ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کے زیراہتمام ایوان اقبال لاہور میں عظیم الشان جشن مرج البحرین کا انعقاد

28 April 2015

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیر اہتمام خاتون جنت دختر خاتم الانبیاء حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا اور حضرت علی (ع) کے یوم ولادت کے سلسلے میں جشن مرج البحرین کی تقریب منعقد کی گئی، ایوان اقبال میں منعقدہ تقریب میں سینکڑوں خواتین شریک تھیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ حوثی حضرت فاطمہ کی اولاد ہیں، یمن کے باسی پچاس لاکھ حوثیوں کے بارے میں پاکستان میں غلط پروپیگینڈہ کیا جا رہا ہے اور پاکستانی عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، حوثیوں نے کسی ملک پر حملہ نہیں کیا، نہ ہی وہ حرمین کو نقصان پہنچانے کا سوچ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حوثی اپنے ملک میں ظلم کے نظام سے نبرد آزما ہیں، لیکن ظالم اکٹھے ہو کر ان پر حملہ آور ہوگئے ہیں، حوثیوں کے گھروں، مسجدوں اور بازاروں پر حملے کئے جا رہے ہیں، ان کی عورتوں اور بچوں کو مارا جا رہا ہے لیکن حریت پسندوں کو اس طرح جھکایا نہیں جاسکتا، پاکستانی عوام کو سلام ہے کہ جو جھوٹے پروپیگنڈے میں نہیں آیٔے اور انہوں نے ظالموں کا ساتھ نہیں دیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ظالموں کو شکست ہوگی، امریکہ اور اس کے حواری حوثیوں کو نہیں جھکا سکیں گے، ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ حضرت فاطمہ کی تعلیمات کو اگر خواتین اپنی زندگی کا حصہ بنالیں اور ان کی طرح زندگی گزاریں تو گھر جنت میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔

 

 جشن مرج البحرین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ حضرت فاطمہ (س) کی شخصیت کی صورت میں اللہ نے دنیا کی خواتین کے لئے نمونہ دکھایا، رسول اللہ (ص) کا یہ فرمان کہ فاطمہ (س) میری بیٹی بھی ہے اور ماں بھی کیونکہ حضرت فاطمہ (س) نے سرکار (ص) کی خدمت بیٹی اور ماں کی طرح کی، ان کی زندگی کو مثال بنا کر خواتین کامیاب زندگی گزار سکتی ہیں، معروف ٹی وی اینکر جسٹس (ر) نذیر غازی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت فاطمہ (س) جیسی خاتون پوری دنیا میں نظر نہیں آتیں، آپ (س) کی شخصیت ہر دور میں مشعل راہ ہے، لیکن المیہ یہ ہے کہ آپ (س) کا مزار بھی ہم دنیا کو نہیں دکھا سکتے، آپ (س) کے مزار کو بھی ہم محفوظ نہ رکھ سکے، ظالموں نے آپ (س) کا مزار بھی دنیا کے سامنے نہیں چھوڑا، مسیحی رہنماء پادری شاہد معراج نے بھی حضرت فاطمہ (س) کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہمیں دوسروں کو برداشت نہیں بلکہ قبول کرنے کی روایت کو فروغ دینا ہوگا اور خدا کی اپنی مخلوق سے محبت کو یاد رکھنا ہوگا، معروف مزاحیہ شاعر انور مسعود نے نعت اور منقبت پر مشتمل کلام پیش کیا، اس موقع پر جامعہ الکوثر اسلام آباد کی طالبات نے عربی زبان میں حضرت فاطمہ (س) کی شان اقدس میں کلام پڑھا، اس موقع پر تحریک شباب اسلام کے رہنماء علامہ حیدر علوی اور آقایٔے اکبر برخوداری بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree