ہم عزاداری کو اسلام اور پاکستان کی بقاء کا ضامن سمجھتے ہیں، علامہ ہاشم موسوی

23 December 2013

وحدت نیوز(کوئٹہ) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماعلامہ سید ہاشم موسوی کا کہنا تھا کہ جلوسوں کے ذریعے پیغمبر اسلام (ص) کے اہلبیت اطہار (ع) کے دشمنوں، ان کے ہتھکنڈوں، ان کے شوم مقاصد اور کریہہ چہروں کو بےنقاب کیا جاتا ہے۔ ان کے مظالم کے خلاف احتجاج کیا جاتا ہے اور آنحضرت (ص) کی آل پاک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یہ عہد کیا جاتا ہے کہ جب بھی اسلام کو ضرورت پڑی ہم انہی پاک ہستیوں کی طرح اپنا تن من دھن راہ حق میں قربان کر دیں گے۔ ظلم اور ظالموں کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے اور دنیا میں عدل و انصاف کے بول بالا کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور اسی لئے تمام حسینی عزاداروں پر لازم ہے کہ وہ چہلم حضرت امام حسین (ع) کے جلوسوں میں بھرپور شرکت کریں۔

 

علامہ سید ہاشم موسوی کا مزید کہنا تھا کہ عزاداری سیدالشہداء اسلام اور پاکستان کی بقاء کی ضامن ہے، جسکی واضح دلیل یہ ہے کہ جب بھی اس ملک پر مشکل وقت آیا تو اسکے فوجی نعرہ حیدری کی قوت ہی سے دشمن سے نبرد آزما ہونے اور ملک کو بچانے میں کامیاب رہے۔ پاکستان کے ہر شہری پر فرض ہے کہ وہ عزاداری کے فروغ اور حفاظت کیلئے جدوجہد کرے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں ایک بار پھر پاکستان میں عزاداری کے جلوسوں کو روکنے اور انہیں محدود کرنے کی مذموم کوششیں کر رہی ہیں، لیکن ہم ان کیلئے واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ پیغمبر اسلام کے میلاد اور حضرت امام حسین (ع) کی عزاداری کے جلوسوں پر کسی قسم کی پابندی کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، چاہے اس کے لئے ہمیں کسی بھی قسم کی قربانی دینی پڑے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree