ایم ڈبلیوایم کے رکن اسمبلی عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کر رہے ہیں ، محمد عباس

24 September 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن سیکرٹری جنرل سید عباس آغا سمیت دیگر عہدیدارون نے ایم پی اے آغا رضا کے ترقیاتی کاموں کیلئے کاوشوں اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ، انہوں نے کہا کہ عوام کو ترقی کے یکساں مواقع کی فراہمی میں مجلس وحدت مسلمین کی جوذمہ داری بنتی ہے وہ احسن طریقے سے جاری ہے ،ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین تحمل اور برداشت کی حقیقی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور باہمی رواداری کی فضاکوبرقرار رکھتے ہوئے عوامی خدمت کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ بعض عناصر کو مجلس وحدت مسلمین کے عوامی خدمات نا گوار گزرتی ہے جو قابل افسوس ہے ، مجلس وحدت مسلمین جس طرح انتخابی مہم میں لوگوں سے وعدے کیے تھے ، بالکل اسی پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے منتخب نمائندہ جنا ب آغا رضا لوگوں کے دہلیز پر ان کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں اور ہرمحلہ گلی میں عوامی رابطہ مہم جاری رکھے ہوئے ہیں جو قابل تحسین ہے ،جس کو عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، عوامی حلقے مجلس وحدت مسلمین کے کاوشوں کا معترف ہے ۔ ہزارہ قوم ودیگر علاقہ مکینوں کے تعلیمی مسائل کیلئے بلوچستان یونیورسٹی کے شاخ علمدار کمیپس کی علمدارروڈ میں تعمیر، سیدآباد گرلز سکول کیلئے فنڈ کی منظوری ،طالبعلموں میں وظائف کی تقسیم ،کمیونٹی سنٹر زکی منظوری، ٹیوب ویلزمنظوری اور تعمیر، پانی کو گھروں تک باآسانی پہنچانے کیلئے واٹر ٹینکرزکی تعمیر، پانی گھروں تک پہنچانے انتہائی جدید اور طاقتور بوسٹرکی تنصب، گلی محلوں میں سڑکو ں کی تعمیر،نالوں کی تعمیر ، کھیلوں کی سرپرستی اور ان کی معاونت ، غریب و مستحق مریضو ں کیلئے علاج و معالجے کی سہولیات کی فراہمی ، معاشرے کے غریب افراد کی داد رسی الغرض آغا رضا نے اپنی دن رات محنت اور لگن سے جس طرح ترقیاتی کا موں کاجال بچایا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے اور انشاء اللہ آغا رضا اس سلسلے کو جاری و ساری رکھیں گے ۔

 

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین عوام میں شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول کے مشکلات سے پریشان ہے اور اس سلسلے میں اپنی آسانی پیدا کرنے کیلئے بھرپور کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔ ا س موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے سنئیر عہدیدار کونسلر حلقہ نمبر ۱۲ کربلائی رجب علی نے واسا علمدارروڈ کے قائمقام سپروائزر کو شدید تنقید کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ واسا کا قائم مقام سپروائزر علمدارروڈ کے علاقے اپنے مانی مانیاں کررہا ہے جس کی وجہ سے عوام پانی کے حصول کے سلسلے میں شدید مشکلات درپیش ہے ، انہوں نے کہا کہ واسا حکام علاقے کے مکینو ن کے پانی کی مسائل کو فوری طور پر حل کریں ، انہوں نے متعلقہ اداروں کو تنبیہ کی کہ وہ عوامی مسائل کے حل کیلئے کسی بھی کوتاہی کا مرتکب نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہاکہ عوامی خدمت کیلئے تمام اپنے جدوجہدکو الہیٰ فریضہ جان کر اپنی کوششوں کو انتہائی نیک نیتی سے جاری رکھیں گے اور اس میں بہتری لانے کیلئے اور زیادہ محنت اور لگن کا مظاہرہ کرینگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree