وحدت نیوز(سکردو)صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی،ممبر گلگت بلتستان کونسل شیخ احمد علی نوری ،اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کاظم میثم،رکن اسمبلی شیخ اکبر رجائی ،رکن اسمبلی کنیز فاطمہ،صوبائی ترجمان ایم ڈبلیو ایم حاجی غلام عباس،سابق معاون خصوصی الیاس صدیقی اور رکن شوریٰ عالی ایم ڈبلیو ایم کاچو زاھد علی خان نے کہا کہ چلاس بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرا صدمہ پہنچا،اس افسوسناک سانحے میں جاں بحق ہونے والے مسافرین کی لواحقین کو تسلیت عرض کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پسماندگان کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں،زخمیوں کو بروقت اور بہترین طبی امداد فراہم کی جائے،انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کی طبی امداد کے لیے حکومت کسی قسم کی غفلت نہ کرے،حکومت جان لیوا واقعات کے تدارک کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے۔