دہشت گردی کے ستائے پاکستانیوں کی آخری امید پاک فوج ہے، علامہ عرفانی کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ، ایم ڈبلیوایم گلگت

27 November 2014

وحدت نیوز (گلگت) شیخ محمد نوازعرفانی کا بہیمانہ قتل حکومت کی دہشت گردوں سے ملی بھگت ہے۔ ملک بھر میں حکومت اپنے مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے خاص طور پر تکفیری دہشت گردوں کے مخالف شیعہ سنی اتحاد سے حکومت انتہائی خوف زدہ ہوگئی۔حکومت کے ایماء پر ملت تشیع کے اکابرین کو نشانہ بنایا جارہا ہے ،ملت تشیع کے خلاف ریاستی دہشت گردی بند نہ گئی تو اس کے بھیانک نتائج برآمد ہونگے۔

 

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت ڈویژن کے رہنماؤں شیخ عاشق حسین، سید یعسوب الدین،شیخ نذیر حسین اور عارف قنبری نے احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شیخ محمد نواز عرفانی کے قتل کے خلاف مجلس وحدت مسلمین گلگت ڈویژن کے زیر اہتمام امامیہ مسجد سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو خزانہ روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ رہنماؤں نے اپنے خطاب کے دوران وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور حکومت کا درپردہ دہشت گردوں کے ساتھ تعلقات کی شدید الفاظ مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد جیسے علاقے میں پے درپے دہشت گردی کے واقعات حکومت کے منہ پر طمانچہ ہیں ،حکومت کی نااہلی اورناقص کارکردگی کی وجہ سے ملک کا دارالحکومت عملاً دہشتگردوں کے رحم و کرم پر ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت شہید علامہ کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے اور دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کاروائی کرے۔انہوں نے پاک آرمی سے اپیل کی کہ آپریشن ضرب عضب کا دائرہ کار وزیرستان سے بڑھاکر پورے ملک میں پھیلایا جائے تاکہ دہشت گردوں کو پاک سرزمین میں کہیں پر بھی پناہ نہ ملے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree