اسرائیل اپنی شیطانیت کے باعث جلد ہی عبرتناک انجام سے دوچار ہوگا، علامہ مقصود ڈومکی

21 January 2015

وحدت نیوز (کوئٹہ)  پانچویں سالانہ سیرت مصطفیٰ (ص) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ پیغمبر رحمت (ص) کے ماننے والے دنیا کو امن، اخوت، محبت اور سلامتی کا درس دیتے ہیں، ظلم و ستم اور دہشت پھیلانے والوں کا دین مقدس اسلام اور پیغمبر رحمت (ص) سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ دہشت گرد امت مسلمہ کے پاکیزہ کردار پر بدنما داغ ہیں، کیونکہ اسلام میں ہر کام کا آغاز بسم اللہ الرحمان الرحیم سے ہوتا ہے، یعنی رحمان اور رحیم کے تذکرے کا مقصد رحمت الٰہی کا احساس ہے اور نبی کریم (ص) کا پیغام بھی سراسر رحمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیائے اسلام اپنی مظلومیت کو طاقت میں بدلے، اور سامراجی سازشوں کو سمجھے۔ انسان دشمن سامراجی قوتیں اپنے استعماری عزائم کی تکمیل میں دین مقدس اسلام کی انقلابی تعلیمات کو سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتی ہیں کیونکہ اسلامی بیداری اور احیائے اسلام کی تحریک اب عالمی تحریک میں بدل چکی ہے۔ انہوں نے لبنان کے ممتاز انقلابی رہنماء شہید اسلام عماد مغنیہ کے جواں سال فرزند جہاد مغنیہ کی غاصب اسرائیل کے ہاتھوں شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اپنی شیطانیت کے باعث جلد ہی عبرتناک انجام سے دوچار ہوگا۔ توہین رسالت (ص) سے تکفیری گروہ کی سرپرستی تک، مزارات انبیاء کی توہین سے دہشت گردی تک ہر فساد میں بلواسطہ اور بلاواسطہ اسرائیلی ہاتھ نظر آتا ہے۔ سیرت مصطفیٰ (ص) کانفرنس میں معروف نعت خوان سید عرفان حیدر، اور سعید احمد براہوی نے بارگاہ رسالت (ص) میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree