چنیوٹ: مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواہران چنیوٹ کی جانب سے سالانہ تحفظ عزاداری کانفرنس کا انعقاد

04 July 2024

وحدت نیوز(چنیوٹ) امام بارگاہ محلہ ٹھٹھی شرقی چنیوٹ میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواہران کے زیر اہتمام سالانہ تحفظ عزاداری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں چنیوٹ کی معزز عالمات و ذاکرات اور ایم ڈبلیو ایم کابینہ کی ممبران کے علاوہ مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین وممبر پنجاب قرآن بورڈ خانم معصومہ نقوی اور جامعہ بعثت کے پرنسپل آغا مہدی حسن کاظمی نے خصوصی شرکت کی۔

خانم معصومہ نقوی صاحبہ نے اپنے خطاب میں شرکاء کو تعلیمات اہل بیت علیہ سلام کی روشنی میں ایک معنوی اور عملی ذاکرہ کے حقیقی معنی سمجھائے۔ آپ کا یہ جملہ سمندر کو کوزے میں بند کرنے کے مترادف تھا کہ ایک خاتون جس نے کبھی زندگی میں منبر پہ خطاب نہ کیا ہو۔ اپنے عمل اور اعضاء و جوارح سے الہی فرماں برداری کر کے خدا کی نظر میں حقیقی ذاکرہ کا مقام حاصل کر سکتی ہے۔ جبکہ اپنے عمل سے خدا کی نا فرمانی کرنے والی ذاکرہ درگاہ الہی اور محمد و آل محمد کے نزدیک کبھی بھی حقیقی ذاکرہ کا رتبہ حاصل نہیں کر پائے گی۔

 آغا مہدی حسن کاظمی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ " عزاداری کا بنیادی مقصد قیام امام حسین علیہ سلام اور اس کے اہداف کو بیان کرنا ہے۔ جس کے سائے میں علماء کرام و ذاکرین عظام کو امربالمعروف ونہی عن المنکر کا پیغام نہ صرف مکتب تشیع کے پیروکاروں بلکہ پورے عالم انسانیت تک پہنچانا ہو گا۔ جس کی زندہ مثال رہبر معظم سید علی خامنائی کا یورپ کے طلباء و طالبات کو خط لکھنا ہے۔ اس کے علاوہ عزاداری  کی تبلیغات اور عاشورائی درس کو امام زمانہ علیہ سلام کے لئے زمینہ سازی کا بہترین ذدیعہ ہونا چاہییے"۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree