شیخ نمر کا خون آل سعود کی نابودی کا سبب ہوگا، علامہ سبطین حسینی

04 January 2016

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی خوشنودی کے لئے بے گناہ انسانوں کے خون کی ہولی کھیلنا آل سعود کی نابودی کا سبب ہو گا۔ بنیادی حقوق، انسانی حقوق، سماجی حقوق، مذہبی حقوق، معاشی حقوق، جمہوری حقوق کی جدوجہد کے لئے شیخ اور ان کے ساتھیوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ یہ خون آل سعود کی نابودی اور سعودی عوام کی حریت کا آزادی کا سبب ہوگا، سعودی عرب کے غیور عوام شیخ نمر کے چاہنے والے ان کے محب شیخ نمر کے مشن کو جو انبیا کا مشن تھا، اوسیا کا مشن تھا، آزاد انسانوں کا مشن تھا کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے آل سعود کو بے گناہ انسانوں کے خون کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ آج دنیا کا ہر حر انسان بنا رنگ و نسل و تفریق مذہب کی زبان پر آل سعود کے لئے نفرین ہے۔ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب سعودی عرب کے مظلوم عوام سکھ کا سانس لیں گے اور آل سعود کے مظالم کا خاتمہ ہوگا اور ان کے تخت و تاج اچھالے جائیں گے۔

جاری مذمتی بیان میں سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم خیبر پی کے نے کہا کہ آج دنیا میں اور سعودی عرب کے عوام میں بیداری کی لہر آچکی ہے، وہ آل سعود کے نظریاتی کج روی اور مظالم سے تنگ آچکے ہیں۔ وہ اس شہنشاہیت کا خاتمہ چاہتے ہیں جس کا سرپرست امریکہ ہے۔ امریکہ کی خوشنودی اور آل یہود کی سرپرستی میں بے گناہ یمنیوں، بحرینیوں اور سعودیوں پر آل سعود کے یہ مظالم جلد ہی ان کی نابودی کا سبب بنیں گے۔ انشاء اللہ شہدا کے خون کی برکت سے مشن شہداء فکر شہداء پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ اب سعودی عرب کے گلی محلے میں شیخ نمر پیدا ہوں گے اور وہ حریت کے اس کاروان کو منزل مقصود تک پہنچائیں گے۔ دنیا بھر میں رہنے والے آزاد انسانوں کی ہمدردیاں شیخ نمر اور ان شہید رفقائے کار کے ساتھ ہیں۔ ستم ظریفی یہ کہ آج انسانی حقوق کی علمبردار تنظمیں اور یورپی ممالک نہتے عوام پر سعودی حکومت کے ڈھائے گئے مظالم پر خاموش ہیں۔ آل یہود کی سرپرستی، آل سعود کی ڈوبتی کشتی کو نہیں بچا سکتی۔

علامہ سبطین حسینی کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام بھی آل یہود کی طرح آل سعود کو نفرت کی نگاہوں سے دیکھتے ہیں۔ اور حکمرانوں پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہمیں آل سعود کی غلامی کسی طرح بھی قبول نہیں، پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے، اور یہ اسلامی قلعہ ہے، آل سعود کا قلعہ نہیں اور ان کی عیاشیوں کا قلعہ نہیں۔ انشاء اللہ بے گناہوں کا لہو رنگ ضرور لائے گا۔ ہر عصر میں ہر دہر میں ایک نمرود و فرعون ضرور دیکھا ہے لیکن آج ان کی نمرودیت اور فرعونیت کا نام و نشان نہیں۔ اگر زندہ ہیں تو ابراہیمی فکر زندہ ہے، عصر حاضر نے بھی صدام، قذافی اور باقی نمرود دیکھے۔ لیکن آج اگر حکومت ہے تو شہداء کی ہے۔ ظالموں کا نام و نشان نہیں۔ ان پر لعن و طعن کے علاوہ کوئی شے وجود نہیں رکھتی۔ جبکہ یہ شہداء ہیں جن کے مزارات مرجع خلائق ہیں ان کے افکار سورج کی طرح انسانوں کے لئے ہدایت کے چراغ ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree