یمن کے معاملے میں حکومت پارلیمنٹ اور عوام کی رائے کو نظر انداز نہ کرے، آغا رضا

21 April 2015

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد آغارضانے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے یمن کی جنگ میں شرکت کی تو اس کی آگ ہمیں جلا کر راکھ کر دے گی۔یمن تنازعہ کا حصہ بننے سے خطے کی صورتحال پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔ پاکستان کو اس جنگ میں ملوث نہیں ہونا چاہیے ۔ صورتحال کی نزاکت اور سنگینی کو سمجھنا چاہیے۔ اس وقت وطن عزیز خود حالت جنگ میں ہیں۔ دہشت گردوں نے پاکستان کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ یہ دہشت گرد ہمارے صفوں میں موجود ہیں۔ یہ دہشت گرد پاکستان دشمن عناصر کے اشاروں پر پاکستان کو بد امنی اور انتشار میں دھکیل رہے ہیں۔ پاکستان کے بہت سے علاقوں پر پاکستان کی ریاستی عمل داری موجود نہیں ہے۔ پاکستان کے حالات ایسے نہیں ہے کہ وہ دوسروں کی جنگ میں آنکھیں بند کرکے چھلانگ لگا دیں۔ہم پہلے ہی سے افغانستان کی جنگ میں حصہ لینے کا انجام بھگت رہے ہیں۔ ملک اس وقت مختلف مشکلات میں گھیرا ہوا ہے۔ جب تک ملک میں رہنے والے تمام قوموں کو ہر معاملات پر اعتماد میں نہیں لیا جاتا تو ان کے نتائج خطرناک برآمد ہوتے ہیں۔ ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان پہلے ہی تنہائی کا شکار ہیں۔ ماضی میں خارجہ پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے افغانستان میں مداخلت کی گئیں اور وہاں ناکام بھی ہوگئے اور اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی رہی ہے اور آج جس طرح یمن کے مسئلے پر قوم اور پارلیمنٹ کونظر انداز کیا جارہا ہے۔ اس کی بھی خطرناک نتائج برآمدہونگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree