یمنی مزاحمت نے عاشورائی استقامت کی مثال تازہ کردی ہے،علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی

17 December 2018

وحدت نیوز(قم المقدسہ) سعودی عرب کی سربراہی اور امریکہ واسرائیل کی پشت پناہی سے بننے والے نام نہاد دہشت گردی مخالف عسکری اتحاد کے یمن کے نہتے شہریوں پر گذشتہ 4 سال سے جاری مظالم عصر حاضر میں ظلم و انتہا پسندی کی بدترین مثال ہیں. ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے ظلم اور انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کیا. انہوں نے کہا کہ ہر ملک و قوم کو اپنی مرضی کا نظام حکومت بنانے اور اپنی مرضی سے اپنی قسمت کے فیصلے کرنے کا حق حاصل ہے. اگر کوئی جارح طاقت کسی سے ان کا یہ حق استقلال و ارادہ چھیننے یا ان کی سرزمین پر جارحیت دکھائے تو اس قوم کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنی سرزمین اور اپنے حق استقلال کی حفاظت کریں. ان کے بقول تمام بین الاقوامی قوانین و اداروں میں یہ حق بطور ایک بنیادی حق تسلیم کیا جاتا ہے. انہوں نے کہا یمنی عوام کی مزاحمت اسی بین الاقوامی مسلمہ اصول کے تحت قابل دفاع ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے سعودی و اماراتی اتحاد کی یمن پر لشکر کشی کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن پر مسلط شدہ جنگ کے نتیجے میں تقریبا 80% گھر تباہ ہو چکے ہیں ہزاروں ھاسپیٹلز ، تعلیمی ادارے ، مساجد اور ملک کا دیگر انفرا اسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے ملینز شہری بے گھر ہیں. قوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے بھی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں کے قائل ہیں.  اور بین الاقوامی طور پر ممنوعہ اسلحہ استعمال کیا گیا ہے۔

بچوں کی اسکول وینز تک بھی ظالم قوتوں کی بمبارمنٹ سے محفوظ نہیں رہ سکیں. اب تک لاکھوں نہتے یمنی شہری شہید ہوچکے ہیں. انہوں نے کہا 16 ہزار بچے غذائی قلت کے سبب موت کی سرحد پر کھڑے ہیں اور ہزاروں لقمہ اجل بن چکے ہیں.  اتحادی افواج کے محاصرے میں ہونے کیوجہ یمنی عوام تک خوراک و دوائیاں نہیں پہنچ سکتیں لہذا یمن کو ادویات و غذا کی شدید قلت کا سامنا ہے. انہوں نے کہا اب تک کی مسلط شدہ جنگ میں آئے روز کی بمباری کے نتیجے میں ملکی شہری نظام انتہائی بری طرح متاثر اور مفلوج ہوچکا ہے.انہوں نے اقوام عالم, انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور سول سوسائٹیز کے باشعور و باضمیر لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن کے نہتے شہریوں پر ہونے والے ظلم کا نوٹس لیں اور اس پر اپنی آواز بلند کریں تاکہ سعودی و اماراتی جارح اتحاد کو اس انسانی جنایت سے روکا جاسکے۔

حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے بیرون ممالک قائم دفاتر و نمایندگان اور خصوصا پاکستان میں موجود تنظیمی اداروں اور عہدیداروں کو تاکید کی کہ وہ 18 دسمبر ظلم و انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد کے عالمی دن کو یمن کی نہتی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف احتجاج کے طور پر منائیں اور اس حوالے سے احتجاجی ریفرنسز, بریفنگز و کانفرنسز کا اہتمام کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree