شہید قائد نے قوم کو بیدار کیا اور ملت تشیع کو شناخت دی، علامہ سبطین

25 August 2015

وحدت نیوز( ابراہیم زئی ہنگو)  تحریک فقہ جعفریہ کے بانی صدر اور معروف عالم دین علامہ حسین الاصغر مرحوم کی دوسری برسی کی تقریب سے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسینی نے کہا ہے کہ زمین و زمان کی کہنگی اور گزشت لیل و نہار علماء کی یادیں محو نہیں کر سکتی بلکہ وہ آفتا ب عالم کی طرح اُفق عالم پر روشنیوں کو مینار بن کر لوگوں کے دلوں میں زندہ و جاوید رہتے ہیں، اللہ کی راہ میں شہادت بلند ترین مرتبہ ہے اور اس لئے کہ انسان فطرتاً ہر چیز اپنی جان پر فدا کر لیتا ہے، لیکن شہید اپنی جان اپنے عقیدے اور وطن کی راہ میں قرب الی اللہ کی خاطر فدا کر دیتا ہے، لیکن فرامین معصومین (ع) کی روشنی میں علماء کا درجہ بلند اور رفیع ہے، علماء انسانوں کی روح کے محافظ ہیں، اور دوام روح کو ہے جسم کو نہیں، اس لئے علماء لوگوں کے دلوں میں زندہ ہوتے ہیں، مرحوم مولانا حسن الاصغر صاحب بھی علاقہ بنگش کے مومنین کے دلوں میں زندہ رہیں گے، اس لئے کہ انہوں نے اپنی زندگی ملت کی سرخروئی اور ملت کو معارف آل محمد سے روشنائی کے لئے بیش بہا خدمات انجام دیں، جامعۃ البنات رئیسان کا قیام مرحوم کی کاوشوں کا بہترین مظہر و عکاس ہے، کہ جس میں طالبات علوم آل محمد سے سیراب ہو کر لوگوں کو دین سے روشنا س کرانے کے لئے ہمہ تن گوش ہیں۔ ملت پاکستان بالعموم اور علاقہ بنگش کے عوام بالخصوص علامہ صاحب کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

علاوہ ازیں لودی خیل ہنگو میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کی تقریب سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسینی کا کہنا تھا کہ قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی رضوان اللہ علیہ ستائیس سال گزرنے کے باوجود آج بھی ہمارے دلوں پر حکمرانی کر رہے ہیں، شہید کی یاد و فکر زندہ ہے، شہید قائد نہ صرف ایک شہید تھے بلکہ وہ ایک عظیم عالم دین بھی تھے، شہید نے اپنی مجاہدانہ اور عالمانہ زندگی میں قوم کو سرخروئی اور سرفرازی سے نوازا، ایک سوئی قوم کو بیدار کیا اور اسے اعلیٰ مقام دیا، ملت تشیع پاکستان کو ایک شناخت دی، اور اقوام عالم میں تشیع کا نام روشن کیا، شہید قائد کی بابصیرت قیادت نے ملک میں تشیع کو ایک سیاسی پلیٹ فام دیا، شہید کی یہ ہی چاہت تھی کہ پارلیمنٹ میں بھی ہمارے نمائندے موجود ہوں، جو تشیع کی ترجمانی کریں، جو تشیع کو موقف اور ان کا عقیدتی موقف اور ان کا نظریاتی و سیاسی موقف پارلیمنٹ اور باقی اداروں میں اجاگر کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree