فاشسٹ ٹولہ PB-2کوئٹہ میں ایم ڈبلیوایم کے ترقیاتی کاموں سے خوفزدہ ہے، کامران ہزارہ

24 August 2016

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کےسیکریٹری امور سیاسیات کامران حسین ہزارہ نے کہا ہے کہ پی بی 2 میں اس دور حکومت میں پچھلے حکومتوں کی نسبت بہتر کارکردگی نظر آئی ہے۔ علاقے میں جہاں عوامی مسائل حل ہو رہے ہیں وہی ایک فاشسٹ ٹولہ گھبراہٹ کے مارے مسلسل پروپیگنڈوں میں مصروف نظر آرہا ہے اور ہمارے پروجیکٹس اور کارکردگی جو عوامی فلاح و ملکی ترقی کیلئے کئے جارہے ہیں، پر تنقید کر رہا ہے۔ فاشسٹ ٹولہ جھوٹ کا سہارا نہ لے۔

مران حسین ہزارہ نے کہا ہے کہ یہ واقع کسی مذاق سے کم نہیں کہ وہ ٹولہ جسکا چیئر مین زرغون ٹاؤن کا  نائب ناظم ہونے کے باوجود کسی بھی مقام پر ایک اینٹ بھی نہیں رکھ پایا ، آج ہمارے میگا پروجیکٹس کو خالی عمارت کا نام دیتے ہوئے ، غلط افواہیں پھیلا رہا ہے اور مسلسل ان کوششوں میں مصروف ہے کہ کسی طور ہماری جماعت اور ہمارے نمائندوں کو بدنام کرے۔جو ٹولہ ہمارے سیاسی شعور پر تنقید کر رہا تھا آج وہ خود ہی سیاست کے اخلاقیات سے کوسوں دور کھڑا نظر آرہا ہے۔ فاشسٹ ٹولے کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ سیاست جھوٹ سے پاک ہونی چاہئے ، قوم افواہیں نہیں کارکردگی چاہتی ہے اور فاشسٹ ٹولے کے چیئر مین نے زرغون ٹاؤن کے نائب ناظمی کے دور میں اپنے کارکردگی کا مظاہرہ کر دیا ہے اور اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سے عام انتخابات میں بار بار مسترد ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے ہم پر الزامات لگانے والے آنکھیں کھولیں تو علمدار روڈ سمیت پی بی 2ہر گلی اور ہر کوچے میں ہمارے نمائندے کے پروجیکٹس نظر آئیں گے اور جتنا کام اس دور میں کیا گیا ہے اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔ سابقہ دور حکومت میں عوامی مسائل پر اتنی توجہ نہیں دی گئی تھی جتنی آج دی جارہی ہے۔ فاشسٹ ٹولہ جتنی چاہے افواہیں پھیلائے، جتنی چاہے جھوٹ بھولے انکا کوئی اثر نہیں ہونے والا، قوم خود ہی ہماری کارکردگی دیکھ رہی ہے اور یہ بات جانتی ہے کہ کس دور میں کتنا کام ہوا، کتنے فنڈز تقسیم ہوئے اور قوم یہ بات بخوبی جانتی ہے کہ فاشسٹ ٹولہ ہماری کارکردگی سے گھبرا کر کیوں افواہیں پھیلا نے میں مصروف ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree