وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی سکردوآمد، ایم ڈبلیوایم رہنما ووزیر زراعت کاظم میثم ودیگر حکام کے ہمراہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ ، آغا علی رضوی سے والد کے انتقال پر تعزیت

29 November 2021

وحدت نیوز(سکردو) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی سکردو آمد کے موقع پر وزیر زراعت گلگت بلتستان ورہنما مجلس وحدت مسلمین محمد کاظم میثم نے دیگر صوبائی وزرا، کوارڈنیٹرز اور پاکستان تحریک انصاف کے ذمہ داروں کے ہمراہ سکردو ائیر پورٹ پر استقبال اور خیرمقدم کیا۔ سکردو ائیر پورٹ پر شجرکاری کے علاوہ ائیر پورٹ منیجر سے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے حوالے سے بریفنگ لی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ بننے کے بعد بلتستان ریجن کا نقشہ بدل جائے گا اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو سکردو ویو پوائنٹ پر مختلف منصوبوں کے حوالے سے وزیر زراعت وزیر سیاحت اور ضلعی انتظامی سربراہان نے بریفنگ دی ۔ سکردو ویو پوائنٹ کچورا سے شگر پاجو روڈ جو کہ کواردو قمراہ سے گزر کر جانا ہے کی بریفنگ دی اور اسکی پی ایس ڈی پی میں اپرول کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے صوبائی وزیر زراعت نے درخواست کی جسے منظور کرانے کی وزیراعلی نے یقین دہانی کی۔

 سکردو ویو پوائنٹ سے کیڈیٹ کالج سکردو کے عقب سے گمبہ سکردو شگریکلان، گیول، شگری بالا، شگریخورد، کشمراہ ، گونڈ نیانیور سے سکردو سٹی تک کی بائی پاس کے لیے وزیر زراعت محمد کاظم میثم نے وزیراعلی گلگت بلتستان سے درخواست کی اور اس اہم منصوبے کی اہمیت پر بریفنگ دی۔ اس منصوبے کے حوالے سے وزیراعلیٰ جی بی نے متعلقہ محکمہ کو فوری طور پر فزییبلٹی جمع کرانے کی ہدایات دی اور انہوں نے رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد مذکورہ ایکسپریس وے کی زمین ہائیر کی جائے گی جس سے سکردو شہر کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر ترقی کی راہیں کھلیں گی اور سیاحت و زراعت کو فروغ ملے گا۔ وزیرزراعت نے حلقہ نمبر دو کے مسائل بلخصوص سندس کتپناہ رنگاہ رزسنا حوطو اور کواردو میں دریائی کٹاو سے ہونے والے عوامی نقصانات پر روشنی ڈالی جس پر وزیر اعلی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے چیف انجینئر کو حفاظتی بند کے لیے فوری طور پر سکیم کی فزیبلٹی جمع کرانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ دریائی کٹاو کو روکنے کے لیے فوری طور اقدامات کیے جائیں گے اور مستقبل میں بڑے پیمانے پر سکیمیں لے آئیں گے۔ دورہ سکردو کے موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے دیگر وزرا کے ہمراہ کواردو قمراہ روڈ کا بھی دورہ کیا اس موقع پر قمراہ ہائی سکول میں عمائدین سے بھی ملاقات کی۔ عمائدین نے سکول کو درپیش مسائل پیش کیے۔ اس موقع پر انڈس کار ریلی کی سائیٹ کا بھی دورہ کیا۔ اپنے دورہ سکردو کے موقع کواردو پل جوکہ جی بی کے سب سے بڑے پل کو آر سی سی کرنے کے لیے فزیبلٹی پر فوری کام کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔

دورہ سکردو کے موقع پر کواردو کا معروف تعلیمی ادارہ جامعہ طوسی کا بھی مختصر دورہ کیا جہاں ادارہ کی کارکردگی کو سراہا اور مسائل کے حل کے لیے  اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ قمراہ کواردو کے دورہ کے موقع پر سترنگدونگما دریائی کٹاو کا بھی نوٹس لیا۔ کواردو قمراہ میں مختلف مقامات پر عمائدین نے گلگت بلتستان کی تاریخ میں کسی وزیراعلیٰ کی جانب سے پہلی دفعہ دورہ کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعلی گلگت بلتستان نے حال میں بننے والی سکردو سڑک کا دورہ بھی کیا اور اس موقع پر سکردو شہر میں سولر سٹریٹ لائن کے اعلان کے ساتھ ساتھ سکردو شہر حلقہ ایک اور دو کی تمام اہم اپروڈ شاہراہوں کو پیورمشین کے ذریعے مکمل کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے ایم ڈبلیو ایم جی بی کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی کے والد مرحوم کی وفات کے سلسلے میں انکے گھر جاکر تعزیت کی اور مرحوم کی ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree