ایم ڈبلیوایم ضلع نیلم کی تنظیم نو سید وقار حسین شاہ کاظمی چوتھے سیکرٹری جنرل منتخب

28 December 2019

وحدت نیوز(مظفر آباد) مجلس وحدت مسلمین کی اضلاع کی سطح پر تنظیم نو کی ابتدا سرحدی ضلع،نیلم سے کی گیٔ ۔لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے مسلسل خلاف ورزی،اشتعال انگیزی،گولہ باری،افراتفری کے پیش نظر ضلع نیلم کا تظیمی کنونشن مظفرآباد میں منعقد ہوا جس میں ضلعی کابینہ کے علاوہ میرپورہ،اشکوٹ،شاہ کوٹ،صندوق سیداں،چیڑھ سونسل اور سالھلہ یونٹ سے ضلعی شوریٰ کے ممبران نے تنظیمی کنونشن میں شرکت کی،کنونشن کے دوران سابق ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا فضائیل حسین نقوی نے سابقہ تین سالہ تنظیمی کارکردگی بیان کی۔اسی دوران ان کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد نئے سیکرٹری جنرل کا انتحاب میں سید وقار حسین شاہ کاظمی 51%فیصد سے زیادہ  ووٹ لے کر سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے۔

اس موقع  پر خطاب کرتے ہو ئے ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ تصورنقوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے قیام کا مقصد وطن عزیز و ریاست جموں کشمیر کے اندر عملی و سیاسی جدو جہد کے ذریعے عدل الٰہی کا قیام ہے۔ایک ایسے صالح معاشرے کی تشکیل جس کی بنیادیں انسانیت اور امن و محبت پر استوار ہوں ۔ علامہ تصور جوادی نے عہدنامہ حضرت مالک اشترکا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مولا کائنات امیر المومنین علی ؑ نے اس عہد نامے میں فرمایا کہ اے مالک! لوگ دو طرح کے ہیں ایک وہ ہیں کہ جو تیرے دینی بھائی ہیں دوسرے مخلوق الٰہی ہونے کے ناطے تمہارے جیسے ہیں ۔لہٰذا ان سب کے حقوق کی رعائیت کرنا۔مالداروں اور صاحب ثروت افراد کی ہم نشینی کے بجائے فقراو مسا کین کے ساتھ بیٹھنا پسند کرنا ۔انھوں نے مزید کہا اگر ہمارے حکمران اس عہدنامے کو پڑھیں اور اس پر عمل کریں توہمارے ملک میں جہاں عدل الہٰی کا قیام عمل میں آ سکتا ہے وہاںمادر وطن سے دہشت گردی ،لا قانونیت،افراتفری، کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے۔

کنونشن سے نو منتخب سیکر ٹری جنرل ضلع نیلم سید وقار حسین شاہ  کے علاوہ ریاستی سیکرٹری جنرل آغا طالب حسین ہمدانی۔سیکرٹری سیاسیات تنویر احمد مغل ،سیکرٹری تنظیم سازی صوبیدار(ر)سید فدا حسین نقوی،سیکرٹری اطلاعات سید وقارت حسین کاظمی ،سیکرٹری تعلیم سید سلیم شاہ کاظمی،سیکرٹری روابط سید عامر علی نقوی و یگر نے خطاب کرتے ہوئے نو منتحب سیکرٹری جنرل ضلع نیلم سید وقار حسین شاہ کاظمی کو مبارک باد دی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree