اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف بعض عرب ممالک کی خاموشی مسلم امہ کیلئے تکلیف دہ ہے، علامہ سبطین الحسینی

11 July 2014

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین الحسینی نے غزہ پر اسرائیلی بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی دہشتگرد اسرائیل نے فلسطینی مسلمانوں پر زمین تنگ کردی ہے، اور ماہ مبارک میں اب تک 160 سے زائد بے گناہ فلسطینی بچوں، خواتین، بڑھوں اور جوانوں کا خون ناحق بہایا گیا۔اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف بعض عرب ممالک کی خاموشی مسلم امہ کیلئے تکلیف دہ ہے،  بے گناہ روزہ دار مسلمانوں پر صہیونی جارحیت مسلم حکمرانوں کی آنکھیں کھول دینے کیلئے کافی ہے، اس اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف نہ صرف دنیا بھر کے مسلمانوں بلکہ عالمی برادری کو بھرپور صدائے احتجاج بلند کرنی چاہئے۔ وحدت ہاوس پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عالمی دہشتگرد اسرائیل نے فلسطینی مسلمانوں پر زمین تنگ کردی ہے، اور ماہ مبارک میں اب تک 160 سے زائد بے گناہ فلسطینی بچوں، خواتین، بڑھوں اور جوانوں کا خون ناحق بہایا گیا ہے۔ اس بربریت کیخلاف حکومت پاکستان سفارتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے بھرپور آواز بلند کرے اور فوری طور پر اسرائیلی بمباری کو رکوایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف مسلم ممالک کو متحد ہوکر کوئی ٹھوس لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت ہے، جس کے ذریعے بدمست صہیونی اور غاصب ریاست کیخلاف عالمی سطح پر کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ بعض مسلم بلخصوص بعض عرب ممالک اب بھی اسرائیل سے تعلقات قائم کئے ہوئے ہیں اور انہیں بے گناہ فلسطینی ماوں، بہنوں اور بچوں کا قتل عام نظر نہیں آتا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree