وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ ظفر عباس شمسی نے افغانستان کے دارلحکومت کابل کے ایک تعلیمی ادارے میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل کے تعلیمی ادارے میں معصوم بچوں کو خودکش دھماکہ کے ذریعے شہید کرنا کھلی دہشتگردی ہے۔ ہزارہ شیعیان حیدر کرار کو مختلف مقامات پر جان بوجھ کر بزدلانہ دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
دہشتگردانہ واقعات میں ملت جعفریہ کے افراد کو بے دردی سے شہید کر دیئے گئے ہیں۔ اس دلخراج واقع پر انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں اور اداروں کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔ عالمی انسانی حقوق کے اداروں کو چاہیئے کہ اس افسوسناک واقعہ پر آواز اٹھائیں۔