وحدت نیوز(چمن) ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ ہاشم موسوی کی زیر قیادت شیعہ ہزارہ عمائدین کا ایک وفد جس میں مجلس وحدت مسلمین،ہزارہ قومی جرگہ،شیعہ علماء کونسل اور پیپلز پارٹی(شعبہ علمدارروڈ) کے سربراہان نے چمن شہر میں وفد نے سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے لواحقین کے گھروں میں جا کر تعزیت کی۔اے این پی کے صوبائی سربراہ اصغرخان اچکزئی کی رہائشگاہ میں جم غفیر کی موجودگی میں علامہ سید ہاشم موسوی نے اپنے مختصر خطاب میں سانحہ کوئٹہ کے دلخراش واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اتحاد بین المسلمین کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے مزید کہا کے اب وقت آگیا ہے کہ شیعہ سنی مسلمان اپنے مشترکہ دشمن یعنی تکفیری سوچ رکھنے والے عناصر کو پہچان لیں۔