جسٹس تصدق حسین جیلانی سے توقع ہے کہ وہ دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں نمٹیں گے، علامہ سید ہاشم موسوی

16 December 2013

وحدت نیوز(کوئٹہ) اہلیان کوئٹہ اور مجلس وحدت مسلمین کے ورکرز کی شب و روز محنت کے نتیجے میں ۲۴ سال بعد حلقہ ۱۲ سے شیعہ کونسلر فتحیاب ہوا،سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری عوامی توقعات کے برعکس عام عوام کو فوری انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ سپریم کورٹ ایک سپریم ادارہ ہے لیکن افتخار محمد چوہدری صاحب کے بزدلانہ فیصلوں سے عدلیہ کے وقار کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس، پاکستان میں دہشتگردوں کی سرکاری پشت پناہی میں مصروف عمل رہے اور اپنے دور اقتدار میں ہزاروں پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشتگردوں کو کُھلی آزادی دی، تاہم عدلیہ کے نئے چیف جسٹس جناب تصدق حسین جیلانی سے توقع ہے کہ وہ افتخار محمد چوہدری کے برعکس دہشتگردوں اور انکی سرپرستی کرنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں‌ سے نمٹیں گے۔۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما اورامام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے بلدیاتی انتخابات کے دوران خدمات انجام دینے والے بلند حوصلہ مومنین اور مومنات رضاکاروں ،نامزد و حمایت یافتہ امیدواروں اور مجلس وحدت مسلمین کے حمایتی شخصیات کے اعزاز میں ایم ڈبلیوایم کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے  دیئے جانے والے عشائیے سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

 

علامہ سید ہاشم موسوی کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ میں چند روز قبل قرآنی آیات کی توہین کا ازخود ڈرامہ رچانے والے دہشتگرد تکفیری ٹولے کی شہر بھر میں ہنگامہ آرائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بیرونی قوتوں کے اشاروں پر کام کرنے والا تکفیری ٹولہ مختلف حربوں کو استعمال کرتے ہوئے فرقہ واریت اور خانہ جنگی پھیلانے کی مزموم کوششوں میں مصروف عمل ہے۔ کوئٹہ میں چند افراد پر مشتمل دہشتگرد ٹولے نے پورے شہر کو دو گھنٹوں‌ تک مفلوج رکھا، معصوم اور پرامن شہریوں کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے، جبکہ اس موقع پر انتظامیہ اور حکومت خاموش تماشائی بنی رہی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت سمیت وفاقی سطح پر ملک میں فرقہ واریت پھیلانے والے ان نام نہاد غیر ریاستی قوتوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے، تاکہ ملک بھر میں حقیقی معنوں میں امن و امان کو یقینی بنایا جاسکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree