سید علی گیلانی ایک عظیم رہنما، جہد مسلسل کی علامت، مجاھد، حریت و آزادی کے علمبردار، ظلم سے برسرپیکار شخصیت کے مالک تھے، آغا علی رضوی

03 September 2021

وحدت نیوز(سکردو) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی نے حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حریت رہنما سید علی گیلانی کی رحلت پر تمام مسلمین جہاں کی خدمت میں تسلیت عرض کرتے ہیں، وہ ایک عظیم رہنما، جہد مسلسل کی علامت، مجاھد، حریت و آزادی کے علمبردار، ظلم سے برسرپیکار شخصیت کے مالک تھے۔ وہ غیرت و حمیت کی علامت تھے، نہ فقط کشمیر و برصغیر بلکہ عالم اسلام میں ایک عظیم حیثیت اور مقام کے مالک تھے۔ انکی شخصیت کشمیری مسلمانوں کے اندر ایک امید کی کرن تھی اور آزادی کے راستے کے بے باک رہنما کے طور پر مانا جاتا تھا۔ کشمیری مسلمانوں کے لئے انکی سیرت آزادی پسند مجاھدین کے لئے نمونہ عمل ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree