کرغزستان میں پھنسے طلباء کی باحفاظت واپسی کیلئے وفاقی حکومت کا کردار انتہائی غیرذمہ دارانہ اور افسوسناک ہے،اپوزیشن لیڈر کاظم میثم

20 May 2024

وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین  گلگت بلتستان کے صوبائی رہنمااوراپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی محمد کاظم میثم نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو جانی خطرات لاحق ہیں، گلگت بلتستان کے پچاس سے زائد طلبا سخت مشکلات میں ہیں، صوبائی حکومت جی بی طلبا کو ریسکیو کرنے اور فوری واپس بلانے کے لیے اقدامات کریں،  صوبائی حکومت ثابت کرے کہ جی بی کے طلبا و طالبات لاورث نہیں، کسی قسم کی غفلت اور سستی کے نتیجے میں کسی قسم کا نقصان ہوا تو اسکی ذمہ داری جی بی گورنمنٹ پر عائد ہوگی۔

انہوں نے مزید کہاکہ وفاقی حکومت کا کردار انتہائی غیرذمہ دارانہ اور افسوسناک ہے،قوم پہ جب بھی آفت آتی ہے یا مظلومین کی حمایت کا پہلو ہو تو شہباز سپیڈ کو ریورس گیئر لگ جاتی ہے، کرغزستان کا جو میڈیکل کالج میدان جنگ بنا اسے وفاقی حکومت نے کیوں بلیک لسٹ سے نکالا تھا، کرغزستان سے پاکستانی طلبا اپنی جانیں بچانے ذاتی ٹکٹ کرکے جہاز پہ آ رہے ہیں جبکہ وفاق خاموش تماشائی ہے، انتہائی حساس نوعیت کے اس مسئلے کو کرغز حکومت کے سامنے اٹھا کر فوری حل نکالنا چاہیے،وفاقی حکومت کسی بھی ڈیزاسٹر یا چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree