عراق میں شیعہ اور سنی کی نہیں‌ بلکہ مسلمانوں کی تکفیریوں کیخلاف جنگ جاری ہے، علامہ سید ہاشم موسوی

23 June 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ عراق میں امریکہ و اسرائیل سمیت دیگر استعماری قوتیں مسلمانوں کا خون بہانے کے درپے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ شام میں اپنی ناکامی کے بعد چند عرب بادشاہ اور دیگر استعماری قوتیں اب عراق میں‌ اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے شیعہ اور سنی دونوں کا خون بہاء رہی ہیں۔ نام نہاد دہشتگرد تنظیم داعش کو اہل سنت کا نام دینا، انکی سازشوں میں‌ سے ایک ہے۔ شیطانی قوتوں نے پورے خطے میں شیعہ سنی مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی بھرپور کوشش کی، لیکن ہر جگہ پر انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں جب کوئی گروہ ریاست کیخلاف ہتھیار اُٹھاتا ہے، تو اسے باغی اور دہشتگرد کہا جاتا ہے۔ لہذٰا یہ دہشتگرد گروہ عراقی ریاست سمیت وہاں پر موجود آئمہ طاہرین کے مزارات کو نقصان پہنچا کر مسلمانوں میں فرقہ واریت کو ہوا دینا چاہتے ہیں، لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو پائینگے۔ اور جسطرح دیگر ممالک میں ان تکفیریوں کو شکست ہوئی، اسی طرح عراق میں بھی شیعہ سنی ملکر نہ صرف اپنے ملک کو بلکہ وہاں پر قائم بزرگان دین کے مزارات کی بھی حفاظت کرینگے۔

 

علامہ سید ہاشم موسوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ریاستی اداروں نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں‌ کیخلاف آپریشن کا حتمی فیصلہ کرکے ملکی عوام کے جذبات کی اصل ترجمانی کی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستانی افواج، سکیورٹی اہلکاروں، سیاستدانوں، علماء اور عوام کو نشانہ بنانے والوں کیخلاف کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتنی چاہیئے۔ پاکستانی عوام اور شُہداء کے لواحقین قرآنی تعلیمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان دہشتگردوں سے قصاص کا مطالبہ کرتے چلے آئے ہیں۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ حکومت کو شمالی وزیرستان کی طرح ملک بھر میں بلاتفریق ان تکفیری دہشتگردوں کیخلاف کاروائی کرنی ہوگی۔ خصوصاً بلوچستان میں مستونگ سمیت دیگر علاقوں میں ان تکفیریوں کا بھرپور قلع قمع کرنا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ میں زائرین کو گذشتہ کئی عرصے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیں۔ وفاقی و صوبائی حکومت کو چاہیئے کہ وہ پاکستان بھر کے شیعہ سنی زائرین کیلئے تفتان کے زمینی راستے کو محفوظ بنا کر اسے کھولے۔ ہوائی جہاز کے کرائے غریب عوام پوری نہیں‌ کرسکتی، لہذا جلد از جلد تفتان روٹ کو ملک بھر کے زائرین کیلئے بحال کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree