کوئٹہ، ملت جعفریہ عید میلادالنبی (ص) کے جلوس اہلسنت برادران کیساتھ ملکر نکالے گی، علامہ ہاشم موسوی

11 January 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ شہدائے علمدار روڈ نے اپنے لہو سے اس ملت کو بیداری دی اور ہمیں مشکلات سے نجات دلائی۔ کوئٹہ کی سرزمین شہیدوں کی سرزمین ہے اور اپنے شہیدوں کی یاد کو قائم رکھ کر ہی ہم کامیاب ہوسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شہُداء کے لواحقین نے دہشتگردوں کیساتھ مذاکرات کے آپشن کو رد کر دیا ہے، لہذا موجودہ حکومت ملکی سطح پر دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کرکے شُہداء کے خون سے وفاداری کا ثبوت دے۔ علامہ سید ہاشم موسوی کا کہنا تھا کہ سانحہ یوم القدس کے موقع پر ہم پر جو بے بنیاد الزامات لگائے گئے تھے، بلوچستان ہائیکورٹ نے ان تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ جسکے بعد یوم القدس کی ریلی میں شریک شُہداء، علماء اور زخمیوں پر لگائے گئے جھوٹے الزامات غلط ہوگئے۔ کیس کا فیصلہ ہونے کے بعد ہی حکومت نے شہیدوں کے لواحقین کیلئے مختص کی گئی امدادی رقم کو جاری کیا، جسے ہم نے اپنا فریضہ سمجھ کر خانوادہ شُہداء کی خدمت میں پیش کر دیا ہے۔

 

امام جمعہ کوئٹہ کا اپنے خطبے میں مزید کہنا تھا کہ ملک دشمن تکفیری دہشتگرد ٹولے کے عزائم کو خاک میں ملانے اور پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے فروغ کیلئے کوئٹہ میں عید میلاد النبی (ص) کے موقع پر اہل تشیع برادران اپنے اہلسنت بھائیوں کے ہمراہ جشنِ میلاد کے جلوس میں شرکت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں اسلم چوہدری جیسے فرض شناس افسر کے قتل سے پاکستانی پولیس کو نقصان پہنچا ہے۔ حکومت کو چاہیئے کہ وہ دہشتگردوں کیخلاف بہادری سے مقابلے کرنے والے افسروں کے تحفظ کا انتظام کرے اور یہ تب ہوسکتا ہے جب ملکی سطح پر دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی عمل میں لائی جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree