چمن میں چھ ماہ سے دھرنے پر بیٹھے پرامن مظاہرین کے مطالبات تسلیم کیئےجانے کے بجائے ان پر فائرنگ انتہائی قابل مذمت اقدام ہے، علامہ مقصود ڈومکی

06 May 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ)تحریک تحفظ آٸین پاکستان کا اجلاس پشتونخوا میپ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں زیر صدارت علامہ مقصود علی ڈومکی مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان منعقد ہوا۔اجلاس میں پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبد الرحیم زیارت وال سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکریٹری کبیر افغان بلوچستان نیشنل پارٹی کے میر غلام نبی مری پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ صوبائی جنرل سیکریٹری جہانگیر رند و دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں چمن پرلت پر ایف سی کے ناروا حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گٸی۔اور فیصلہ کیا گیا کہ کل بروز اتوار 5 مٸی کو تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صوبائی رہنما چمن پرلت اور ڈی سی آفس چمن کے سامنے دھرنے میں شرکت کرکے شہدا اور زخمیوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی اور چمن پرلت کے مطالبات کی بھرپور تاٸید و حمایت کی تجدید کریں گے۔اور بروز سوموار 6 مٸی کو کوٸٹہ میں دن 3 بجے تمام پارٹیوں کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کوٸٹہ پریس کلب پر منعقد ہوگا۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ چمن دھرنے کے مظاہرین گذشتہ چھ ماہ سے مکمل طور پر پر امن احتجاج کر رہے ہیں ان کے مطالبات تسلیم کرنے کی بجائے نہتے شہریوں پر فائرنگ کی گئی ریاست کو شہریوں کے لئے ماں کی طرح شفیق ہونا چاہئے مگر یہاں ریاست سوتیلی ماں کا کردار ادا کر رہی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree