ظلم و بربریت سے کشمیریوں کی جدو جہد کو روکنا ممکن نہیں، کامران ہزارہ

05 April 2018

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیاسیل سے جاری بیان میں ایم ڈبلیوایم کے رہنما کامران علی ہزارہ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت قابل مذمت ہے۔ پچھلے ستر سال سے بھارت نے ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے، اب تک ہزاروں کشمیری بھائیوں کو دہشت گردی کی بھینٹ چڑھا کر شہید کر دیا گیا ہے۔ سینکڑوں خواتین کی بے حرمتی کی گئی، ہزاروں نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر عمر بھر کے لئے معذور کر دیا گیا، پھر بھی کشمیری بھائیوں کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔ پوری کشمیروادی کو لہولہان کر دہا گیا بھارتی قابض افواج نے جس طرح کشمیر میں بیہمانہ اور ظالمانہ کاروائیاں کی ہیں اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ گزشتہ چند دنوں میں سینکڑوں نوجوانوں کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا گیا۔ عالمی اداروں کی بھارتی مظالم پر خاموشی قابل افسوس ہے۔ مجلس وحدت مسلمین مشکل وقت میں کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہے کہ حق خود ارادیت کشمیریوں کا حق ہے۔ بھارت انسانیت سوز مظالم کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کے حق سے دستبر دار نہیں کر سکتا۔ اس لئے اب وقت آگیا ہے کہ دُنیا کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق استصواب رائے کا حق دلوائے۔ پاکستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ ہم اس مشکل گھڑی میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree