وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام ملک بھر میں جاری دہشتگردی، شیعہ نسل کشی، کراچی میں علامہ مرزا یوسف یوسف حسین پر لسانی جماعت کی جانب سے قاتلانہ حملہ، بلدیاتی امیدواروں کے قتل اور گلگت میں سانحہ چلاس کے مجرمین کی رہائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی مرکزی جامع مسجد اسکردو سے شروع ہو کر یادگار شہداء اسکردو پر مقررین کی تقاریر کے بعد اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی سے علامہ آغا علی رضوی، شیخ احمد علی نوری اور علامہ سید مظاہر حسین موسوی نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت ملک بھر میں جاری دہشت گردی کو روکنے میں سنجیدہ نہیں، حکومت ہوش کے ناخون لے اور محب وطن شہریوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے دہشت گردوں کا گھیرا تنگ کرے، کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کے بلدیاتی امیدواروں کو دن دھاڑے گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا، کسی کے کان پر جوں تک نہ رینگی، کراچی میں ایک مخصوص قبضہ مافیا ایم ڈبلیوایم کی سیاسی فعالیت سے خوف زدہ ہے، اگر اس نام نہاد حق پرست ٹولے ان اپنی صفوں میں موجود تکفیری دہشت گردوں کو نکال باہر نہ کیا تو ایم ڈبلیو ایم عالمی سطح پر اس دہشت گرد لسانی جماعت کے خلاف آواز حق بلند کر نے پر مجبور ہوگی۔