مرکزی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین محترمہ زہرا نقوی کا تنظیمی دورہ حیدرآباد

22 April 2017

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان مرکزی سیکرٹری جنرل خواہر زہرہ نقوی نے ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین سندھ ورکنگ کمیٹی کیساتھ دورہ ضلع حیدرآباد کیا جہاں آخر میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع حیدرآباد کے تمام شعبہ جات کے حوالے سے تفصیلی  کارگردگی رپورٹ پیش کی گئیں۔مرکزی سیکرٹری جنرل خواہر زہرہ نقوی نے اپنے خطاب میں ضلع حیدرآباد کی شعبہ خواتین کی تمام کاوشوں اور کارگردگی کو بے حد سراہا اور  تمام دیگر اضلاع کےلئے قابلِ تقلید قرار دیا۔ اور توفیقات میں مزید اضافہ کی دعا کی ۔ پروگرام کا باقائدہ اختتام دعائے سلامتی امام(ع) اور ملک و ملت کی سلامتی و ترقی کی دعا کیساتھ کیا گیا۔

مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان مرکزی سیکرٹری جنرل خواہر زہرہ نقوی نے اپنے دورہ ضلع حیدرآباد کے دوران خواہر عظمٰی تقوی سیکریٹری جنرل ضلع حیدر آباداور خواہر نزہت عباس سیکریٹری  گرلز گائیڈضلع حیدرآبادکیساتھ بھی خصوصی ملاقات کی  اور وحدت گرلز گائیڈ کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوئے اور  مستقبل کے حوالے سے ٹریننگ کورس اور پروجیکٹس زیرِ غور آئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree