ہزارہ قوم پر ایف سی کی موجودگی میں بڑے سانحات ہوئے ہیں، لشکر جھنگوی اور جو دیگر جعلی تنظیمیں ہیں،ہمیں بے وقوف نہ بنایا جائے، ارباب لیاقت ہزارہ

04 August 2023

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ نے کہا ہے کہ پولیس کے ہوتے ہوئے بلوچستان میں ایف سی کو لانا خود ادارے پر ایک سوال ہے۔ ہزارہ قوم پر ایف سی کی موجودگی میں بڑے سانحات ہوئے ہیں۔ لشکر جھنگوی اور جو دیگر جعلی تنظیمیں ہیں۔ ہمیں بے وقوف نہ بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک ملک گھیر جماعت ہے۔ ہم نے روز اول سے اتحاد بین المسلمین کا بہترین مظاہرہ کیا ہے۔ شیعہ اور سنی مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد ہماری جماعت سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کو تجربہ گاہ بنایا گیا ہے۔ ہمیں تجربہ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے اور ہم لاشیں اٹھاتے آئے ہیں۔

انہوں نے گزشتہ دنوں کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جب لشکر جھنگوی کے نام سے حملے کئے جاتے ہیں تو ہمارے سکیورٹی ادارے، پولیس اور ایف سی کیا کر رہی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے حساس حالات کے باوجود ہزارہ قوم سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکاروں کو ان مقامات پر بھیجا گیا جہاں انہیں خطرہ ہے۔ انہوں نے ہزارہ ٹاؤن میں پیش آنے والے واقعات پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ ٹاؤن میں ایف سی اہلکار کی جانب سے کمسن بچے کو ہراساں کیا گیا تو چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود ایف آئی آر، جو ہمارا بنیادی حق ہے، سے ہمیں محروم رکھا گیا۔ پولیس کے ہوتے ہوئے بلوچستان میں ایف سی کو لانا خود ادارے پر ایک سوال ہے۔ پولیس کو اختیارات فراہم کئے جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ کمیونٹی پر ہمیشہ ایف سی کی موجودگی میں سانحات ہوئے ہیں۔

ایف سی کے جو افسران کسی واقعہ میں ملوث ہے تو اسکی وجہ سے پورے ادارے کی امیج خراب نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہزارہ کلینگ پالیسی کا حصہ ہے تو اس دور میں یہ پالیسی کامیاب نہیں ہونے والی، گزشتہ 23 سال سے یہی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اہل تشیع نے ہمیشہ پاکستان کی بہتری کیلئے کام کیا ہے۔ مگر اسکے باوجود ہمیں ہی مارا جا رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ کون کیا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت کیلئے سکیورٹی ادارے اقوام کو آپس میں لڑوانا بند کرے۔ لشکر جھنگوی اور جو دیگر جعلی تنظیمیں ہیں۔ ہمیں بے وقوف نہ بنایا جائے۔ انہوں نے صوبائی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کوئی کارکردگی ہے ہی نہیں، ان سے کوئی توقع نہیں رکھتے۔ ہم چیف آف آرمی اسٹاف اور کور کمانڈرز سے یہی چاہتے ہیں کہ اس ملک میں ہمیں تحفظ دیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree