کسی ادارے کو گلگت بلتستان کے وسائل کی بندربانٹ کا اختیار نہیں، سعید الحسنین

27 February 2014

وحدت نیوز(گلگت) گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل سے استفادہ کرنے کے سب سے زیادہ حقدار یہاں کے مقامی افراد ہیں۔ کسی ادارے کو ہمارے قدرتی وسائل کی بندر بانٹ کا اختیار حاصل نہیں ہے اور اگر زبردستی کی گئی تو بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔ دنیا کی نظریں گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل کی طرف لگی ہوئی ہیں اراکین کونسل اور ممبران اسمبلی اپنے ذاتی مفادات کی خاطر علاقے کو گروی رکھنے سے باز آ جائیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمیں پاکستان گلگت ڈویژن کے  ترجمان سعید الحسنین نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں کچھ ناعاقبت اندیش اہلکاروں نے ناقص قوانین KANA ڈویژن سے پاس کروا کر علاقے میں نافذ کرنے کی کوشش کی جسے اس علاقے کے عوام نے مسترد کیا ہے۔ اب گلگت بلتستان کونسل کے ذریعے عوام دشمن رولز بنوا کر گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل کی بندر بانٹ کا پروگرام بنایا گیا ہے۔ یہ یاد رکھیں کہ غیر مقامی افراد یا کمپنیوں کو اس علاقے کے قدرتی وسائل کے استفادے کیلئے لائسنسز کا اجراء کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے اور بلوچستان جیسے حالات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ لہٰذا متعلقہ اداروں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ ایسے کسی اقدام سے گریز کیا جائے جو یہاں کے عوام کے مفاد کے خلاف ہو۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree