لینڈ ریفارم بل کو عوامی امنگوں اور عوامی حقوق کے تحفظ کے ساتھ منظور کرائیں گے،عقیل احمد ایڈوکیٹ

11 April 2023

وحدت نیوز(سکردو)ڈپٹی سیکریٹری لائرز ونگ ایم ڈبلیو ایم جی بی عقیل احمد ایڈوکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان کی تمام زمینیں عوام کی ہیں اور رہے گی جس کے لئے لینڈ ریفارم بل کو مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کی لیگل ٹیم غور و غوض کے بعد جو نقائض ہیں ان کو دور کرنے کے بعد ہی پاس کرائیں گے۔تاریخ میں پہلی دفعہ کوئی بل عوام کے سامنے زیرو ٹرافٹ کی شکل میں پیش کر کے حکومت گلگت بلتستان نے ایک اہم کام کیا ہے جو کہ قابل تحسین ہیں اور بل میں موجود  نقائض کو درست کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ عوامی امنگوں کے مطابق بل میں ترامیم کر سکیں جو کہ ایک احسن عمل ہے۔

 مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ سے عملی طور پہ گلگت بلتستان کی زمینوں پہ اپنا موقوف دیا ہے جس پہ آج بھی کھڑے ہیں اور انشاءاللہ اپنے آواز کو پراپر فورم اور اسمبلی میں اٹھانے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اس بل کو لے کر دوسری سیاسی پارٹیاں محض سیاست کر رہی ہیں اور عوام بخوبی آگاہ ہیں کہ 2009 اور 2018 کے آرڈر کو عوام پہ مسلط کیا گیا اور آج جو 2018 کا آرڈر جی بی میں نافذالعمل ہیں وہ سابقہ دور حکومت میں سابق وزیر اعظم خاقان عباسی صاحب اپنے دور کے آخری دن میں آ کر تحفہ دے گئے تھے جبکہ عوام اور خود جی بی اسمبلی کے نمائندگان بھی ان کے شقوں سے آگاہ نہ تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ زمینوں سے لیکر دریا و پہاڑ کی چوٹی تک عوام کی یا تو ملکیت ہے یا عوام کی چراگاہیں ہیں جسے کسی صورت تبدیل کرنے نہیں دیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree