وحدت نیوز (بنوں) مجلس وحدت مسلمین ضلع بنوں کے زیر اہتمام امتحانات میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے، تقریب کے مہمان خصوصی ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین الحسینی تھے، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع بنوں کے سیکرٹری جنرل نوروز علی کربلائی بھی موجود تھے۔ علامہ سبطین الحسینی نے خطاب کرتے ہوئے طلباء کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق اپنی تعلیم جاری رکھنے اور وطن عزیز کی خدمت کرنے کی ضرورت پر زور دیا، تقریب کے آخر میں امتحانات 2015ء میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔