اس سلسلے میں محکمہ صحت، انتظامیہ اور دیگر مقتدر اداروں سے معاونت لی جائے گی اور معیاری صحت کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صحت کا یہ ادارہ ہر طرح کی تعصبات سے بالاتر ہو کر خدمت انسانی کی بنیاد پر چلایا جائے گا اور یہاں کے عوام کے تعاون سے بہترین اداروں میں شمار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بہت جلد ایک باقاعدہ اور بڑی سطح پر افتتاحی تقریب کا اہتمام بھی ہوگا۔ اس موقع پر قتل گاہ کمیٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے سید الیاس رضوی نے کہا کہ یہ ادارہ انسانیت کی خدمت کی خاطر قائم ہوگا اور مجلس وحدت اسے فلاحی ادارہ کے طور پر رن کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ قتل گاہ کمیٹی نے بہت سوچ و بچار کے بعد اس ادارہ کو ایم ڈبلیو ایم کی نگرانی میں دے دیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ وہ کمیٹی کے توقعات سے بڑھ کر کام کرے گی اور کمیٹی پر اٹھنے والے سوالات کے جوابات اسکی کارکردگی دے گی۔ تقریب میں پاکستان کی معروف مذہبی شخصیت مرزا یوسف حسین نے بھی اسے قتل گاہ کمیٹی اور مجلس وحدت کی جانب سے قوم کی بہتری کے لئے اہم اقدام قرار دیا۔ تقریب کے آخر میں شیخ یوسف کریمی نے دعائیہ کلمات کیساتھ پروگرام کا اختتام کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree