تعلیمی اداروں کی زبوں حالی کے جوانوں میں موجود ٹینلٹ کے ضیاع کا باعث بن رہی ہے،رکن جی بی اسمبلی بی بی سلیمہ

21 August 2015

وحدت نیوز( گلگت) نااہل حکمرانوں نے سرکاری تعلیمی اداروں کا مستقبل تاریک کردیا ہے ،پورے گلگت بلتستان میں ایک بھی سرکاری تعلیمی ادارہ ایسا نہیں جوخاطر خواہ نتائج دے سکے۔غریب عوام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے اخراجات برداشت کرنے سے قاصر ہیں جبکہ سرکاری تعلیمی ادارے مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں ۔نظامت تعلیمات ایک یتیم ادارہ بن چکا ہے جس کا کوئی پرسان حال نہیں،بھاری بھرکم تنخواہوں سے لطف اندوز ہونے والے اساتذہ کے خود اپنے بچے پرائیویٹ سکولوں میں پڑھ رہے اور ان کی عدم توجہ سے سرکاری تعلیمی ادارے مفلوج ہوچکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے منتخب رکن اسمبلی بی بی سلیمہ نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ٹیلنٹ تو موجود ہے لیکن تعلیمی اداروں میں بہتر نظام تعلیم اور رہنمائی کے فقدان کی وجہ سے قوم کے معماروں کا مستقبل تاریک ہونے کے ساتھ ساتھ قوم کا مستقبل بھی تاریک ہوجائیگا۔ماضی میں بھاری رشوتوں کے عوض ملازمتیں فروخت کی گئیں اور ذمہ داروں کے خلاف تاحال کوئی کاروائی نہ ہوسکی ہے۔محکمہ تعلیم میں قابل ذہین اور تجربہ کار افراد کی کوئی کمی نہیں ،انتظامی معاملات کی نادرستگی اور سفارش کلچر کی وجہ سے نااہل افراد پورا نظام بگڑا ہوا ہے جس کی از سر نو تنظیم کی ضرورت ہے۔حکومت فی الفور محکمہ تعلیم پر توجہ دیکر ہزاروں بچوں کے مستقبل کو خراب ہونے سے بچانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔

انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے گونا گوں مسائل کے باوجود بچوں کو بہتر تعلیم و تربیت سے آراستہ کررہے ہیں جبکہ تمام تر وسائل کی موجودگی کے باوجود سرکاری تعلیمی ادارے انتہائی ناقاقص کارکردگی پیش کررہے ہیں۔حکومت اور عوام کے عدم تعاون سے سرکاری تعلیمی ادارے زبوں حالی کا شکار ہیں ،ان تعلیمی اداروں کو بچانے کیلئے ضروری ہے کہ حکومت، اساتذہ اور عوام آپس میں کوآرڈینیشن کو فروغ دیکر کمزوریوں کی نشاندہی کریں تاکہ یہ تعلیمی ادارے قوم کے معماروں کی بہتر رہنمائی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree