جہاں عوام بھوک اور بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشیاں کرنے لگے وہاں ترقی کے بلند و بانگ دعوے عوام کا تمسخر اڑانے کے مترادف ہے، علامہ مبشر حسن

23 December 2021

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے ترجمان علامہ مبشر حسن نے کہا کہ ملکی ترقی کے حکومتی دعوے محض اخباری بیانات اور جلسوں تک ہی محدود دکھائی دے رہے ہیں۔سرکاری اداروں کا کوئی پُرسان حال ہیں۔ صحت،توانائی اور تعلیم سمیت بنیادی ضروریات کے تمام شعبے عوام کو سہولیات کی بجائے مشکلات سے دوچار کرنے میں مگن ہیں۔ملک کے بیشتر حصوں میں سوئی گیس کی عدم فراہمی،طبی سہولتوں کے فقدان اور تعلیمی اداروں کی حالت زار نے عام عادمی کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پُر تعیش سفری سہولیات کا نام ترقی نہیں بلکہ عام آدمی کے معمولات زندگی کو بہتر بنایا جائے۔جہاں عوام بھوک اور بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشیاں کرنے لگے۔مائیں بچوں کو زہر دے کر خود بھی ابدی نیند سو جائیں۔جہاں عصمتدری کی شکار خواتین کو انصاف نہ ملنے پر خودکشی کرنا پڑے۔جہاں دودھ کے نام پر مُردوں کو حنوط کرنے والے کیمیکل سے تیار شدہ محلول فروخت ہوتا ہو۔جہاں عوام کو حلال کی بجائے حرام جانوروں کا گوشت فروخت کیا جائے وہاں ترقی کے بلند و بانگ دعوے عوام کا تمسخر اڑانے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کرپٹ حکمران کا واحد ہدف اقتدار کو بچانا ہے۔انہیں ملک کی عوام سے کوئی غرض نہیں۔حکمرانوں نے ’لوٹنے دو کی پالسی“ کو شعار بنا رکھا ہے۔اہم قومی اداروں کے قلمدان نااہل افراد کو محض اس لیے سونپے جا رہے ہیں تاکہ میڈیا میں حکومت کا بھرپور دفاع ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اگر”ذاتی کاموں“ سے فرصت ملے تو  قومی امور پر بھی توجہ دے۔ سکولوں اور ہسپتالوں کی حالت کو بہتر بنایا جائے۔ پڑھے لکھے بے روزگار افراد کو باوقار روزگار فراہم کرنابھی ریاست کی ہی ذمہ داری ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree