حلقے کے عوام کی مشکلات سے باخبر رہنااورامانتیں ان تک پہنچانا میرا فرض ہے، ایم پی اے آغا رضا

24 September 2014

وحدت نیوز (کوئٹہ) اہلیان کوچہ خدائیداد ، علمدار روڈ مومن آباد کے مکینوں نے گزشتہ شب منتخب نمائندہ حلقہ پی بی 2 مجلس وحدت مسلمین کے ممبر بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا ( آغا رضا ) کو محلہ میں دعوت دی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا انہوں نے کہ ہمارے ساتھ سوتیلا پن سلوک کیا جارہا ہے اور ہماری محلے کے پائپ انتہائی خستہ حالت میں ہے باربار درخواست لکھتے رہے لیکن تاحال اس پر کوئی عمل در آمد نہیں ہوا۔ ہمیں دھوکے میں رکھا جارہا ہے کہ آپ کے لیے 750فٹ واٹر پائپ کی منظوری ہوچکی ہے ۔اور پانی بھی ہمیں کم دیا جارہا ہے۔ سپروائزر کا یہ رویہ ہماری سمجھ سے بالاتر ہے اور وہ ایک مخصوص ایجنڈے پر کام کر رہا ہے ۔ آغا رضا نے یقین دلایا کہ میں کچھ دنوں کے لیے کام کے سلسلے میں اسلام آباد جارہا ہوں واپسی پر ایم ڈی (واسا) سے اس سلسلے میں بات کرونگا۔ اگر آپ اہل محلہ کے لیے نئے پائپ کی منظوری ہوچکی ہے تو پائپ کہاں ہے ؟اور کیوں کام نہیں ہورہا ؟اگر منظوری نہیں ہوچکی ہے یا واسا کے پاس فنڈ نہیں تو میں اپنے ذاتی فنڈ سے آپ اہل محلہ کے لیے پائپ خریدونگا۔ آغا رضا نے مزید کہا کہ یہ میں آپ پر کوئی احسان نہیں کر رہا یہ میری ڈیوٹی ہے کہ آپ لوگوں نے مجھے اپنا نمائندہ چنا، اب میرا فرض ہے کہ اپنے علاقے کے عوام کے مشکلات سے باخبر رہو اور آپ کی امانتیں آپ تک پہنچا سکوں۔اب لوگ میں شعور بیدار ہوچکا ہے لوگ صرف نعروں پر یقین نہیں کرتے بلکہ عملی کام پر یقین رکھتے ہیں اور حقیقی دوست و دشمن میں فرق کر سکتے ہیں۔ انشاء اللہ میں اپنی استطاعت سے زیادہ آپ کی خدمت میں شب و روز خادم بن کر عملی کام کرتا رہونگا۔اور آپ کے ٹیکس سے دیے ہوئے پیسوں کو ضائع نہیں ہونے دونگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree