مئی 2021 گزر گیاابھی تک بلتستان ایلمینٹری بورڈ کے نتائج کا نا آنا محکمہ تعلیم پرسوالیہ نشان ہے،زاہد حسین

01 June 2021

وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری ایجوکیشن زاہد حسین نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ بلتستان میں اکیڈمک سال 2021 وسط میں داخل ہو چکے لیکن گزشتہ سال 2020 کے کلاس پنجم و ہشتم کا سالانہ امتحان جو کہ ایلمینٹری بورڈ کے انتظام لیا جاتا ہے ان کا نتیجہ ابھی نہیں آئے۔ بورڈ انتظامیہ کے مطابق ابھی تک بہت ساری طلباء و طالبات کے اسائمنٹ نمبرز جو کہ متعلقہ سکول کے ٹیچرز نے دینی ہے وہ بورڈ والوں کو موصول نہیں ہوا ہے۔

 دوسری طرف ان دونوں کلاسز کے طلباء اور والدین پریشان ہے۔ جبکہ غیر سرکاری تعلیمی اداروں میں سلیبس آدھا مکمل ہوا ہے۔ سرکاری نتائج کے اعلان تک نا صرف بچے اچھے تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے سے رہ جائیں گے بلکہ گورنمنٹ سکولوں کے پڑھائی سیشنز کے بھی آدھےسال گزر جائیں گے۔تعجب کی بات یہ ہے کہ اس جدید ٹیکنالوجی  کے دور میں بھی محکمہ تعلیم کی سروسز اتنی سست روی کا شکار ہیںکہ کئی مہینے گزرنے کے باؤجود رزلٹ مکمل نہیں کر سکے۔ اسائمنٹ کے نمبرز ابھی تک جمع نا کرنے والے اساتذہ سمیت محکمہ کے آفیسرز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree