پریس کلب اسکردو پر انتظامیہ کے قبضے کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کیطرف سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

08 June 2013

skardu apcوحدت نیوز (بلتستان)  اسکردو پریس کلب پر گذشتہ بدھ کو حکومتی ایماء پر انتظامیہ کی سرپرستی میں غیر قانونی قبضے پر پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کرنے کے لیے مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کی دعوت پر پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان تحریک انصاف، گلگت بلتستان یونائیٹڈ موومنٹ اور انجمن تحفظ حقوق گلگت کے رہنماوں کی آل پارٹیز کانفرنس مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں واقعہ پر مختلف پہلووں سے غور و حوض کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ صحافتی اداروں کیخلاف انتظامیہ کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف مشترکہ طور بھرپور جدوجہد کی جائے گی اور پریس کلب اسکردو کی مقبوضہ عمارت اور سامان کی واپسی اور واگزاری کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے۔

کانفرنس میں حکومت اور انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ پریس کلب اسکردو کی عمارت کو فوری طور پر واپس نہ کرنے کی صورت میں آئندہ کے لائحہ عمل طے کرنے کے لیے فوری طور پر آغا علی رضوی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دیکر راست اقدامات کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ اس مشترکہ کمیٹی میں مسلم لیگ نون کے وزیر اخلاق حسین، باقر حیدری، گلگت بلتستان یونائٹیڈ موومنٹ کے رہنماء غلام شہزاد آغا، انجمن تحفظ حقوق گلگت بلتستان کے رہنما راجہ زکریا علی خان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سید امیر شاہ کاظمی شامل ہونگے۔ اجلاس میں متفقہ قرارداد کے ذریعے نہ صرف پریس کلب کے حوالے سے حکومتی اقدامات کی بھرپور مذمت کی گئی بلکہ صحافیوں کے مطالبات کے حصول کے لیے ضرورت پڑنے پر جلسے، جلوس، دھرنوں اور ریلیوں کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا۔


واضح رہے کہ پریس کلب اسکردو پر انتظامیہ کے غیر قانونی قبضے کے خلاف پریس کلب اسکردو کے ممبران اور دیگر صحافتی تنظیموں کا یادگارشہداء اسکردو پر احتجاجی کیمپ دسویں روز بھی  جاری ہے اور پریس کلب کو واگذار ہونے تک احتجاجی کیمپ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ انتظامیہ اور گلگت بلتستان حکومت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree