بلوچستان اسمبلی کے باہر ذمینداروں کا دھرنا، ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ مقصود ڈومکی کا اظہار یکجہتی

14 May 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاج پر بیٹھے ہوئے زمینداروں کے دھرنے میں شریک ہو کر ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی ضلعی سیکرٹری سیاسیات فرید احمد غلام محمد و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر زمینداروں کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ملک کی اسی فیصد آبادی زراعت کے شعبے سے وابستہ ہے۔ مگر جان بوجھ کر زراعت کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے کسان اور زمیندار ملک بھر میں اپنی سونے جیسی گندم رکھ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ مگر حکومت ان کی گندم خریدنے کے لئے تیار نہیں۔ ملک و قوم سے خیانت کرتے ہوئے یوکرین سے اربوں روپے کی خراب گندم خرید کر کرپشن کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ واپڈا سفید ہاتھی بن کر عوام کو لوٹ رہا ہے بلوچستان میں چوبیس گھنٹوں میں زرعی ٹیوب ویل کو فقط دو گھنٹے بجلی دے کر زراعت اور باغات کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ کیسکو حکام زمینداروں کے ساتھ ناروا سلوک کر رہے ہیں۔بلوچستان کے زمیندار گذشتہ کئی روز سے سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں مگر حکومت ان کے مسائل حل نہیں کر رہی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان اسمبلی اور ہائی کورٹ کے سامنے احتجاج پر بیٹھے زمینداروں کے مطالبات تسلیم کئے جائیںاور اس بات کی تحقیقات کی جائیں کہ وہ کون ہیں جو دانستہ طور پر ملک بھر میں زراعت کے شعبے کو تباہ کرنے کے مشن پر ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree