ایم ڈبلیوایم کی جانب سےشہر قائد کے جلوس ہائے میلاد النبیؐ میں بھرپور شرکت، 50سے زائد مقامات پراستقبالیہ کیمپس اور سبیلوں کا اہتمام

22 November 2018

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں عید میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں کا پُرتپاک استقبال کیا گیا،درودوسلام اور لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے نعرے ہر طرف فضا میں گونجتے رہے۔اتحاد بین المسلمین کے اس فقیدالمثال مظاہرےکو شیعہ سنی علما کی طرف سے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد علمائے کرام اور عمائدین نے جشن عید میلاد النبی کے جلوسوں میں بھرپور شرکت کی۔ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کی جانب سے شہر کے 50سے زائد مقامات پر استقبالیہ کیمپ اور سبیلوں کا اہتمام بھی کیا گیا ۔

کراچی میں نمائش چورنگی ،محمود آباد،بلدیہ ٹاؤن،انچولی،نیو کراچی،گلشن اقبال،گلستان جوہر ،ملیر جعفر طیار سوسائٹی،کھوکھراپار،لانڈھی ،کورنگی،بن قاسم ٹائون ،اسٹیل ٹاؤن سمیت مختلف علاقوںمیں مجلس وحدت مسلمین کے عہدیداران اور علمائے کرام نے جلوس ہائے میلاد مبار ک کے شرکاءکاوالہانہ استقبال کیا، ان پر گل پاشی ، مشروبات اور نیاز سے ان کی تواضع کی اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں، جبکہ گلشن وقار بن قاسم ٹائون میں ایم ڈبلیوایم کی جانب سے جلوس میلاد النبیﷺ بھی نکالاگیا جس میں شیعہ سنی علمائے کرام نے خطاب کیا جبکہ تمام مسالک کےافراد نے بڑی تعدادمیں شرکت کی،مرکزی استقبالیہ کیمپ سولجر بازارمیں صوبائی سیکریٹریٹ کے باہر لگایا جہاں سیکریٹری جنرل کراچی ڈویژن علامہ صادق جعفری نے شرکائے جلوس میلاد کو خوش آمدید کہا، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے ایم ڈبلیوایم کے استقبالیہ کیمپ کا خصوصی دورہ کیا اور ایم ڈبلیوایم کے رہنمائوں کے ہمراہ شرکائے جلوس کو سبیل پیش کی۔

مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپوں اور جلوسوں میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ سید احمد اقبال رضوی، ڈویژنل رہنما علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور جعفری، علی حسین نقوی،ناصرحسینی، علامہ نشان حیدر، علامہ غلام محمد فاضلی، میر تقی ظفر، احسن عباس رضوی، عارف رضا زیدی سمیت دیگر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک مرتبہ پھر شیعہ سنی مسلمانوں نے جشن میلاد النبیؐ مل کر مناکر دشمنان اسلام کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیاہے، نواسہ رسول ؐ امام حسین ؑ کا غم اور رسول خداؐ کی ولادت کا جشن امت مسلمہ کی مشترکہ میراث ہے، مملکت خداداد پاکستان کے حکمران اور سیاست دان اگر رسول کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل کریں تو ملک کو درپیش مشکلات اور دہشت گردی جیسے عفریت سے مکمل چھٹکارہ ممکن ہے ۔

رہنمائوںنے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پیغمبر اعظم ﷺ کی یوم ولادت کے مناسبت سے ملک بھر میں۱۲ تا۱۷ ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منانے کا اعلان بھی کیا ہے جس کی پر نور محافلوں کا آغاز کر دیا گیاہے، سرورکائنات رحمت للعالمین کی ذات اقدس ہی مسلم امہ کے درمیان مرکزِوحدت ہے۔ عید میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں میں جس اتحاد و یگانگت کے ساتھ شیعہ سنی عوام شریک ہوئے اس سے بخوبی اس بات کا انداز لگا یا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں شیعہ سنی یک جان اور متحد ہیں،نفرت اور دہشت گردی پھیلانے والوں کا دونوں مکتب سے کوئی تعلق نہیں،ماہ ربیع الاول کے ان بابرکت ایام میں جس عملی وحدت کا مظاہرہ دیکھنےمیں آیا یہ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ فرقہ پرستوں کو اپنے مذموم عزائم میں شکست ہوئی ہے،،دہشت گرد دراصل ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دے کر مسلمانوں کو آپس میں دست و گریبان کرکے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree