بلتستان: ایم ڈبلیو ایم ڈسٹرکٹ شگر کی کابینہ کی حلف برداری

12 June 2013

shigarوحدت نیوز (بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویڑن ضلع شگر میں ضلعی کابینہ مکمل ہو گئی ہے ، شگر کے تمام آئمہ جمعہ بشمول شگر کے مایہ ناز عالم دین آغا طہٰ چھورکاہ نے مجلس وحدت میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے باقاعدہ تنظیمی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا حلف اٹھایا۔

 مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویڑن ضلع شگر میں تنظیم سازی کے سلسلے میں سیکرٹری جنرل بلتستان ڈویڑن آغا سید علی رضوی کے ساتھ ایک وفد نے شگر کا دورہ کیا۔ اس وفدمیں علامہ شیخ علی محمدکریمی ، آغائے شبیر رجائی اور سید ہادی الحسینی شامل تھے۔ ضلعی سٹریکچر میں شیخ ضامن علی مقدسی کو سیکرٹری جنرل ضلع شگر کے طور پر انتخاب سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے دورہ شگر کے موقع پر ہوا تھا جبکہ کابینہ میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے طور پر آغا طہٰ موسوی چھورکا ہ کو منتخب کیا۔ ان کے علاوہ دیگر کابینہ اراکین میں علامہ شیخ شیر محمد نجفی،شیخ محمد اسماعیل ،شیخ رستم علی ،شیخ فدا حسین عابدی،شیخ زکاوت حسین توکلی ،شیخ سخاوت حسین جوادی ،شیخ محمد قاسم ،شیخ محمد ابراہیم بہشتی ،شیخ محمد کاظم ذاکری اور شیخ شیر محمد شامل تھے۔ سیکرٹری جنر ل مجلس وحدت مسلمین علامہ آغا علی رضوی نے کابینہ کے اراکین سے حلف لیا اور بزرگ عالم دین علامہ سید محمد طہٰ شمس الدین کومجلس وحدت میں دیگر علمائے کرا م کے ہمراہ باقاعدہ شمولیت پر شکریہ بھی ادا کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree