بیس سال تک ہمارا قتل عام ہوا، مگر قاتل گرفتار نہیں ہوئے، علامہ علی حسنین حسینی

08 June 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ قوم کے خلاف دہشتگردی میں ملوث عناصر کو آج تک سزائیں نہیں ملیں۔ ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے سینکڑوں افراد شہید ہو گئے، لیکن ان کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ علی حسنین حسینی نے آٹھ جون 2003 کو سانحہ سریاب روڈ کے پولیس کیڈٹ کے شہداء کی برسی کے موقع پر اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کیڈٹ کے شہداء کی یاد آج تک ہمارے دلوں میں تازہ ہے۔ جن میں اس ملک و قوم کی خدمت کا بھرپور جذبہ تھا۔ تاہم دہشتگردوں نے ان پر حملہ کرکے وطن عزیز کو 12 عظیم پسروں سے محروم کر دیا۔

علامہ علی حسنین نے کہا کہ بیس سال تک ہماری قوم کا قتل عام ہوا۔ پاکستان کا نام روشن کرنے والے پروفیشنلز اور اہم شخصیات کو نشانہ بنایا گیا۔ دہشت گردوں نے خواتین اور بچوں کو بھی نہیں بخشا اور محلوں پر حملے کئے۔ تاہم ہماری حفاظت کا ذمہ اٹھانے والے انہیں کیفر کردار تک پہنچانے میں ناکام ہو گئے۔ انہوں نے شیعہ ہزارہ قوم کے قتل عام میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر سانحہ کے بعد تحقیقاتی کمیشنز بنائے گئے۔ ہم سے انصاف کے وعدے کئے گئے، مگر انصاف نہیں ملا۔ ہم آج بھی اپنے قاتلوں کی گرفتاری اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے آخر میں شہدائے پولیس کیڈٹ کے اعلیٰ درجات کیلئے دعا کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree