مجلس وحدت مسلمین ضلع جعفر آباد اور مرکز تبلیغات اسلامی بلوچستان کے زیر اہتمام ایک روزہ اسلام شناسی ورکشاپ کا انعقاد

05 March 2024

وحدت نیوز(جعفرآباد)مجلس وحدت مسلمین ضلع جعفر آباد اور مرکز تبلیغات اسلامی بلوچستان کے زیر اہتمام ایک روزہ اسلام شناسی ورکشاپ کا انعقاد ترکی کالونی ڈیرہ اللہ یار میں ہوا۔ جس میں علامہ مقصود علی ڈومکی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے قرآن کریم، صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان علامہ سید ظفر عباس شمسی نے حالات حاضرہ اور فلسطین، جبکہ ضلعی صدر مجلس علمائے مکتب اہل بیتؑ علامہ حاجی سیف علی ڈومکی نے احکام کے موضوع پر درس دیا۔ ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم جعفر آباد سید اسرار علی شاہ اور اراکین ضلعی کابینہ بھی اسلام شناسی ورکشاپ کا حصہ بنیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قرآن کریم بنی نوع انسان کے لئے ہادی و راہنماء ہے۔ جس کی عملی تفسیر وارثان قرآن کریم یعنی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آل محمد علیہم السلام کی پاکیزہ سیرت و کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی پریشان انسانیت کو چاہئے کہ وہ اللہ کی رسی یعنی قرآن و اہل بیت کے دامن کو تھام لے۔ اسی میں انسانیت کی فلاح اور نجات ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کی حکمران اشرافیہ اقتدار اور عہدوں کی بندر بانٹ میں مصروف ہیں حکمران جماعتوں کے مذاکرات اور ترجیحات میں عوام اور عوامی مسائل کہیں نظر نہیں آ رہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree