چیف جسٹس تصدق جیلانی کراچی میں شیعہ نسل کشی کا فوری نوٹس لیں،علامہ مبشر حسن

10 April 2014

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ چیف جسٹس تصدق جیلانی کراچی میں شیعہ نسل کشی کا فوری نوٹس لیں،کراچی میں گزشتہ 48گھنٹوں میں دو شیعہ ڈاکٹرز ،ایک وکیل سمیت 3سرمایہ داروں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ، گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات کریں ،ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کے دہشتگری روکنے کے دعوے کھوکھلے ہیں، شیعہ نسل کشی میں ملوث دہشتگردوں کی عدم گرفتاری قانون نافذ کر نے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید ڈاکٹر قاسم عباس کی نماز جنازہ کے موقع پر کیا۔ علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ شہر قائد کے مکین اپنے ہی شہر میں غیر محفوظ ہیں،معاشی حب کراچی میں دہشتگردی و انتہا پسندی غیر ملکی ایماء پر کالعدم گروہوں کے ذریعہ کی جارہی ہے، شہر میں حکومت نام کی کوئی شہ نہیں ،گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ صرف بیانات سے کام چلا رہے ہیں، کراچی کے حالات کی اصل ذمہ داری اسمبلی میں موجود نا اہل وفاقی و صوبائی وزراء پر عائد ہوتی ہے۔

 

اُن کا کہنا تھا کہ وفاقی و صوبائی حکومت عوام کو بے وقوف بنانا بند کریں، ایک طرف تو حکمران مذاکرات کے نام پر طالبان دہشتگردوں کو دوبارہ منظم کر رہے ہیں تو دوسر ی جانب معاشی حب کراچی میں روزانہ مظلوم لوگوں کو موت کی نیند سلایا جا رہا ہے، کف افسوس ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے سب اچھا ہے اور دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے کہ جھوٹے دعوئے کئے جارہے ہیں۔ علامہ مبشر حسن نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے افراد کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فوری گرفتار کرے ۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان و سندھ ہائی کورٹ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور نا اہل وزراء کے خلاف کاروائی کریں تاکہ شہر کو دہشت گردوں کی آماجگاہ بننے سے بچایا جاسکے ۔

 

دریں اثناء ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے والے ڈاکٹر قاسم عباس و علی بہارکی نماز جنازہ مسجد و امام بارگاہ حسینی مشن شاہ فیصل کالونی اورمسجد و امام بارگا ہ کھارادر میں ادا کر دی گئی ۔ڈاکٹر قاسم کی نماز جنازہ کی امامت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی کے سربراہ علامہ شیخ حسن صلاح الدین نے کی۔ ڈاکٹر قاسم عباس کی تدفین وادی حسین قبرستان سپر ہائی وے اور بہار علی کی میوہ شاہ قبرستان لیاری میں کی گئی ۔نماز جنازہ میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے علماء ،اکابرین اور رہنماؤں سمیت عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شیعہ و سنی اتحاد ،طالبان مردہ باد اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نا اہلی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree